Skip to playerSkip to main content
  • 30 minutes ago
اننت ناگ، جموں وکشمیر (فیاض لولو): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینے اور ووشو کے میدان میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے 'ضلعی ووشو چیمپئن شپ 2026' کا انعقاد اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس چیمپئن شپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن اننت ناگ کی جانب سے ایف ایس ایل ڈی پرائیویٹ لمیٹیڈ (FSLD Private Limited) کے اشتراک سے کیا گیا تھا، جب کہ ایف ایس ایل ڈی فائٹرس کلب (FSLD Fighters Club) نے اس ایونٹ میں ٹریننگ پارٹنر کا کردار ادا کیا۔ یہ چیمپئن شپ جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل اور وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل سے الحاق شدہ تھی۔چیمپئن شپ میں ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ووشو کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مختلف مقابلوں میں اپنی کھیل کی مہارت، جسمانی فٹنس، تکنیکی صلاحیت اور مسابقتی جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر کوچز اور منتظمین نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور کھیل سے لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ضلعی سطح کے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بڑے مقابلوں کے لیے خود کو تیار کرنے کا قیمتی موقع فراہم کرتے ہیں۔منتظمین کے مطابق ضلعی سطح پر منعقد ہونے والی ایسی چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر موجود ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا، باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں مستقبل میں ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووشو سمیت مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی ایک حوصلہ افزا علامت ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں مناسب تربیت، بہتر سہولیات اور زیادہ سے زیادہ مسابقتی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے ضلع اور جموں و کشمیر کا نام روشن کر سکیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر منتظمین نے تمام شریک کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور دیگر متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور کھیل کے میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ 

Category

🗞
News
Transcript
00:10the
00:42Stop.
00:45Yay!
00:50Stop.
00:56Stop.
01:03Stop.
01:08Stop.
01:11Stop.
01:16Stop.
01:18Stop.
01:19Stop.
01:20Stop.
01:20Stop.
01:21Stop.
01:22Stop.
01:22Stop.
01:31Stop.
01:33Stop.
01:33Stop.
01:33Stop.
01:40Stop.
01:41Stop.
01:44Stop.
01:46It is important for teenagers or children to be very important for today.
01:51It helps to develop our mind with distractions.
01:59Our body also helps to develop our mind.
02:04In today's time, we see crimes are increasing.
02:09This is self-defense.
02:12We see the difference.
02:13It is important for us to be aware of the sport events.
02:17So, we have all the things that we have mentioned before.
02:19We keep our mind with distractions.
02:22We have to develop our mind.
02:25We have to think about it.
02:27So, this is our best message.
02:29For our world knowledge, fitness, athletes.
02:36This is our best thing.
02:38Try and see the difference.
02:41This event is a very tough job for us because our participation is 600, 700, 800 kids.
02:52So, today we have divided this three.
02:56Today we have sub-junior category of kids.
03:00We have 300 kids here.
03:02Tomorrow we will have junior category of 300 kids.
03:06We will also have medalists.
03:11We will also have a job.
03:13We will also have a self-defense game.
03:18It is called Mother of Martial Arts.
03:20So, we always try to give our children the best.
03:24We have a club, FSLD Fighters Club,
03:27where we have training.
03:30So, I am really thankful to everyone, particularly the media personals for always supporting us.
03:37Government, especially administration, we have no support.
03:40We have no support for them.
03:41Which I always like to say.
03:44You are just being the administrative head.
03:48You are just promoting cricket, football.
03:50But you are not promoting the children's games.
03:53You are not promoting them.
04:06So, let us talk about it,
04:07we will talk about it,
04:08here in the sense of which it is a group of football.
04:11And we will actively call them the child.
04:14And we will talk about it.
04:15This is your mission.
04:18You
Comments

Recommended