00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن ابی حریرت رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:09ان الیہود والنصار لا يسبغون فخالفوهم
00:14رواح البخاری
00:16نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:20یہود و نصارہ ڈاڑی وغیرہ میں خضاب نہیں لگاتے
00:23تم لوگ اس کے خلاف طریقہ اختیار کرو
00:27یعنی تم لوگ خضاب لگایا کرو
00:29دوستو بالوں کو رنگنا خضاب لگانا سر میں داڑی میں
00:36اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
00:40بعض روایات میں ترغیب بیان فرمائی ہے
00:42جیسا کہ اسی روایت سے معلوم ہو رہا ہے
00:45ایک دوسری روایت میں ہے
00:46کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ
00:49اپنے والد حضرت عثمان ابو قحافہ کو
00:52فتح مکہ کے دن حضور کی خدمت پر لائے
00:54حضور علیہ السلام نے دیکھا
00:56کہ ان کے سر کے بال ان کے ڈاڑی کے بال بالکل سفید ہیں
01:00حضور علیہ السلام نے ان کی بیوی کو حکم دیا
01:04ان کے اس سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو
01:10یعنی
01:11یہ ڈاڑی اور سر کے بال سفید ہیں
01:14ان کی سفیدی کو بدلو
01:16یعنی کوئی اور رنگ لگا دو
01:17اس سے بھی ترغیب معلوم ہو رہی ہے
01:20رنگ لگانے کی
01:21لیکن یہاں یہ بات ضرور یاد رکھی جائے
01:24کہ ڈاڑی یا سر کے بالوں کو جو رنگ نہ ہے
01:27وہ کسی بھی رنگ کے ساتھ رنگا جا سکتا ہے
01:30سوائے کالے رنگ کے
01:32سیاہ رنگ لگانے کی اجازت نہیں ہے
01:34جیسا کہ مختلف روایات میں
01:36ہمیں یہ بات بھی معلوم ہو رہی ہے
01:38ایک روایت میں حضرت عبداللہ ابن عباس
01:40رضی اللہ تعالیٰ نے بیان فرماتے ہیں
01:42نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
01:45یکون قوم یقذبون فی آخر الزمانی بالسواد
01:50کہ آخر زمانے میں ایک قوم آئے گی
01:53جو خضاب کریں گے
01:54یعنی سر یا ڈاڑی وغیرہ کے بالوں کو رنگ لگائیں گے
01:58اور سیاہ رنگ لگائیں گے
02:00ایسے جیسے سینے ہوتے ہیں
02:02کبوتروں کے
02:03کہ ان کو سیاہ رنگ کیا ہوا ہوتا ہے
02:06حضور نے فرمایا لا یریحون رائحة الجنہ
02:09یہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائیں گے
02:12تو اس روایت میں ہمیں سخت وعید معلوم ہو رہی ہے
02:16ان لوگوں کے خلاف جو سیاہ رنگ استعمال کرتے ہیں
02:20اس لیے ڈاڑی سر کے بال ان کو رنگنا
02:24کسی بھی کلر میں رنگنا
02:25کوئی بھی کلر لگانا وہ جائز ہے
02:27لیکن سیاہ رنگ کا استعمال کرنا کلر کے طور پر
02:30نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
02:33بہت سختی کے ساتھ اسے منع فرمایا ہے
02:36والسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Comments