Skip to playerSkip to main content
Welcome to Quran365Day! 🌟
Surah Al-Qamar Only Urdu Translation | Full Quran Recitation
Surah Qamar Urdu Tarjuma | Beautiful Quran Recitation سورة القمر ترجمعہ
Listen to Surah Al-Qamar with Urdu translation in beautiful and emotional voice. Peaceful Quran recitation with clear Urdu tarjuma for better understanding and reflection.

سورۃ القمر اردو ترجمہ کے ساتھ سنیں۔ خوبصورت اور پُرسکون تلاوت، واضح اردو ترجمہ کے ساتھ۔ قرآن مجید کی روحانی تلاوت دل کو سکون دینے والی آواز میں۔

#SurahAlQamar #UrduTranslation #QuranRecitation #SurahQamar #QuranWithUrduTranslation #IslamicVideo #Tilawat #Quran365day
@Quran365day

📌 Follow Quran365day on Dailymotion for daily Surah recitations.
#Quran #Tilawat #UrduTranslation #Quran365day #IslamicVideos #QuranRecitation #Surah #QuranWithUrdu

Category

📚
Learning
Transcript
00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:03قیامت کی گھڑی قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا
00:07مگر ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں
00:11مو موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے
00:16انہوں نے اس کو بھی جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی
00:21ہر معاملے کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا ہے
00:26ان لوگوں کے سامنے پچھلی قوموں کے وہ حالات آ چکے ہیں
00:30جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے
00:35اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے
00:41مگر تنبیحات ان پر کارگر نہیں ہوتی
00:44پس اے نبی ان سے رخ پھیر لو
00:47جس روز پکارنے والا ایک سخت ناغوار چیز کی طرف پکارے گا
00:52لوگ سہمی ہوئی نگاہوں کے ساتھ اپنی قبروں سے اس طرح نکلیں گے
00:56گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں
00:59پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے
01:02اور وہی منکرین جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے
01:06اس وقت کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن ہے
01:09ان سے پہلے نو کی قوم چکلا چکی ہے
01:12انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا
01:15اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے اور وہ بری طرح جھڑکا گیا
01:19آخر کار اس نے اپنے رب کو پکارا
01:22کہ میں مغلوب ہو چکا اب تو ان سے انتقام لے
01:26تب ہم نے موسلہ دھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دیے
01:31اور زمین کو پھار کر چشموں میں تبدیل کر دیا
01:34اور یہ سارا پانی اس کام کو پورا کرنے کے لیے مل گیا
01:38جو مقدر ہو چکا تھا
01:40اور نو کو ہم نے ایک تختوں اور کیلوں والی پر سوار کر دیا
01:44جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی
01:47یہ تھا بدلہ اس شخص کی خاطر جس کی ناقدری کی گئی تھی
01:51اس کشتی کو ہم نے ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا
01:55پھر کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا
01:58دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب
02:01اور کیسی تھی میری تنبیحات
02:03ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے
02:08پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا
02:11آدھ نے جھٹلایا تو دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب
02:15اور کیسی تھی میری تنبیحات
02:17ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن سخت طوفانی ہوا ان پر پھیج دی
02:23جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر اس طرح پھیک رہی تھی
02:26جیسے وہ جڑ سے اکڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں
02:29پس دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھی میری تنبیحات
02:34ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے
02:39پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا
02:42سمود نے تنبیحات کو جھٹلایا اور کہنے لگے
02:46ایک اکیلہ آدمی جو ہم ہی میں سے ہے
02:48کیا اب ہم اس کے پیچھے چلیں
02:50اس کا اتباع قبول کر لیں
02:52تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں
02:55اور ہماری عقل ماری گئی ہے
02:57کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا
03:00جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا
03:02نہیں بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور برخود غلط ہے
03:06ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا
03:09کل ہی انہیں معلوم ہوا جاتا ہے
03:11کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور برخود غلط ہے
03:15ہم اوٹنی کو ان کے لیے فتنہ بنا کر پھیج رہے ہیں
03:18اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ
03:21کہ ان کا کیا انجام ہوتا ہے
03:22ان کو جتا دے
03:24کہ پانی ان کے اور اوٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا
03:27اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا
03:31آخر کار ان لوگوں نے اپنے آدمی کو پکارا
03:34اور اس نے اس کام کا بیڑا اٹھایا
03:36اور اوٹنی کو مار ڈالا
03:38پھر دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب
03:41اور کیسی تھی میری تنبیحات
03:43ہم نے ان پر بس ایک ہی دھماکہ چھوڑا
03:46اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑ کی طرح
03:49بھست ہو کر رہ گئے
03:51ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے
03:53آسان ذریعہ بنا دیا ہے
03:55اب ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا
03:58لوٹ کی قوم نے تنبیحات کو چھٹلایا
04:01اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی
04:05صرف لوٹ کے گھر والے اس سے محفوظ رہے
04:07ان کو ہم نے اپنے فضل سے
04:09رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا
04:12یہ جزا دیتے ہیں
04:14ہم ہر اس شخص کو جو شکر گزار ہوتا ہے
04:17لوٹ نے اپنی قوم کے لوگوں کو
04:19ہماری پکڑ سے خبردار کیا
04:21مگر وہ ساری تنبیحات کو مشکوک سمجھ کر
04:24باتوں میں اڑاتے رہے
04:26پھر انہوں نے اسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے
04:29باز رکھنے کی کوشش کی
04:31آخرے کار ہم نے ان کی آنکھیں موند دی
04:34کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیحات کا مزہ
04:38صبح صبیرے ہی ایک اٹل عذاب نے ان کو آ لیا
04:41چکھو مزہ اب میرے عذاب کا اور میری تنبیحات کا
04:45ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے
04:50پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا
04:53اور آل فیرون کے پاس بھی تنبیحات آئی تھی
04:56مگر انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو چھٹلا دیا
05:00آخر کو ہم نے انہیں پکڑا
05:02جس طرح کوئی زبردست قدرت والا بکڑتا ہے
05:05کیا تمہارے کفار کچھ ان لوگوں سے بہتر ہیں
05:09یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے
05:13یا ان لوگوں کا کہنا یہ ہے
05:15کہ ہم ایک مضبوط جتھا ہیں
05:17اپنا بچاؤ کر لیں گے
05:19ان قریب یہ جتھا شکست کھا جائے گا
05:22اور یہ سب پیٹ پھیر کر بھاگتے نظر آئیں گے
05:25بلکہ ان سے نمٹنے کے لیے
05:27اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے
05:29اور وہ بڑی آفت اور زیادہ تلخ ساتھ ہے
05:33یہ مجرم لوگ در حقیقت غلط فہمی میں مبتلا ہیں
05:37اور ان کی عقل ماری گئی ہے
05:39جس روز یہ موں کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے
05:42اس روز ان سے کہا جائے گا
05:44کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزہ
05:47ہم نے ہر چیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے
05:51اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے
05:55اور پلک چھپکاتے وہ عمل میں آ جاتا ہے
05:58تم جیسے بہت سوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں
06:01پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا
06:04جو کچھ انہوں نے کیا ہے
06:05وہ سب دفتروں میں درج ہے
06:08اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے
06:11نافرمانی سے پرہیز کرنے والے
06:14یقیناً باغوں اور نہروں میں ہوں گے
06:17سچی عزت کی جگہ
06:19بڑے زی اقتدار بادشاہ کے قریب
Comments

Recommended