Skip to playerSkip to main content
  • 14 minutes ago
سرینگر (جاوید ڈار):  سرینگر میں بدھ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے نوجوانوں کی قیادت میں جاری احتجاجی مظاہروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ "نوجوان نسل نے خوف پر قابو پاتے ہوئے اور مشکل حالات کے باوجود اپنی آواز بلند کرکے جمہوریت کی حقیقی روح کا مظاہرہ کیا ہے۔"
سرینگر میں  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا  کہ وہ جاری تحریک کے دوران جرأت کا مظاہرہ کرنے والی جن زی (Gen Z) نسل کو سلام پیش کرتی ہیں۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ نے سوال کیا کہ نیشنل کانفرنس مضبوط انتخابی مینڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود پی ڈی پی کو مسلسل نشانہ کیوں بنا رہی ہے؟  انہوں نے کہا: "ان کے پاس 50 ارکان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کا دفتر ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی توجہ پی ڈی پی پر ہی کیوں مرکوز ہے۔ وہ صرف یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف ریاستی حیثیت کی بحالی تک محدود ہے۔"
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے آئینی اور سیاسی مسائل پر متحدہ سیاسی حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے کل جماعتی اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی، تاہم ان کے مطابق اس اقدام کو آگے نہیں بڑھایا گیا۔
محبوبہ نے دفعہ 370 کے معاملے پر نیشنل کانفرنس کے موقف پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "اگر پارٹی اب یہ سمجھتی ہے کہ دفعہ 370 بحال نہیں کی جاسکتی تو اسے وضاحت کرنی چاہیے کہ اس کی بحالی کو انتخابی منشور میں کیوں شامل کیا گیا تھا۔
پی ڈی پی کے موقف کو دہراتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کافی نہیں ہے اور جموں و کشمیر کے وسیع تر سیاسی مباحثے میں دفعہ 370 اور دفعہ 35A سمیت آئینی حقوق کی بحالی کو بھی شامل رہنا چاہیے۔

Category

🗞
News
Transcript
00:00This is the situation. I'll tell you that I will welcome the generation Z.
00:06They say it is called the Dramat.
00:09These generation tell me what the Dramat means is.
00:13Their blood and blood on the warmest of the winter in the winter of the winter of the winter of
00:18the winter of the winter of the winter.
00:19It comes to the winter of the winter of the winter of the winter.
00:21My generation feels like this is not my own tradition.
00:28Thank you very much.
01:01Thank you very much.
01:28Thank you very much.
02:04Thank you very much.
02:36Thank you very much.
03:06Thank you very much.
Comments

Recommended