وادی کشمیر کے نوجوان جہاں اداکاری، فلم سازی اور گلوکاری میں اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرے کر کے قابل تعریف کام انجام دے رہے ہیں۔ ایسے بھی نوجوان گلوکار ہیں جوکہ کافی کم وقت میں بطور گلور لوگوں میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہی میں گلوکارہ جمیلہ بشیر عرف سادیہ بشیر کا نام شامل ہیں۔ یہ نوجوان گلوکارہ نہ صرف سمی کلاسیکی بلکہ کشمیری فوک، غزلیں اور بالی ووڈ نغمے بھی گاتی ہیں اور ان کے کئی کشمیری گیت سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہیں۔ لوگ خاص کر موسیقی کے شوقین ان کی گائیکی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔