00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:30اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے
00:34اسے دیکھ رہے تھے
00:36اور ان اہل ایمان سے ان کی دشمنی اس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی
00:41کہ وہ اس خدا پر ایمان لے آئے تھے
00:44جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے
00:48جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے
00:52اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے
00:55جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا
00:59اور پھر اس سے طائب نہ ہوئے
01:02یقیناً ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے
01:05اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے
01:08جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے
01:12یقیناً ان کے لیے جنت کے باغ ہیں
01:15جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی
01:17یہ ہے بڑی کامیابی
01:19در حقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے
01:24وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے
01:27اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا
01:29اور وہ بخشنے والا ہے
01:31محبت کرنے والا ہے
01:33عرش کا مالک ہے
01:35بزرگ و برتر ہے
01:36اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے
01:40کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے
01:43فرعون اور سمود کے لشکروں کی
01:46مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں
01:50حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے
01:53ان کے جھٹلانے سے اس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا
01:57بلکہ یہ قرآن بلند پایا ہے
02:00اس لوح میں نقش ہے جو محفوظ ہے
02:03محفوظ ہے