Skip to playerSkip to main content
  • 22 hours ago
سپرنٹنڈنٹ انجینئر UEED نے کہا، اننت ناگ کا STP جموں وکشمیر میں سرفہرست ہے۔ علاوہ ازیں وادی میں پندرہ نئے پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔اننت ناگ کا ایس ٹی پی جموں کشمیر میں سرفہرست (ETV Bharat)By ETV Bharat Urdu TeamPublished : April 10, 2026 at 10:29 AM IST3 Min Readاننت ناگ، جموں و کشمیر (اشفاق احمد میر): وادیٔ کشمیر کے آبی ذخائر اور ماحول کو صاف اور محفوظ رکھنے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل میں قائم چار ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جموں و کشمیر میں سرفہرست قرار دیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں مذکورہ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں "سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مؤثر کارکردگی، دیکھ بھال اور پائیدار ٹیکنالوجی" کے عنوان کے تحت دو روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران پلانٹ کی بہترین کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں کو سراہا گیا، جب کہ نئے انجینئروں اور طلبہ کو سیوریج ٹریٹمنٹ کے درست طریقۂ کار اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔اننت ناگ کا ایس ٹی پی جموں کشمیر میں سرفہرست (ETV Bharat)اننت ناگ کا ایس ٹی پی جموں کشمیر میں سرفہرست (ETV Bharat)سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام کو وسعت
اربن انوائرنمنٹ انجینئرنگ محکمہ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سمیع اللہ بیگ نے کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے حکومت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام کو وسعت دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وادیٔ کشمیر میں نو پلانٹس فعال ہیں جب کہ مزید پندرہ نئے پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔اننت ناگ کا ایس ٹی پی جموں کشمیر میں سرفہرست (ETV Bharat)اننت ناگ کا ایس ٹی پی جموں کشمیر میں سرفہرست (ETV Bharat)فعال پلانٹس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ دیگر تمام فعال پلانٹس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اسی لیے یہاں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس کے مؤثر نظام کو سمجھا جا سکے۔ بیگ نے مزید کہا کہ اننت ناگ کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔اننت ناگ کا ایس ٹی پی جموں کشمیر میں سرفہرست (ETV Bharat)سپرنٹنڈنٹ انجینئر یُو ای ای ڈی (ETV Bharat)فضلے سے حاصل مادے کو نامیاتی کھاد میں تبدیل کیا جائے گا
انہوں نے بتایا کہ صاف شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال میں لایا جائے گا اور اس منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے انچارج ڈاکٹر بشارت نے کہا کہ صاف شدہ پانی کو کھیتوں اور گھریلو باغات کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا، جب کہ فضلے سے حاصل ہونے والے مادے کو نامیاتی کھاد میں تبدیل کر کے کسانوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

Category

🗞
News
Transcript
00:16In Kashmir we had abundant space and I mean we used the disposed seaweed you can say.
00:22I mean I mean that is that is one of the main reason that that that
00:44I mean that is one of the things that we had in Kashmir we had to go back and check
00:50out the
00:50The main point is that there will be some issues that we have planned.
00:50Between the two of us.
00:51We have to reduce the damage and we're going to increase the damage and we can't fix the
00:52damage and the damage of our body we can fix it.
00:53So you can keep it, and we'll remove it.
01:21For more information, visit www.fema.gov
01:27dizer
01:27looking
01:30bang
01:30but
01:32seems
01:34well
01:40Using the
01:40We
01:40The
Comments

Recommended