- 1 week ago
Welcome to our World Informative Videos, a dedicated space for thoughtful exploration of Islamic knowledge, history, science, and educational content. This channel is created for viewers who seek authentic information, intellectual depth, and meaningful learning rooted in both faith and reason.
Our Islamic content focuses on presenting the teachings of Islam through the Quran and authentic Hadith, emphasizing values such as knowledge, wisdom, patience, justice, and compassion. We aim to explain Islamic concepts in a clear and accessible way, making them relevant for both Muslims and non-Muslims who wish to understand Islam beyond stereotypes. Topics include Islamic beliefs, daily life guidance, moral lessons, stories of the Prophets, and reflections on spirituality and faith in the modern world.
In addition to religious education, our channel strongly emphasizes history. We explore Islamic history alongside world history, highlighting major civilizations, scholars, discoveries, and events that shaped human progress. From the Golden Age of Islam to ancient and medieval civilizations, our historical videos aim to connect past knowledge with present understanding. These videos are designed to inspire curiosity and respect for diverse cultures and intellectual traditions.
We also present scientific and educational content, especially where science and history intersect. Our videos discuss scientific discoveries, natural phenomena, astronomy, medicine, mathematics, and contributions of Muslim scholars to modern science. We believe that learning science enhances critical thinking and helps viewers appreciate the complexity and harmony of the universe. Wherever possible, our content is presented using reliable sources, research-based explanations, and clear visuals to make complex ideas easy to understand.
This channel is ideal for students, researchers, educators, and lifelong learners who enjoy informative and meaningful content. Our goal is not only to inform, but also to encourage reflection, critical thinking, and respectful dialogue. We strive to maintain accuracy, balance, and responsibility in every video we publish.
By combining Islamic teachings, historical insight, and scientific knowledge, this channel serves as a platform for learning that bridges faith and intellect. Like and follow us on World Informative Videos to explore knowledge that enlightens the mind, strengthens understanding, and connects history, science, and spirituality in a meaningful way.
Our Islamic content focuses on presenting the teachings of Islam through the Quran and authentic Hadith, emphasizing values such as knowledge, wisdom, patience, justice, and compassion. We aim to explain Islamic concepts in a clear and accessible way, making them relevant for both Muslims and non-Muslims who wish to understand Islam beyond stereotypes. Topics include Islamic beliefs, daily life guidance, moral lessons, stories of the Prophets, and reflections on spirituality and faith in the modern world.
In addition to religious education, our channel strongly emphasizes history. We explore Islamic history alongside world history, highlighting major civilizations, scholars, discoveries, and events that shaped human progress. From the Golden Age of Islam to ancient and medieval civilizations, our historical videos aim to connect past knowledge with present understanding. These videos are designed to inspire curiosity and respect for diverse cultures and intellectual traditions.
We also present scientific and educational content, especially where science and history intersect. Our videos discuss scientific discoveries, natural phenomena, astronomy, medicine, mathematics, and contributions of Muslim scholars to modern science. We believe that learning science enhances critical thinking and helps viewers appreciate the complexity and harmony of the universe. Wherever possible, our content is presented using reliable sources, research-based explanations, and clear visuals to make complex ideas easy to understand.
This channel is ideal for students, researchers, educators, and lifelong learners who enjoy informative and meaningful content. Our goal is not only to inform, but also to encourage reflection, critical thinking, and respectful dialogue. We strive to maintain accuracy, balance, and responsibility in every video we publish.
By combining Islamic teachings, historical insight, and scientific knowledge, this channel serves as a platform for learning that bridges faith and intellect. Like and follow us on World Informative Videos to explore knowledge that enlightens the mind, strengthens understanding, and connects history, science, and spirituality in a meaningful way.
Category
📚
LearningTranscript
00:01ہزاروں سال پہلے کی بات ہے
00:03یہ زمین بلکل ویران تھی
00:06نہ انسان نہ شہر نہ آبادیاں
00:10صرف ایک ہی مخلوق یہاں آباد تھی
00:13وہ تھے جنات
00:15جنات کے قبیلے زمین کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے تھے
00:21مگر ان کے درمیان ہمیشہ لڑائیاں جھگڑے فساد اور خون ریزی چاری رہتی تھی
00:27پوری زمین میدان جنگ بن چکی تھی
00:30یہ منظر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش ہوا
00:33تو اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا
00:35زمین کو اس فساد سے پاک کر دیا جائے
00:39فرشتوں کو حکم دیا گیا
00:41وہ بڑے بڑے لشکروں کی صورت میں زمین پر اترنے لگے
00:45اور جنات پر زبردست حملہ کر دیا
00:49جنات نے مقابلہ کرنے کی کوشش تو کی
00:52مگر اللہ کے حکم کے سامنے وہ بے پس ہو چکے تھے
00:56اس حملے میں بے شمار جنات حلق ہوئے
00:59اور جو بچ گئے وہ پہاڑوں جنگلوں اور دور دراز جزیروں میں چھپ گئے
01:05انہی جنات میں ایک نہایت ہی نیک اور عبادت گزار جن تھا
01:10جس کا نام تھا
01:12عزازی
01:13عزازیل باقی جنوں سے مختلف تھا
01:17وہ فساد سے بلکل الگ رہتا
01:19اور دن رات عبادت کرتے رہتا تھا
01:22جب فرشتے جنات کے خلاف لڑنے آئے
01:25تو عزازیل نے کھل کر فرشتوں کا ساتھ دیا
01:28فرشتے اس کی عبادت اور اخلاص سے بہت امپریس ہوئے
01:32جب جنگ ختم ہوئی
01:34تو وہ اسے اپنے ساتھ آسمانوں پر لے گئے
01:37اب عزازیل فرشتوں کی محفلوں میں رہنے لگا
01:40وقت کے ساتھ ساتھ اس کا علم اور عبادت میں مقام بڑھتا چلا گیا
01:45حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا درجہ بہت بلند ہو گیا
01:50مگر اسی دوران اس کے دل میں ایک خاموش خواہش نے جگہ بنانا شروع کی
01:56کاش زمین کی خلافت مجھے عطا ہو جائے
02:00وقت گزرتا جا رہا تھا
02:02پھر ایک دن
02:03اللہ رب العزت کی طرف سے ایک اعلان ہوا
02:06ایک ایسا اعلان جو سب کچھ بدل دینے والا تھا
02:10اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
02:13میں زمین میں اپنا ایک خلیفہ بنانے والا ہوں
02:16تمام مخلوقات میں حلچل مجھ گئی
02:20سب کے ذہن میں یہی سوال تھا
02:23کہ زمین پر اللہ کا نائب کون ہوگا
02:26فرشتے زمین پر اس سے پہلے جنات کا فساد دیکھ چکے تھے
02:31تو انہوں نے حیران ہو کر
02:33اللہ رب العزت سے عرض کیا
02:35کیا تو زمین میں ایسے کو خلیفہ بنائے گا
02:38جو فساد کرے گا اور خون بہائے گا
02:41حالانکہ ہم ہر وقت تیری تسبیح اور پاکی بیان کرتے ہیں
02:45اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
02:47میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے
02:51دوسری طرف ازازیل یہ اعلان سنتے ہی بہت خوش ہوا
02:56وہ بہت کانفیڈنٹ تھا
02:58کہ اللہ کے ہاں اس کا جو مقام ہے
03:00اس لیے اب اس زمین کی خلافت تو اسے ہی ملنے والی ہے
03:04لیکن پھر ایک ایسا واقعہ ہوا
03:07جس نے سب کو حیران کر دیا
03:09اللہ تعالیٰ نے حضرت ازرائیل علیہ السلام کو حکم دیا
03:13کہ وہ زمین کے مختلف علاقوں سے مٹی جمع کریں
03:16حضرت ازرائیل علیہ السلام نے
03:19پہاڑوں میدانوں ریکستانوں اور زرخیز زمینوں
03:24ہر جگہ سے تھوڑی تھوڑی مٹی جمع کی
03:27یہ مٹی مختلف رنگوں کی تھی
03:30کسی جگہ کی مٹی نرم تھی
03:32اور کسی کی سخت
03:33اس مٹی سے اب اللہ تعالیٰ نے
03:36ایک نئی مخلوق تخلیق فرمانا شروع کی
03:39انسان
03:40جب پہلے انسان کی تخلیق مکمل ہوئی
03:44تو اس کا نام رکھا گیا
03:45آدم
03:47پھر اللہ تعالیٰ نے
03:49ان میں روح پھونکی
03:50اور یوں انسانیت کی
03:53ابتدا ہو گئی
03:55اب تمام مخلوقات کی نظریں
03:57حضرت آدم علیہ السلام پر تھی
03:59کہ ان میں کیا خاص بات ہے
04:01وہ کیسے سب سے ڈیفرنٹ ہیں
04:04اب اللہ رب العزت نے
04:06حضرت آدم علیہ السلام کو
04:08خاص علم عطا کرنا شروع کیا
04:11ایسا علم
04:12جو اس سے پہلے کسی کو بھی نہیں دیا گیا تھا
04:16نہ فرشتوں کو
04:17نہ جنات کو
04:18اب اس علم سے مطالق
04:20امتحان لینے کی باری تھی
04:22اللہ تعالیٰ کی طرف سے
04:24فرشتوں اور حضرت آدم علیہ السلام کا
04:26امتحان لیا گیا
04:28فرشتے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے
04:31جبکہ حضرت آدم علیہ السلام نے
04:34تمام سوالوں کے ٹھیک ٹھیک جواب دے دیئے
04:37اب فرشتوں پر بلکل واضح ہو گیا
04:40کہ انسان ان سے بہت سپیریر ہے
04:43انہوں نے
04:44اللہ رب العزت کے حضور ارز کیا
04:46یا اللہ
04:48ہم صرف اتنا ہی جانتے ہیں
04:50جتنا تو نے ہمیں سکھایا
04:52بے شک
04:53تو ہی علم والا
04:54حکمت والا ہے
04:56اور پھر وہ دھنا گیا
04:58جب زمین کی خلافت کا فیصلہ کیا جانا تھا
05:01مجلس میں
05:03تمام فرشتے
05:04اور عزازیل بھی موجود تھا
05:06عزازیل کے دل میں انسان کے خلاف
05:09حسد کی چنگاری بھڑک رہی تھی
05:11مگر
05:12اسے اپنی عبادت پر بہت ناز تھا
05:15اور وہ سوچ رہا تھا
05:17کہ آدم تو بیچارہ مٹی سے بنا ہے
05:19اور میں آگ سے بنا ہوں
05:21میں ہی یقیناً اللہ کے نزدیک افضل ہوں
05:24خلافت تو مجھے ہی ملے گی
05:27اور پھر
05:28اللہ تعالیٰ نے اپنا فیصلہ سنا دیا
05:31کہ زمین پر اس کا خلیفہ
05:33انسان ہوگا
05:36عزازیل پر یہ خبر
05:37بجلی بن کر گری
05:38وہ شوق میں جلا گیا
05:40اس کی آنکھیں
05:41غم اور غصے کی وجہ سے سرخ ہو رہی تھی
05:44اب اللہ رب العزت نے
05:46تمام فرشتوں اور عزازیل کو حکم دیا
05:49آدم کو سجدہ کرو
05:51اللہ رب العزت کے اس حکم کے ساتھ ہی
05:55تمام فرشتے فوراً سجدے میں گر گئے
05:58سوائے عزازیل کے
06:00کسی کی مجال نہ تھی
06:03کہ اللہ کے حکم کا انکار کرے
06:05مگر وہ بدبخت
06:07گردن اکڑائے
06:08خصے اور تکبر کے ساتھ کھڑا ہوا تھا
06:11دربارِ خداوندی میں
06:13سنناٹا چھایا ہوا تھا
06:16اللہ تعالیٰ نے پوچھا
06:18تجھے کس چیز نے روکا
06:20کہ تُو سجدہ نہ کرے
06:22جب میں نے تجھے حکم دیا
06:24ابلیس نے تکبر سے جواب دیا
06:28میں اس سے بہتر ہوں
06:30تُو نے مجھے آگ سے پیدا کیا
06:32اور اسے مٹی سے
06:34اللہ رب العزت نے
06:36نہایت جلال سے فرمایا
06:38نکل جا یہاں سے
06:40تجھے یہ حق نہیں
06:42کہ یہاں تکبر کرے
06:44یقیناً
06:45تُو زلیلوں میں سے ہے
06:47اب وہ ازازیل
06:49ابلیس بن چکا تھا
06:51مردود اور شیطان
06:53مگر بجائی شرمندہ ہونے
06:56یا توبہ کرنے کے
06:57اس نے اللہ تعالیٰ سے
06:59ایک حیران کندر خاص کی
07:01مجھے قیامت تک محلت دے دے
07:04جس دن انسانوں کو
07:06قبروں سے اٹھایا جائے گا
07:08اللہ رب العزت نے فرمایا
07:10جا
07:11تجھے محلت دی گئی
07:13لیکن ابلیس
07:15نے وہیں ایک اور اعلان کیا
07:17جو کہ ایک چیلنج تھا
07:19ایک سازش تھی
07:21کہنے لگا
07:23اب چونکہ تُو نے مجھے گمراہ کیا ہے
07:26اس لیے میں بھی قسم کھاتا ہوں
07:28کہ ان انسانوں کی گھات لگا کر
07:31تیرے سیدھے رسلے پر بیٹھا رہوں گا
07:34پھر میں ان پر چاروں طرف سے حملے کروں گا
07:37ان کے سامنے سے بھی
07:39اور ان کے پیچھے سے بھی
07:40اور ان کے دائیں طرف سے بھی
07:42اور ان کے بھائیں طرف سے بھی
07:44اور تُو ان میں سے
07:45اکثر لوگوں کو شکر گزار نہیں پائے گا
07:48اللہ رب العزت نے
07:51نہایت جلال سے فرمایا
07:53نکل جا یہاں سے
07:55زلیل اور مرتار ہو کر
07:57ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا
08:00وہ بھی تیرا ساتھ ہی ہوگا
08:02اور میں تم سب سے
08:03جہنم کو بھر دوں گا
08:05یوں ابلیس انتہائی زلیل ہو کر
08:09بارگاہ خداوندی سے نکل گیا
08:11وہ غصے اور انتقام کی آگ میں
08:14چل رہا تھا
08:15اسے سب سے زیادہ غصہ
08:16انسان پر تھا
08:18جس کی وجہ سے وہ
08:19اللہ رب العزت کی مجلس سے
08:21نکالا جا چکا تھا
08:22اب حضرت آدم علیہ السلام کا
08:25اصل انتہان شروع ہونے والا تھا
08:28انسان اور شیطان کا مقابلہ
08:30شروع ہونے والا تھا
08:32حضرت آدم علیہ السلام
08:34جنت میں رہنے لگے
08:35وہاں ہر طرح کی نعمتیں تھی
08:37لیکن پھر بھی
08:39وہ اکیلا محسوس کرتے تھے
08:41انہیں تنہائی کا احساس ہوتا تھا
08:44اللہ رب العزت نے ان کی تنہائی دور کرنے کے لیے
08:47ان کی زوجہ
08:48حضرت حووہ علیہ السلام کو پیدا فرمایا
08:51وہ ان کی ساتھی بنی
08:53اب حضرت آدم اور حضرت حووہ
08:57دونوں خوشی سے جنت میں رہنے لگے
08:59اللہ رب العزت نے فرمایا
09:01اے آدم
09:03تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو
09:06جہاں سے چاہو کھاؤ پیو
09:08خوشی سے رہو
09:09مگر ایک طرح کے قریب مت جانا
09:12ورنہ تم
09:13ظالموں میں سے ہو جاؤگے
09:16جنت میں
09:17ہر طرف نعمتیں تھی
09:18آرام تھا
09:19سکون تھا
09:21صرف ایک طرح تھا
09:23جس کے قریب جانے سے
09:24اللہ رب العزت نے
09:25منع فرمایا تھا
09:26مگر شیطان
09:28جو پہلے ہی جنت سے
09:29نکالا جا چکا تھا
09:31حضرت آدم علیہ السلام سے
09:33حسد اور بوس میں
09:34جل رہا تھا
09:36وہ چاہتا تھا
09:36کہ آدم اور حووہ بھی
09:38اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کریں
09:40تاکہ
09:41وہ بھی اس کی طرح
09:42جنت سے نکالے جائیں
09:43اسی لئے
09:45وہ چھپ کے چھپ کے آیا
09:46اور حضرت آدم اور حووہ کے دلوں میں
09:49وسوسے ڈالنے شروع کر دیئے
09:51وہ ان سے کہنے لگا
09:53تمہیں جنت کے ہر درخت سے
09:55کھانے کی اجازت ہے
09:56لیکن کیا تم نے کبھی سوچا ہے
09:58کہ اس ایک درخت سے کیوں روکا گیا
10:01آخر کیا وجہ ہے
10:02پھر اس نے جھوٹ بول کر کہا
10:05تمہیں روکا اس لئے گیا ہے
10:08کہ اگر تم نے اس درخت کا پھل کھا لیا
10:10تو تمہیں ہمیشہ کی زندگی مل جائے گی
10:13تم فرشتے بن جاؤ گے
10:15تمہیں کبھی موت نہیں آئے گی
10:18یہ درخت تو شجر خلد ہے
10:20یعنی ہمیشہ کی زندگی دینے والا درخت
10:23ابلیس نے بڑی نرمی چالاکی اور جھوٹی قسموں کے ساتھ
10:28یہ ظاہر کیا کہ وہ ان کا خیر خواہ ہے
10:30وہ بار بار کہتا رہا
10:32میں تم دونوں کا بھلا چاہتا ہوں
10:35میری بات مانو
10:36اس درخت کا پھل کھا لو
10:38دیکھنا تمہیں کیا مقام حاصل ہوتا ہے
10:41حضرت آدم اور حووہ نے
10:43کبھی جھوٹ سنا ہی نہیں تھا
10:45اور نہ کبھی کسی کو
10:46اللہ کی جھوٹی قسم کھاتے دیکھا تھا
10:49تو بلاخر وہ دھوکہ کھا گئی
10:52اور اس درخت کا پھل کھا لیا
10:54بس یہی وہ لمحہ تھا
10:56جس نے سب کچھ بدل دیا
10:58اللہ تعالیٰ کا حکم
11:00ٹوٹ چکا تھا
11:02جیسے ہی انہوں نے پھل کھایا
11:03فوراں جنت کا نورانی لباس
11:06ان کے جسموں پر سے غائب ہو گیا
11:08اور وہ گھبرا کر
11:09جنت کے پتوں سے خود کو چھپانے لگے
11:12ان پر ایک دم شرمندگی چھا گئی
11:15اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پکارا
11:18کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منانا کیا تھا
11:22اور یہ نہ کہا تھا
11:23کہ شیطان تم دونوں کا کھلا دشمن ہے
11:26دونوں نے جب اللہ کی پکار سنی
11:29تمہارے خوف کے کام پٹھے
11:31حضرت آدم اور حضرت حفوہ علیہ السلام
11:34بہت غمگین تھے
11:36یہ ان سے کیا گناہ ہو گیا
11:38کیسے وہ شیطان کے دھوکے میں آ گئے
11:41انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی
11:43کہ اللہ رب العزت سے معافی کیسے مانگیں
11:45مگر اللہ کی کریم ذات کو ان کی حالت پر رحم آ گیا
11:50اور اللہ تعالیٰ نے خود انہیں ایک خاص دعا سکھا دی
11:53ربنا طلمنا انفسنا
11:57وَإِلَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا
12:00لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَوْسِرِينَ
12:03اے ہمارے رب
12:04ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا
12:07اگر تو ہمیں نہ بخشے
12:09اور ہم پر رحم نہ کرے
12:10تو ہم یقیناً خسارے والوں میں سے ہو جائیں گے
12:13حضرت آدم اور امہ حووہ نے
12:16یہ دعا مانگنا شروع کی
12:18تو اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول کر لی
12:21اور یوں
12:22توبہ کا دروازہ ہمیشہ کے لیے کھل گیا
12:25پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا
12:27اب تم سب
12:29انسان اور شیطان
12:30زمین پر اتر جاؤ
12:32تم ایک دوسرے کی دشمن ہوگے
12:34وہاں تمہیں ایک وقت مقرر تک
12:37دھیرنا ہے
12:38اور وہاں زندگی گزارنی ہے
12:40حضرت آدم اور حضرت حووہ کو
12:43جنت سے اتار کر
12:44اس زمین پر بھیج دیا گیا
12:46یہی وہ جگہ تھی
12:48جہاں ان کا اور ان کی آنے والی نسلوں کا
12:50امتحان لیا جانا تھا
12:52جہاں انسان اور شیطان کی
12:55ایک مسلسل جنگ رہنی تھی
12:57اس زمین پر تو سب مختلف تھا
13:01ادھر آ کر
13:02انہیں پہلی بار بھوک کا احساس ہوا
13:04پہلی بار کھیتی باڑی کی
13:07روٹی پکائی
13:08اور تب جا کر پیٹ بھرا
13:10حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
13:13کہ زمین پر اترنے کے بعد
13:15حضرت جبریل علیہ السلام
13:17حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آئے
13:20ان کے ساتھ گندم کے ساتھ تانے بھی تھے
13:23حضرت آدم نے پوچھا
13:25اے جبریل یہ کیا چیز ہے
13:28حضرت جبریل علیہ السلام نے جواب دیا
13:30یہ اسی درخت کا پھل ہے
13:33جس کے بارے میں آپ کو منع کیا گیا تھا
13:35لیکن آپ نے وہ کھا لیا تھا
13:37حضرت آدم نے فرمایا
13:39اب میں ان دانوں کا کیا کروں
13:41حضرت جبریل نے کہا
13:43انہیں زمین میں بھو دیجئے
13:45حضرت آدم نے ان دانوں کو زمین میں بھو دیا
13:49یہ دانے بہت وزنی اور بڑے تھے
13:52دنیا کے عام دانوں سے کہیں زیادہ
13:54کچھ عرصے بعد وہ دانے اگائے
13:57حضرت آدم نے فصل کاٹی
13:59دانے صاف کیے
14:00پھر انہیں پیسا آٹا گوندہ اور روٹی بنائی
14:03یوں حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر محنت کر کے
14:08کھانا کھانے کا طریقہ سیکھا
14:10اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام کا پہلا لباس بھی
14:14حضرت جبریل علیہ السلام کی مدد سے تیار ہوا
14:17وہ بھیڑ کی اون سے بنا تھا
14:20پہلے انہوں نے اون کاٹی
14:21پھر چرخے پر دھاگا بنایا
14:23پھر حضرت آدم علیہ السلام نے اپنے لیے ایک چبہ
14:27اور حضرت حووہ کے لیے کمیز اور اڑنی تیار کی
14:30اور یوں اس زمین پر انسانیت کا آغاز ہوا
14:35آدم علیہ السلام کے زمین پر آتے ہی
14:39ابلیس نے بھی اپنی چالیں شروع کر دی
14:41اس کا پہلا وار حضرت آدم کے بیٹے قابیل پر ہوا
14:46اس نے قابیل کے دل میں حسد ڈال دیا
14:49یہ حسد اتنا بڑا
14:51کہ قابیل نے اپنے ہی بھائی
14:53حابیل کو قتل کر دیا
14:55یہ تھا انسانی تاریخ کا سب سے پہلا قتل
14:59یہ ایک بہت بڑا گناہ تھا
15:02مگر ابلیس جانتا تھا
15:03کہ ایک گناہ ایسا ہے
15:05جو قتل سے بھی کہی زیادہ خطرناک ہے
15:08ایک ایسا گناہ
15:09جس کی اللہ کے ہاں کبھی معافی نہیں
15:12اور وہ ہے شرک
15:15ابلیس کا اصل تارکٹ یہی تھا
15:18کہ زیادہ سے زیادہ انسانوں کو شرک میں بھسا دے
15:20اور آخر کار
15:22اسے یہ موقع مل گیا
15:24یہ حضرت نو علیہ السلام سے بھی پہلے کا زمانہ تھا
15:29اس دور میں پانچ بہت نیک بزرگ تھے
15:33جن کے نام تھے
15:34ود
15:35سوا
15:36یغوس
15:37یعوک
15:39اور نصر
15:40ان بزرگوں نے عبادت کے لیے مساجد بنائی ہوئی تھی
15:43جن میں خود بھی عبادت کرتے
15:46اور لوگوں کو بھی اللہ کی طرف بلاتے
15:48لوگ بھی ان سے بہت محبت کرتے تھے
15:51وقت گزرتا رہا
15:53اور ایک ایک کر کے
15:55وہ پانچوں بزرگ
15:57اس دنیا سے رخصت ہو گئے
15:58اب
15:59لوگ بہت ہی غمزدہ ہوئے
16:02وہ جب بھی کٹھے ہوتے
16:04تو کہتے
16:05اب عبادت کا وہ مزہ نہیں رہا
16:08جو ان بزرگوں کی صحبت میں ہوا کرتا تھا
16:11ابلیس
16:12اسی موقع کا انتظار کر رہا تھا
16:15وہ ان کی گمزوری چان چکا تھا
16:18روایات میں آتا ہے کہ ایک دن اسی طرح لوگ جمع تھے
16:22کہ ابلیس ایک بوڑے شخص کی شکل میں
16:24ان کی مجلس میں آیا
16:25اور ان کو
16:27ایک عجیب و غریب آئیڈیا دیا
16:29اس نے کہا
16:31ان بزرگوں کی شکل کے مجسمیں بناو
16:34اور انہیں کپڑے پہنا کر
16:36مسجد کے محراب میں کھڑا کر دو
16:38اس طرح تمہیں لگی گا
16:40کہ بزرگ تمہارے پاس ہی موجود ہیں
16:43اور پھر سے عبادت میں وہی مزہ اور برکت فیل کرنے لگو گے
16:47لوگوں کو یہ آئیڈیا بہت پسند آیا
16:51اب ان بزرگوں کے بت
16:53ہر مسجد میں رکھ دیا گئے تھے
16:55لوگ مسجد آتے
16:57نماز پڑھتے
16:58ان بتوں کے ہاتھ پاؤ چونتے اور واپس چلے جاتے
17:01وقت گزرتا رہا
17:03ایک دو نسلیں گزرنے کے بعد
17:05لوگوں نے عبادت کرنا چھوڑ کر
17:08انہی بتوں کو پوچھنا شروع کر دیا
17:10اور یوں تاریخ میں پہلی بار
17:13شرک کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
17:16شیطان نے
17:17اللہ کے نیک بندوں کو ہی
17:19لوگوں کے لیے معبود بنا دیا تھا
17:21شیطان کا یہ وار
17:23اتنا خطرناک تھا
17:25کہ ہزاروں سال گزرنے کے بعد
17:27اور لاکھوں انبیاء کے آنے کے بعد بھی
17:29یہ بیماری ختم نہیں ہوئی
17:32بخاری شریف کی حدیث میں آتا ہے
17:34کہ انہی بتوں کی پوجہ
17:36حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بھی کی جاتی تھی
17:39اور پھر
17:40آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی
17:43عرب کے مختلف قبائل
17:45انہی پانچ نیک لوگوں کے بت
17:47ود
17:48سوا
17:49یغوس
17:50یعوک اور نصر کی عبادت کرتے تھے
17:53ان کا ذکر
17:54اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں بھی کیا ہے
17:57آج بھی انڈیا
17:59اور دنیا کے بہت سے علاقوں میں
18:01اسی طرح کے بتوں کی پوجہ کی جاتی ہے
18:04ابلیس ہزاروں سال سے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے
18:08اور احادیث سے پتا چلتا ہے
18:10کہ اس کام میں وہ اکیلا نہیں
18:12بلکہ اس نے پوری آرگنائزیشن برا رکھی ہے
18:15ایک ایسا سیکریٹ سسٹم
18:17جو ہم انسانوں کو نظر نہیں آتا
18:20اللہ رب العزت قرآن مجید میں فرماتے ہیں
18:23بے شک شیطان اور اس کا لشفر
18:26تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں
18:28جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے
18:30اب آپ سوچ رہے ہوں گے
18:32کہ آخر یہ سسٹم کہاں سے آپریٹ کیا جاتا ہے
18:36نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا
18:39ابلیس اپنا تخت پانی پر نصب کرتا ہے
18:42یعنی شیطان کا ہیڈ کوارٹر زمین پر نہیں
18:45بلکہ پانی پر ہے
18:47وہاں وہ اپنا تخت سجاتا ہے
18:49اور ایک پاچھا کی طرح
18:51وہاں سے اپنی فوجیں روانہ کرتا ہے
18:54یہ فوجیں وہی جنات ہیں
18:56جنہیں شیعاتین کہا جاتا ہے
18:57ہر شیطان کا
18:59اپنا ایک مخصوص ٹاسک ہوتا ہے
19:01کوئی دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے
19:04کوئی انسان کو غصے کی آگ میں بھڑکاتا ہے
19:06اور کوئی
19:08زنا اور شراب کی طرف گھینچتا ہے
19:10احادیث میں آتا ہے
19:12کہ یہ سب ہر روز
19:14اپنے مشن پر نکلتے ہیں
19:15پھر شام کو واپس اپنے سردار
19:18ابلیس کے سامنے لوٹتے ہیں
19:20پھر ان کے ایک میٹنگ ہوتی ہے
19:23جس میں وہ
19:24پورے دن کی پروگریس ریپورٹ پیش کرتے ہیں
19:26حدیث شریف میں آتا ہے
19:28کہ کوئی شیطان کہتا ہے
19:30میں نے فلان کو گناہ پر لگا دیا
19:33ابلیس سنتا ہے
19:35مگر خوش نہیں ہوتا
19:36پھر ایک اور شیطان آگے پڑتا ہے
19:39اور کہتا ہے
19:40میں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کر آیا
19:42اور آخر کار ان میں جدائی ڈال دی
19:45یہ سن کر ابلیس خوشی سے کھڑا ہو جاتا ہے
19:48وہ اس شیطان کو اپنے قریب بلا کر
19:51گلے لگاتا ہے
19:52اور کہتا ہے
19:53تم سب سے بہتر ہو
19:55ابلیس اتنا خوش اس لیے ہوتا ہے
19:59کیونکہ اسے پتا ہے
20:00کہ میاں بیوی کی جدائی
20:02ایک پورے خاندان کو برباد کر دے گی
20:04اور اس کا اثر
20:05آنے والی نسلوں تک جائے گا
20:07ابلیس یہ پورا سسٹم
20:09اپنے چیلوں کے ذریعے چلاتا ہے
20:12اور تب تک خود سامنے نہیں آتا
20:14جب تک
20:15کوئی بہت ہی بڑا واقعہ نہ ہو
20:17اور اب
20:19ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں
20:20انسانی تاریخ کے
20:22وہ عظیم واقعات
20:23جب ابلیس کو خود سامنے آنا پڑا
20:25یہ
20:27ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ تھا
20:30ابراہیم علیہ السلام کو
20:32اللہ رب العزت کی طرف سے
20:34حکم مل چکا تھا
20:35کہ وہ اپنے پیارے بیٹے
20:37اسماعیل کی قربانی دیں
20:39اب
20:40حضرت ابراہیم علیہ السلام
20:42اپنے بیٹے اسماعیل کو
20:44گردن پر چھوڑی چلانے کے لیے
20:46لے کر جا رہے تھے
20:47ابلیس یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا
20:50اسے اندازہ تھا
20:52کہ اگر آج وہ ابراہیم کو
20:54نہ بہکا سکا
20:55تو پھر کبھی ان کی نسل کو
20:57گمراہ نہیں کر سکے گا
20:58روایات میں آتا ہے
21:00کہ ابلیس فوراً ایک آدمی کی شکل میں
21:03حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی
21:05حضرت حاجرہ کے پاس گیا
21:07اور بولا
21:08کیا آپ کو پتا ہے
21:10کہ ابراہیم اپنے بیٹے کو
21:12کہاں لے گئے ہیں
21:13حضرت حاجرہ نے کہا
21:15وہ لکڑیاں لینے گئے ہیں
21:17ابلیس نے کہا
21:19نہیں
21:20وہ تو اسماعیل کو
21:22زبا کرنے چاہ رہے ہیں
21:23حضرت حاجرہ نے حیرانی سے کہا
21:26یہ کیسے ممکن ہے
21:27ابراہیم تو بیٹے سے
21:29بہت پیار کرتے ہیں
21:31ابلیس نے کہا
21:33وہ کہتے ہیں
21:34کہ اللہ نے ان کو یہ حکم دیا ہے
21:37حضرت حاجرہ نے جواب دیا
21:39اگر یہ اللہ کا حکم ہے
21:41تو پھر اطاعت کرنے ہی بہتر ہے
21:44شیطان مایوس ہو کر
21:46حضرت اسماعیل کے پاس پہنچا
21:48جو اپنے والد کے پیچھے پیچھے جا رہے تھے
21:51اس نے کہا
21:52کیا تم جانتے ہو
21:55کہ تمہارے والد تمہیں کہاں لے جا رہے ہیں
21:57اسماعیل علیہ السلام نے کہا
21:59ہم اندن کے لیے لکڑیاں لینے جا رہے ہیں
22:02شیطان نے کہا
22:05نہیں
22:06بلکہ وہ تمہیں زبا کرنا چاہتے ہیں
22:09اسماعیل علیہ السلام نے پوچھا
22:11کیوں
22:12شیطان بولا
22:13ان کا خیال ہے
22:15کہ ان کے رب نے یہ حکم دیا ہے
22:17اسماعیل علیہ السلام نے پورے یقین سے کہا
22:20اگر یہ اللہ کا حکم ہے
22:23تو میں راضی ہوں
22:24میرے والد کو چاہیے
22:25کہ وہ رب کا حکم پورا کریں
22:27شیطان
22:29یہاں بھی ناکام ہو گیا
22:30بلاخر وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سامنے آ گیا
22:35اور بولا
22:36اے بزرگ
22:38کہاں جا رہے ہو
22:40ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا
22:43میں ایک کام سے گھاٹی میں جا رہا ہوں
22:46شیطان بولا
22:48خدا کی قسم
22:50میں جانتا ہوں کہ شیطان نے خواب میں آ کر
22:52تمہیں اپنے لڑکی کو زبا کرنے کا حکم دیا ہے
22:55ابراہیم علیہ السلام نے فورا پہچان لیا
22:58کہ یہی شیطان ہے
23:00اور کہا
23:01اے دشمن خدا
23:03میرے سامنے سے ہٹ جا
23:05میں اپنے رب کے حکم پر ضرور عمل کروں گا
23:08روایات میں آتا ہے
23:11کہ شیطان تین مرتبہ رزدے میں آیا
23:13تاکہ انہیں روکے
23:15پہلی بار جمرہ اقبہ پر
23:17پھر جمرہ وستہ پر
23:19اور آخر میں جمرہ کبرا پر
23:21ہر بار حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
23:24سات کنکریاں ماری
23:25اور شیطان بھاگ گیا
23:27اسی سنت کی یاد میں آج تک
23:30حج کے دوران
23:31جمرہ پر کنکریاں ماری جاتی ہیں
23:33تاکہ مومن کو یاد رہے
23:35کہ شیطان کے وسوسوں کو
23:37ہمیشہ رت کرنا ہے
23:38اسی طرح انسانی تاریخ کا
23:41ایک اور بہت ہی اہم موقع تھا
23:43جب ابلیس انسانی شکل میں آیا
23:45اور یہ تھا
23:47غزوے بدر کا موقع
23:49جب قریش کا لشکر بدر کے لئے تیار ہوا
23:53تو ان کو ایک بہت بڑا خطرہ تھا
23:56کہ بنو بکر
23:57جو ان کا ایک دشمن قبیلہ تھا
23:59کہیں پیچھے سے حملہ نہ کر دے
24:01اور یوں
24:02قریش آگے مسلمانوں
24:04اور پیچھے دشمنوں کے بیچ میں
24:06بھنس کرنا رہ جائیں
24:08یہ خیال ان کے دلوں میں خوف پیدا کرنے لگا
24:11ابلیس کو خطرہ محسوس ہوا
24:13کہ کہیں قریش جنگ سے پیچھے نہ ہٹ جائیں
24:16وہ اسی وقت
24:17ان کے ایک سردار
24:19سراکہ بن مالک کی شکل میں
24:21قریش کی مجلس میں آیا
24:23اور بولا
24:24فکر نہ کرو
24:26میں تمہارے ساتھ ہوں
24:27میں گارنٹی دیتا ہوں
24:29کہ بنو بکر تمہارے خلاف
24:31کچھ نہیں کریں گے
24:33یہ سن کر
24:34قریش کو حوصلہ ہو گیا
24:36اور وہ
24:37بدر کی طرف نکل پڑے
24:39ابلیس بھی سراکہ بن مالک کی شکل میں
24:42ان کے ساتھ ہی تھا
24:43وہ سارے رستے
24:45ان کو حوصلہ دیتا رہا
24:47اب جنگ کا میدان سچ چکا تھا
24:51دونوں لشکر آمنے سامنے تھے
24:53اتنے میں
24:54ابلیس نے ایک عجیب منظر دیکھا
24:56آسمان سے حضرت جبریل علیہ السلام کے ساتھ
25:00فرشتوں کے لشکر اتر رہے تھے
25:03ان کی حیبت اور جلال کو دیکھ کر
25:05ابلیس کے رنگ اڑ گئے
25:07فوراں اس نے اپنے ساتھیوں کو لیا
25:09اور میدان جنگ سے بھاگنے لگا
25:11ابو جہل نے حیران ہو کر کہا
25:14سراکہ این وقت پر دغا دے کر
25:17کہاں جا رہے ہو
25:18ابلیس نے جواب دیا
25:21میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا
25:25مجھے جو کچھ نظر آ رہا ہے
25:27وہ تمہیں نظر نہیں آ رہا
25:29مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے
25:31اور اللہ کا عذاب
25:33بڑا سخت ہے
25:34اس کے بعد وہ کفار کو
25:36اکیلا چھوڑ کر
25:37بھاگ نکلا
25:39بخاری شریف میں شیطان کا
25:43ایک اور بہت ہی انٹرسٹنگ واقعہ ریپورٹ ہوا ہے
25:46حضرت ابو حریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
25:49کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
25:52مجھے رمضان کی زکاة کی سیکیورٹی پر مقرب فرمایا
25:56رات ہوئی
25:57تو ایک شخص اچانک آیا
25:59اور غلے میں سے مٹھیاں بھر بھر کر اٹھانے لگا
26:02میں نے فوراں اسے پکڑ لیا
26:04اور کہا
26:05اللہ کی قسم
26:07میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤں گا
26:12اس نے کہا
26:13میں بہت محتاج ہوں
26:15میرے بچے ہیں
26:16اور میں سخت ضرورت مند ہوں
26:18حضرت ابو حریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
26:21کہ اس کی منت سماجت پر مجھے رحم آ گیا
26:24اور میں نے اسے چھوڑ دیا
26:27صبح ہوئی
26:29تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا
26:32اے ابو حریرہ
26:34کل رات تمہارے قیدی نے کیا کہا تھا
26:37میں نے ارس کیا
26:38یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
26:41اس نے اپنی غربت اور بچوں کا حال سنایا
26:44تو مجھے رحم آ گیا
26:45اور میں نے اسے چھوڑ دیا
26:47آپ نے فرمایا
26:49وہ تم سے جھوٹ بول کر گیا ہے
26:52وہ پھر آئے گا
26:54نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے
26:57مجھے یقین ہو گیا
26:59کہ وہ ضرور واپس آئے گا
27:00اس لئے میں دوسری رات
27:02اس کا انتظار کرتا رہا
27:04وہ پھر آیا
27:06اور غلہ اٹھانے لگا
27:08میں نے اسے فوراں پکڑ لیا اور کہا
27:10اب میں تمہیں
27:12رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
27:15ضرور لے جاؤں گا
27:16اس نے پھر وہی کہا
27:18میں محتاج ہوں
27:20بچوں کا بوجھ ہے
27:22مجھ پر رحم کرو
27:23اب نہیں آؤں گا
27:24میں نے پھر ترس کھا کر
27:27اسے چھوڑ دیا
27:28صبح ہوئی
27:29تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا
27:32ابو حریرہ
27:34تمہارے قیدی نے کیا کیا
27:36میں نے ارز کیا
27:38یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
27:41اس نے پھر وہی بات کی
27:42اس پر مجھے رحم آ گیا
27:44اور میں نے چھوڑ دیا
27:46آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
27:49وہ تم سے دوبارہ جھوٹ پول کر گیا ہے
27:52وہ پھر آئے گا
27:55اب تیسری رات ایک مرتبہ پھر
27:57میں اس کے انتظار میں تھا
28:00وہ پھر آیا
28:01اور غلہ اٹھانے لگا
28:02میں نے اسے فوراں پکڑ لیا
28:04اور کہا
28:05اب نہیں چھوڑوں گا
28:08دو بار تم وعدہ کر چکے ہو
28:10مگر ہر بار واپس آ گئے
28:12اب تمہیں
28:13تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جا کر ہی رہوں گا
28:17اس نے کہا
28:18اگر اس بار مجھے چھوڑ دو
28:21تو میں تمہیں چند ایسے کلمات سکھاتا ہوں
28:24جن سے اللہ تعالیٰ تمہیں بہت فائدہ دے گا
28:27میں نے پوچھا
28:28وہ کلمات کیا ہیں
28:30اس نے کہا
28:32جب تم سونے لگو
28:33تو آیت الکرسی پوری پڑھ لیا کرو
28:36اللہ تعالیٰ تم پر ایک فرشتہ مقرر کر دے گا
28:40جو صبح تک تمہاری حفاظت کرے گا
28:42اور شیطان
28:44تمہارے قریب بھی نہیں آسکے گا
28:46حضرت ابو حریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
28:50میں نے اسے چھوڑ دیا
28:52صبح ہوئی
28:53تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا
28:56ابو حریرہ
28:58رات تمہارے قیدی نے کیا کیا
29:00میں نے ارز کیا
29:03یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
29:05اس نے مجھے چند کلمات سکھائے
29:08اور کہا
29:09کہ ان سے اللہ تعالیٰ مجھے بہت فائدہ دے گا
29:11اس لیے میں نے اسے چھوڑ دیا
29:14آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
29:17وہ قلمات کیا ہیں
29:19میں نے بتایا
29:21اس نے کہا تھا کہ جب سونے لگو تو آیت القرصی پڑھ لو
29:24اللہ تم پر ایک محافظ فرشتہ مقرر کرے گا
29:28اور صبح تک شیطان
29:30قریب بھی نہیں آسکے گا
29:32نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
29:35اگرچہ وہ جھوٹا ہے
29:37مگر اس بار اس نے سچ کہا
29:39اے ابو حریرہ
29:41تم جانتے ہو کہ تین راتوں سے تمہارا معاملہ کس کے ساتھ تھا
29:45میں نے ارس کیا
29:47نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
29:50آپ نے فرمایا
29:52وہ شیطان تھا
29:55احادیث مبارکہ میں آتا ہے کہ قیامت کے دن
29:58جب اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو ایک جگہ جمع کرے گا
30:02اور فیصلے شروع ہوں گے
30:04تو ہر طرف خوف اور گبرہت پھیلی ہوگی
30:07مومن کہیں گے
30:08ہمارا حساب ہو رہا ہے
30:11اب ہمارے لئے کون سفارش کرے گا
30:14وہ سفارش کے لئے
30:16سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے
30:19پھر حضرت نو علیہ السلام
30:21حضرت ابراہیم علیہ السلام
30:23حضرت موسیٰ علیہ السلام
30:25اور آخر میں
30:27حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس
30:29تمام انبیاء
30:31سفارش سے معذرت کر لیں گے
30:33حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے
30:35تم نبی امی
30:38نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ
30:41سفارش کا حق
30:42صرف انہی کو دیا گیا ہے
30:44پھر سب لوگ
30:46نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے
30:49اللہ تعالی
30:51آپ کو اجازت دے گا
30:53کہ آپ سفارش کریں
30:55اسی وقت آپ کی مجلس سے ایک ایسی خوشبو پھیلے گی
30:58جو دنیا میں کبھی کسی نے نہ سونگی ہوگی
31:01آپ صلی اللہ علیہ وسلم
31:04رب کے حضور کھڑے ہوں گے
31:06آپ کا پورا وجود
31:08نور سے چمک رہا ہوگا
31:10سر سے پاؤں تک
31:12روشنی ہی روشنی
31:14آپ صلی اللہ علیہ وسلم
31:16اللہ کے حضور سفارش کریں گے
31:19اور اللہ تعالی
31:21آپ کی سفارش
31:22قبول فرما لے گا
31:24یہ منظر دیکھ کر کافر کہیں گے
31:27مومنوں کو تو سفارش کرنے والا مل گیا
31:30چلو ہم بھی کسی کو سفارشی بنا لیں
31:32پھر وہ آپس میں کہیں گے
31:35ہمارا تو صرف ایک ہی لٹر تھا
31:39ابلیس
31:39آخر ہمیں بہکایا بھی اسی نہ تھا
31:43چلو اسی سے سفارش مانگتے ہیں
31:45پھر وہ ابلیس کے پاس جائیں گے
31:47اور کہیں گے
31:49مومنوں کے لئے تو محمد سفارش کر رہے ہیں
31:52تو بھی ہمارے لئے کچھ کر دے
31:54ابلیس گھڑا ہوگا
31:57تو اس کے ارد گرد سے ایسی بدبو پھیلے گی
32:00جو کسی نے کبھی نہ سنگی ہوگی
32:03پھر وہ جو جواب دے گا
32:05اللہ رب العزت نے اسے قرآن میں بھی بیان کیا ہے
32:09وہ کہے گا
32:10حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا
32:15اور میں نے تم سے وعدہ کیا
32:17تو اس کی خلاف برزی کی
32:19اور مجھے تم پر اس سے زیادہ کوئی اختیار حاصل نہیں تھا
32:23کہ میں نے تمہیں اللہ کی نافرمانے کی دعوت دی
32:26تو تم نے میری بات مان لی
32:29لہذا آپ مجھے ملامت نہ کرو
32:32بلکہ خود اپنے آپ کو ملامت کرو
32:34نہ تمہاری فریاد پر میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں
32:38اور نہ میری فریاد پر تم میری مدد کر سکتے ہو
32:42تم نے اس سے پہلے
32:44مجھے اللہ کا جو شریک مان لیا تھا
32:46آج میں نے اس سے انکار کر دیا ہے
32:49جن لوگوں نے یہ ظلم کیا تھا
32:53ان کے حصے میں تو اب دردناک عذاب ہے
32:56یہ وہ لمحہ ہوگا
32:59جب انسانوں کو سمجھ آ جائے گی
33:01کہ شیطان نے ان پر زبردستی نہیں کی
33:04اس نے صرف گناہ کی دعوت دی تھی
33:07اصل فیصلہ ہمیشہ انسان کا اپنا تھا
33:11اور پھر شیطان اور اس کے ماننے والے
33:14سب جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے
33:17اللہم انی اعوذ بکا من ہمزات الشیاطین
33:24و اعوذ بکا رب این یخضرون
33:28آمین یا رب العالمین
33:32اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی ہے
33:35تو ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ لائک اور شیئر کیجئے
33:39تاکہ اور بھی لوگ شیطان کی چالوں
33:41اور اس کے حملوں سے خود کو بجا سکیں
33:43ملتے ہیں بہت جلد ایک نئی ویڈیو کے ساتھ
33:46اللہ نکھے پان
Comments