Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
بارہمولہ، جموں وکشمیر (کوثر عرفات): گزشتہ دنوں سے شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کی نقل و حمل میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اگر ہم شمالی کشمیر کے سوپور تجر شریف کی بات کریں تو چند روز قبل ایک بزرگ شخص کو جنگلی بھالو نے ہلاک کر دیا۔ جب کہ وہ بزرگ شخص اپنے سیب کے باغ میں کام کر رہے تھے۔ اسی طرح سوپور کے زنگیر جانوارہ نامی مقام کی بات کریں تو وہاں پر بھی بھالو نے ایک ہی گھر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ اسی تعلق سے وائلڈ لائف وارڈن نارتھ کشمیر رینج انتصار سہیل سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے خصوصی گفتگو کی۔ انتصار سہیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال ہم کو کافی زیادہ فون کالز آ رہے ہیں کہ مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کو دیکھا جا رہا ہے اور ان جنگلی جانوروں کی جانب سے لوگوں کو ہلاک یا زخمی کیا جا رہا ہے۔وائلڈ لائف وارڈن انتصار سہیل نے کہا کہ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ امسال قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے جو سیب کی صنعت کو نقصان ہوا اور اس سے باغات میں سڑا ہوا سیب کافی جمع ہے اور اسی وجہ سے جنگلی جانور میوا کھانے کے لیے باغات کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ کی مختلف ٹیمیں کام پر لگی ہیں۔ لیکن بارہمولہ کے ساتھ ساتھ ہم کو کپواڑہ، بانڈی پورہ اضلاع سے بھی فون کالز موصول ہو رہے ہیں کہ جنگلی جانوروں نے حملہ کیا ہے۔ 

Category

🗞
News
Transcript
00:00Go there.
00:30Go there.
01:00Go there.
01:30Go there.
02:00Go there.
02:30Go there.
03:00Go there.
03:30Go there.
04:00Go there.
04:30Go there.
05:00Go there.
05:02Go there.
05:04Go there.
05:06Go there.
05:12Go there.
05:14Go there.
05:16Go there.
05:26Go there.
05:28Go there.
Be the first to comment
Add your comment

Recommended