Skip to playerSkip to main content
  • 3 minutes ago
ترال، جموں و کشمیر (شبیر بھٹ)جموں و کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ترال میں اساتذہ کی ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر شاہ فیاض نے کی۔ اس موقع پر حاتم قیوم، غیاث الدین، ارشد قلمی، میر گلزار اور دیگر نمائندوں نے شرکت کر کے اساتذہ برادری اور شعبۂ تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ کانفرنس کے دوران نمائندوں نے اساتذہ کے متعدد مطالبات اور مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے فوری ازالے پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اساتذہ کو درپیش جائز مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور ان کے کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر مقررین نے مختلف سماجی مسائل پر بھی بات کی اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری طلبہ کو صرف تعلیم فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ معاشرے میں بیداری پیدا کرنے، اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور نئی نسل کی بہتر رہنمائی کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداروں نے بتایا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں اور اس طبقے کے مسائل کو حل کرنا سرکار کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ کئی مسائل ایسے ہیں جن کو موجودہ سرکار نے گرین سگنل تو دیا ہے لیکن وہ ابھی تک پورے نہیں ہو سکے۔ اس لیے ان مطالبات کو حل کرنا وقت کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بتایا کہ "رہبرِ تعلیم" اساتذہ کے کئی اہم مسائل اس وقت ہمارے زیرِ غور ہیں جن پر پروگرام کے دوران تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہم ان کے سدِ باب کے لیے تمام تر جمہوری طریقوں سے ان مانگوں کو پورا کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ اساتذہ برادری کو پنشن سمیت دیگر معاملات کے لیے دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں۔ واضح رہے کہ پولیس کے بعد محکمۂ تعلیم کو جموں و کشمیر کا دوسرا بڑا محکمہ تصور کیا جاتا ہے، تاہم اس محکمے کو اس وقت ان گنت مسائل کا سامنا ہے جن کی جانب وقت کی حکومت اور متعلقہ حکام کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 
 

Category

🗞
News
Transcript
00:01What can we do?
00:30What can we do?
01:01What can we do?
01:07What can we do?
01:20What can we do?
02:04What can we do?
02:34What can we do?
02:35What can we do?
03:05What can we do?
03:10What can we do?
03:18What can we do?
03:48What can we do?
04:18What can we do?
04:59What can we do?
05:16What can we do?

Recommended