00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا
00:07تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے
00:11وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا
00:14یہ تو ایک وحی ہے جو اس پر نازل کی جاتی ہے
00:18اسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے
00:22جو بڑا صاحب حکمت ہے
00:24وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا
00:29پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا
00:32یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر
00:35یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا
00:38تب اس نے اللہ کے بندے کو وہی پہنچائی
00:41جو وہی بھی اسے پہنچانی تھی
00:43نظر نے جو کچھ دیکھا
00:45دل نے اس میں جھوٹ نہ ملایا
00:47اب کیا تم اس چیز پر اس سے جھگڑتے ہو
00:50جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے
00:52اور ایک مرتبہ پھر اس نے صدرت المنتحہ کے پاس اس کو دیکھا
00:57جہاں پاس ہی جنت الماوہ ہے
01:00اس وقت صدرہ پر چھا رہا تھا
01:03جو کچھ کے چھا رہا تھا
01:04نگاہ نہ چندیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی
01:08اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
01:12اب ذرا بتاؤ
01:13تم نے کبھی اس لات اور اس عزا
01:16اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر
01:19کچھ غور بھی کیا
01:21کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے
01:25یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی
01:27دراصل یہ کچھ نہیں ہیں
01:29مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں
01:34اللہ نے ان کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی
01:37حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض بہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں
01:42اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں
01:45حالانکہ ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے
01:49کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وہی حق ہے
01:53دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے
01:56آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں
01:59ان کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آسکتی
02:02جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اس کی اجازت نہ دے
02:07جس کے لیے وہ کوئی عرض داشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے
02:11مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے
02:14وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موثوم کرتے ہیں
02:17حالانکہ اس معاملے کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے
02:21وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں
02:24اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا
02:28بس اے نبی جو شخص ہمارے ذکر سے مو پھیرتا ہے
02:32اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے
02:36اسے اس کے حال پر چھوڑ دو
02:39ان لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے
02:42یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے
02:45کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے
02:48اور کون سیدھے راستے پر ہے
02:50اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے
02:54تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے
02:59اور ان لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے
03:01جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے
03:04جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں
03:09اللہ یہ کہ کچھ قصور ان سے سرزد ہو جائے
03:12بلا شبا تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے
03:17وہ تمہیں اس وقت سے خوب جانتا ہے
03:19جب اس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا
03:22اور جب تم اپنی ماں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے
03:26پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو
03:29وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے
03:33پھر اے نبی تم نے اس شخص کو بھی دیکھا
03:37جو راہ خدا سے پھر گیا اور تھوڑا سا دے کر رک گیا
03:41کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے
03:45کیا اسے ان باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی
03:48جو موسیٰ کے صحیفوں اور اس ابراہیم کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں
03:53جس نے وفا کا حق ادا کر دیا
03:55یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
04:01اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اس نے صحیح کی ہے
04:07اور یہ کہ اس کی صحیح ان قریب دیکھی جائے گی
04:11اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی
04:14اور یہ کہ آخرے کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے
04:18اور یہ کہ اسی نے ہسایا اور اسی نے رولایا
04:22اور یہ کہ اسی نے موت دی اور اسی نے زندگی بخشی
04:26اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا
04:30ایک بون سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے
04:33اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اسی کے ذمہ ہے
04:37اور یہ کہ اسی نے غنی کیا اور جائے داد بخشی
04:41اور یہ کہ وہی شیراء کا رب ہے
04:44اور یہ کہ اسی نے آدھے اولا کو ہلاک کیا
04:48اور سمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا
04:52اور ان سے پہلے قوم نوح کو تباہ کیا
04:55کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ
04:58اور آنڈھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھیکا
05:02پھر چھا دیا ان پر وہ کچھ جو تم جانتے ہی ہو
05:06کہ کیا چھا دیا
05:07پس اے مخاطب اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا
05:12یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے
05:17آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے
05:20اللہ کے سوا کوئی اس کو ہٹانے والا نہیں
05:23اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو
05:27ہستے ہو اور روتے نہیں ہو
05:30اور گاہ بجا کر انہیں ٹالتے ہو
05:33آیت سجدہ
05:34چھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بچالاؤ
Comments