سرینگر: جموں و کشمیر میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) نے سرینگر جموں قومی شاہراہ (NH44) پر بانہال تا قاضی گنڈ 16 کلو میٹر طویل ہائی وے پر لیونڈر کی شجرکاری شروع کی ہے۔ اس پروجیکٹ کو کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت نارتھ پورٹل پر 23 ہزار اور ساوتھ پورٹل پر 29 ہزار لیونڈر پودے لگائے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھلنے کے موسم میں یہ شاہراہ بنفشی اور نیلے رنگوں کا حسین امتزاج بن جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف جمالیاتی اور ماحولیاتی لحاظ سے اہم ہے بلکہ اس سے ایگرو ٹورزم اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
Be the first to comment