00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:02السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہو
00:05حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے
00:13جو شخص استغفار کو لازم پکڑ لے یعنی ہمیشہ کرتا رہے
00:17تو اللہ تعالی اس کے ہر غم کو فرط میں اور ہر تنگی کو کشادگی میں بدل دیتا ہے
00:22اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا
00:28گناہوں کی معافی یہ دعا گناہوں سے توبہ اور معافی مانگنے کا بہترین ذریعہ ہے
00:35رزق میں برکت مستقل استغفار سے رزق میں کشادگی اور برکت ہوتی ہے
00:41اولاد کی نعمت اللہ تعالی استغفار کرنے والے کو اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے
00:46بارش کا نزول استغفار بارش برستنے کا سبب بنتا ہے
00:51قوت و طاقت استغفار سے اللہ تعالی قوت و طاقت عطا فرماتا ہے
00:56نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول
01:00آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر دن ستر سے بھی زیادہ بار استغفار فرماتے تھے
01:06حالانکہ آپ کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف کر دی گئے تھے
01:10اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنی روز مرہ زندگی میں استغفار کو معمول بنانا چاہیے
Comments