00:00زوہر کی نماز کا وقت ہوتا تو سارے بچے نماز پڑھنے جاتے
00:04مائیکل کلاس میں ہی کوئی کتاب پڑھنے بیٹھ جاتا
00:07اسد سوچتا کہ آخر مائیکل نماز کیوں نہیں پڑھتا
00:11ایک دن سر محسن سے پوچھنے پر اسے پتا چلا
00:15کہ مائیکل مسلمان نہیں ہے
00:17اسد نے سر سے کہا کہ کتنا اچھا ہوتا کہ مائیکل مسلمان ہوتا
00:22انہوں نے بتایا کہ مائیکل اور اس کی امی ابو
00:26اسلام میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں
00:29اور اس کے بارے میں اکثر سوال کرتے ہیں
00:32بس تم دعا کرو کہ اللہ ان کو ہدایت دے
00:38ایک دن سر بہت خوشی خوشی جماعت میں داخل ہوئے
00:41بچے حیران تھے کہ آج کیا خاص بات ہے
00:46جلد ہی انہوں نے مائیکل کو اپنے پاس بلایا اور بولے
00:50آج میں آپ کو ایک بہت اچھی خبر سنانے لگا ہوں
00:54مائیکل اور اس کا پورا گھرانہ مسلمان ہو رہا ہے
00:57کل جمعے کی نماز کے بعد انشاءاللہ اس کا اعلان ہوگا
01:00اس کے بعد کل اسی خوشی میں
01:03مائیکل اور اس کی گھر والوں کے ساتھ
01:05آپ سب سکول میں ہی کھانا کھائیں گے
01:08سب بچے خوشی سے اٹھے اور مائیکل سے گلے ملنے لگے
01:12مائیکل بھی بہت خوش تھا
01:14مائیکلہ