Skip to playerSkip to main content
  • 10 hours ago
سرینگر، (پرویز الدین)جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 80واں یوم آزادی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ جس میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹس کے علاوہ اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ وہیں جموں میں بھی یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے قومی جھنڈا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ ادھر بخشی اسٹیدم مرکزی تقریب کی قیادت کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ عمر کا لال چوک میں واقع بلیدان استمبھ پہنچ کر ان شہداء کو گل ہائے عقیدت پیش کیا جنہوں نے جموں و کشمیر کے امن وامان اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
سرینگر اور جموں سمیت جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات کے علاوہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں، اہم تنصیبات اور تاریخی مقامات پر بھی قومی پرچم لہرائے گئے اور رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے قومی جھنڈا پہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے جھنڈا لہرایا۔ اسی طرح کٹھوعہ میں وزیر کھیل ستیش شرما نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ جنگلات و ماحولیات جاوید رانا نے پونچھ کی مرکزی تقریب کی قیادت کی۔ وہیں وزیر وزاعت جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ میں پرچم کشائی رسم انجام دی۔ 
 
اس کے علاوہ جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے پارٹی دفاتر میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے مرکزی دفتر سرینگر میں بھی یوم آزادی کی مناسبت تقریب منعقد ہوئی، جس میں کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی مونگا نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ دن ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت ملک کو یہ آزادی نصیب ہوئی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر آج شہر سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر بھی حب الوطنی کے نغموں کی دُھن کے بیچ قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر لال چوک میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کی کافی تعداد بھی موجود تھی اور ان میں سے اکثر و بیشتر قومی پرچم کے ساتھ تاریخی گھنٹہ گھر کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے۔ 
اس موقعے پر گجرات کا ایک شہری توجہ کا مرکز بنا جس نے اپنے جسم کو قومی ترنگے میں رنگا تھا وہ ہاتھ میں ملک کا جھنڈے لیے 'وندے ماترم' اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے بلند کررہا تھا اور یہ مسلسل 2022 سے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کی رسم انجام دیتا آرہا ہے۔ 
 
یوم آزادی کے پیش نظر شہرۂ آفاق جھیل 'ڈل' کے کناروں پر نصب کھمبوں پر بھی قومی پرچم لہرائے گئے جب کہ شہر سرینگر کے کئی تاریخی پارکوں، سرکاری دفاتر، اسکولی عمارتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ سرینگر میں واقع میں بی جے پی اور اپنی پارٹی کے مرکزی دفاتر میں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ یوم آزادی کی تقریب منانے کی غرض سے کئی کشمیر پنڈت خاص طور پر کشمیر آئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپسی بھائی چارہ کشمیر کی خصوصیت رہی ہے، جو آج بھی یہاں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 80ویں یوم آزادی کے پیش نظر بین الاقوامی ہوائی اڈے، عدالت عالیہ، صحت مراکز اور بلدیاتی اداروں کے علاوہ دیگر دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔ 

Category

🗞
News
Transcript
00:03CHILDREN SINGLE
00:04CHILDREN SINGLE
00:05CHILDREN SINGLE
00:06CHILDREN SINGLE
00:16I'm so sorry.
00:18I'm so sorry.
00:26I'm so sorry.
00:31I'm so sorry.
00:46I'm not going to be the only one.
00:52I'm not going to be the only one.
00:58I'm not going to be the only one.
01:01I'm sorry, I'm sorry, I'm sorry, I'm sorry.
Comments

Recommended