سرینگر (پرویز الدین) : "چنار بُک فیسٹیول" کا تیسرا ایڈیشن 18 سے 26 جولائی تک سرینگر کے ڈل جھیل کے کنارے واقع معروف ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوگا۔ قومی سطح کے اس کتاب میلے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان سمیت دو سے سے زائد پبلشرز کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس 9 روزہ کتاب میلے میں انگریزی، اردو، کشمیری، ہندی، ڈوگری سمیت دیگر زبانوں کی کتابوں تک رسائی فراہم کرنے والے 2 سو سے زائد اسٹالز نصب ہوں گے۔ اس کے علاوہ فن، ادب اور ثقافتی و میوزیکل پروگرامز بھی معنقد کیے جائیں گے۔
Comments