Skip to playerSkip to main content


✨ تفصیلی وضاحت (تفسیر و تشریح)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کے ساتھ شفا بھی اتاری۔"

یہ حدیث ہمیں ایک اہم عقیدہ سکھاتی ہے کہ دنیا میں کوئی بھی مرض ایسا نہیں جس کا علاج موجود نہ ہو۔ البتہ علاج کی تاثیر دوا میں نہیں بلکہ اللہ کے حکم میں ہے۔ دوا ایک ذریعہ ہے، اصل شفا دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے۔

انسان کو چاہیے کہ بیماری کی صورت میں علاج بھی کرے اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ (توکل) بھی رکھے۔ بعض اوقات دوا اثر نہیں کرتی، اس کی وجہ یہ نہیں کہ دوا میں طاقت نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور حکمت ہے۔

لہٰذا مومن کا عقیدہ یہ ہونا چاہیے کہ شفا صرف اللہ کے اذن سے ہے۔ دوا لینا سنت ہے لیکن دل کا یقین دوا پر نہیں بلکہ خالق پر ہونا چاہیے۔ یہی ایمان کی اصل ہے اور یہی توکل کا تقاضا ہے۔


1. #درس_حدیث


2. #شفا_اللہ_کے_ہاتھ


3. #دوا_اور_عقیدہ


4. #اسلامی_تعلیمات


5. #حدیث_نبوی


6. #ایمان_اور_توکل


7. #اسلامی_پیغام


8. #ہر_بیماری_کا_علاج


9. #اللہ_ہی_شفا_دیتا_ہے


10. #نبوی_رہنمائی


Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:02عن نبی حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:06قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:09ما انزل اللہ داءً
00:12الا انزل له شفاءً
00:14رواح البخاری
00:16نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
00:19نے ارشاد فرمایا
00:20اللہ تعالی نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری
00:23جس کی دوانہ اتاری ہو
00:26صحیح مسلم کی روایت میں ہے
00:29نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
00:31نے ارشاد فرمایا
00:32لِكُلِّ دَائِن دَوَا
00:34ہر بیماری کی کوئی نہ کوئی دوا ہے
00:36فَإِذَا أُصِيبَ دَوَا اُدَّا
00:39جب دوا بیمار تک پہنچتی ہے
00:44یعنی جو مرض لاحق ہے
00:46اس کی دوا جب وہ کسی آدمی کو مل جاتی ہے
00:49اور وہ استعمال کر لاتا ہے
00:50برابی اذن اللہ
00:52تو یہ مریض اللہ کے حکم سے ٹھیک ہو جاتا ہے
00:55تو دوستو
00:58نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
01:01نے بیان فرمایا
01:02کہ جس بیماری کو بھی
01:05اللہ نے اتارا ہے
01:06اس کے ساتھ ساتھ
01:07اس کا علاج بھی اتارا ہے
01:08اب یہ ہے کہ انسان کوشش کرتا رہے
01:11علاج کرنے کی
01:13جہاں کہیں
01:14وہ علاج اس کو دستیاب ہو جائے گا
01:17وہ دوا جو اس بیماری کے لیے
01:19اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے
01:20جس چیز میں اس کے لیے شفاہ رکھی ہے
01:22جب وہ اس تک پہنچ جائے گا
01:24وہ اللہ کے حکم سے ٹھیک ہو جائے گا
01:26یہاں یہ بات بھی ذہن میں رکھی ہے
01:29کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
01:31نے عقیدہ پہ کتنی زبردست محنت کی ہے
01:34حضور علیہ السلام نے فرمایا
01:36ہر بیماری کی دوا اللہ نے اتاری ہے
01:40جب مریض کو وہ دوا مل بھی جائے
01:43اور وہ استعمال بھی کر لے
01:44پھر بھی دوا میں کوئی اثر نہیں ہے
01:46ذاتی طور پر وہ مؤثر نہیں ہے
01:48مؤثر صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے
01:50اس لیے فرمایا
01:52برابیدن اللہ
01:53وہ شخص ٹھیک تو ہو جائے گا
01:55لیکن اللہ کے حکم سے
01:56یہ نہ سمجھے میں
01:57میں اس دوا سے ٹھیک ہوا
02:00وہ اللہ کے حکم سے ٹھیک ہوا ہے
02:02السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Comments

Recommended