گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے الحاج امجد فاروق کی رہائش گاہ پر مغل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی مغل برادری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیاری کریں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ ہمارا کوئی ایجنڈا، ایشو نہیں ہے۔ ہم نے اپنے وڈیروں کی طرح سر اٹھا کر زندگی گزارنی ہے اور پنجاب میں اپنا نام منوانا ہے۔ جہاں سب برادریوں کانام بولا جاتا ہے وہاں مغل برادری کا نام بھی بولا جائے گا اور ہمیں ایسے کام کرنے چاہئیں کہ مغل برادری کو ساتھ ملانے کے لئے مجبور ہو جائیں۔ مغل برادری میں بہت زیادہ مخیر حضرات اور بڑے بزنس مین شامل ہیں۔ ہمیں اکٹھا ہو کر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مغل کو پنجاب کے کسی حصے میں کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کا درد میں گورنر ہاؤس میں محسوس کرتا ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ طریقہ کار بنائیں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ آپ پیپلز پارٹی میں آجائیں۔ اپنے اپنے اضلاع میں مغل برادری کو متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج اس گورنر ہاؤس میں میں بطور گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوں۔ گورنر ہاؤس لاہور کی بنیاد مغلوں نے رکھی تھی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ عزت دی کہ آج مغلوں کا بیٹا گورنر پنجاب ہے اور ان کے بنائے ہوئے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے حکومتیں کیں۔مغل برادری کا نام روشن کی۔ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ رفاعی پراجیکٹ کرنے چاہئیں۔ ہمارے پاس ایمانداری ہے۔ ہم زمینیں فروخت کر کے آگے آئے ہیں ، کوئی مغل کسی کے ڈیرے پر نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ الحاج امجد فاروق، اشفاق احمد رضی، باؤ منیر پشاوری، ڈاکٹر امین گل، فضل جیلانی جیسے لوگ بڑے عہدوں پر موجود ہیں۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بتانا ہو گا کہ ہم نے سر جھکا کر نہیں بلکہ سر اٹھا کر زندگی گزارنی ہے۔ میں لاہور میں بیٹھا ہوں۔ آپ کو کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ میں اپوزیشن میں بھی رہا ہوں ۔ ہم جنگ جو قوم ہیں۔ میں نے شوکت عزیز کے حلقے سے الیکشن لڑا اور ایم این اے بھی بنا۔ آج گورنر پنجاب کے عہدے پر ہوں۔ ۔ رپورٹ HDN نیوز کھاریاں
Be the first to comment