Skip to playerSkip to main content
  • 17 minutes ago
ترال (شبیر بٹ) : وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر میں بھی ترنگا ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں بدھ کو ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ اور آری پل، ترال میں ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔ "ہر گھر ترنگا" مہم کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، سول انتظامیہ نے اونتی پورہ پولیس کے اشتراک سے پولیس ضلع اونتی پورہ میں ترنگا ریلیوں اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔ طلباء، نوجوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں ان ریلیوں میں شرکت کی اور حب الوطنی کے جذبے اور جوش و خروش کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس اقدام کا مقصد لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ ترنگا اپنے گھر لائیں اور ہندوستان کے 80 ویں یومِ آزادی کی یاد میں اسے فخر کے ساتھ لہرائیں، اور ساتھ ہی ساتھ حب الوطنی کے جذبے اور قومی پرچم کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیں۔ریلیوں کے دوران شرکاء نے قومی ترانہ اور حب الوطنی پر مبنی گیت گائے اور فخر کے ساتھ ترنگا لہرایا۔ افسران نے آزادی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور ان مجاہدین آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ریلیوں کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے، ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھیں گے، اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کریں گے، نوآبادیاتی ذہنیت کے باقیات کو ترک کریں گے، اور ملک کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے خود کو قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کریں گے۔اسی طرح آری پل ترال میں بھی ترنگا ریلی کا اہہتمام کیا گیا جس میں انتطامیہ کے افسران اور طلباء نے شمولیت کی ۔

Category

🗞
News
Transcript
00:00Thank you very much.
00:31Thank you very much.
Comments

Recommended