Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
پریس ریلیز
*جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن / قصباتی فیڈریشن کرکٹ ٹورنامنٹ*

کراچی: قصباتی فیڈریشن سے منسلک دو معزز جماعتوں، کتیانہ ملک انجمن اور کتیانہ قاضی جماعت کے نوجوانوں کے مابین ایک شاندار اور یادگار نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ الفارق گراؤنڈ، ناظم آباد نمبر 3 میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس ایونٹ کے انعقاد میں ارسلان قاضی اور واجد ملک کی انتھک محنت، لگن اور بہترین انتظامات قابلِ تحسین رہے، جنہوں نے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور صحت مند سرگرمی فراہم کی۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل قاضی مصطفیٰ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سمت دیتی ہیں بلکہ برادری میں اتحاد، بھائی چارہ اور باہمی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
قاضی مصطفیٰ نے جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے 5 ہزار روپے کے فنڈ کا اعلان بھی کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فیڈریشن ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعمیری سرگرمیوں کی سرپرستی کرتی رہے گی۔
اس موقع پر دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں
جوناگڑھ مانگرول شیخ جماعت کے صدر ہاشم شیخ،

گجراتی فورم کے بانی ملک اسلم باپو،

قصباتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین ملک شوکت
اور
کتیانہ قاضی جماعت کے اسپورٹس سیکریٹری قاضی عبدالعزیز شامل تھے۔
ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد برادری کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا، مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو مستحکم کرنا تھا، جس میں منتظمین بھرپور حد تک کامیاب رہے۔
جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور قصباتی فیڈریشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نئی نسل کو ایک بہتر، متحد اور مثبت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جاری کردہ:
انفارمیشن سیکریٹری
جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن

Category

😹
Fun
Transcript
00:00We are very happy to support our people.
00:03We are very happy.
00:05We are very happy to do this.
00:06We are very happy to do this.
00:08We are very happy to do this.
00:10I am with senior members.
00:14Our KSBATI's team,
00:16our team's team,
00:18our team's team,
00:18our team's team,
00:20We are also here with them.
00:23Hi, my friend.
00:27I am with him.
00:37My family.
00:42My family.
00:44I am with him.
00:53I am with you.
00:53I'm with you.
Comments

Recommended