00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04نہیں میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی
00:08اور حال یہ ہے کہ اے نبی اس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے
00:14اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی
00:20در حقیقت ہم نے انسان کو مشکت میں پیدا کیا ہے
00:24کیا اس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا
00:29کہتا ہے کہ میں نے دھیروں مال اڑا دیا
00:33کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اس کو نہیں دیکھا
00:36کیا ہم نے اسے دو آنکھیں اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیئے
00:42اور دونوں نمائی راستے اسے نہیں دکھا دیئے
00:46مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی
00:50اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی
00:55کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا یا فاقے کے دن
00:59کسی قریبی یتیم یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا
01:04پھر اس کے ساتھ یہ کہ آدمی ان لوگوں میں شامل ہو
01:08جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو
01:11صبر اور خلق خدا پر رحم کی تلقین کی
01:14یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے
01:17اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا
01:21وہ بائیں بازو والے ہیں ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی
Comments