00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:03ہونی شدنی
00:05کیا ہے وہ ہونی شدنی
00:07اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی
00:11سمود اور آدھ نے اس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا
00:17تو سمود ایک سخت حدثے سے حلاق کیے گئے
00:21اور آدھ ایک بڑی شدید توفانی آندھی سے تباہ کر دئیے گئے
00:26اللہ تعالی نے اس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن ان پر مسلط رکھا
00:32تم وہاں ہوتے تو دیکھتے کہ وہ وہاں اس طرح پچھڑے پڑے ہیں
00:37جیسے وہ خجور کے بوسیدہ تنے ہوں
00:40کیا ان میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے
00:43اور اسی خطائے عظیم کا ارتکاب
00:46فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے
00:49اور تلپٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا
00:52ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی
00:56تو اس نے ان کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
00:59جب پانی کا توفان حد سے گزر گیا
01:03تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا
01:06تاکہ اس واقعے کو تمہارے لیے
01:08ایک سبق آموز یادگار بنا دیں
01:11اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں
01:16پھر جب ایک دفعہ سور میں پھونک مار دی جائے گی
01:20اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
01:26اس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
01:30اس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش دھیلی پڑ جائے گی
01:35فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے
01:38اور آٹھ فرشتے اس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
01:43وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے
01:47تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا
01:51اس وقت جس کا نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا
01:56وہ کہے گا لو دیکھو پڑھو میرا نامہ اعمال
01:59میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے
02:04پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا
02:06عالی مقام جنت میں
02:08جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے
02:12ایسے لوگوں سے کہا جائے گا
02:14مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے بدلے
02:18جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
02:21اور جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا
02:25وہ کہے گا
02:26کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا
02:30اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
02:33کاش میری وہی موت جو دنیا میں آئی تھی
02:36فیصلہ کن ہوتی
02:38آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
02:41میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا
02:44حکم ہوگا
02:46پکڑو اسے اور اس کی گردن میں
02:48توک ڈال دو
02:49پھر اسے جہنم میں جھونک دو
02:52پھر اس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکر دو
02:55یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
02:59اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
03:03لہذا آج نہ یہاں اس کا کوئی یار غمخار ہے
03:07اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اس کے لیے کوئی کھانا
03:11جسے خطاکاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا
03:14بس نہیں
03:16میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو
03:20اور ان کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
03:23یہ ایک رسول کریم کا قول ہے
03:27کسی شاعر کا قول نہیں ہے
03:29تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو
03:32اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے
03:34تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
03:37یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے
03:41اور اگر اس نبی نے خود گھڑ کر کوئی بات
03:45ہماری طرف منصوب کی ہوتی
03:47تو ہم اس کا دائیں ہاتھ پکڑ لیتے
03:49اور اس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
03:52پھر تم میں سے کوئی ہمیں اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا
03:57در حقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے
04:02اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
04:06ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجبِ حسرت ہے
04:11اور یہ بالکل یقینی حق ہے
04:14پس اے نبی اپنے رب عظیم کے نام کی تصویح کرو