00:00چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹکٹاکر سنہ یوسف اسلامباد میں قتل
00:05پاکستان کے وفاقی دار الحکومت اسلامباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹکٹاکر سنہ یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
00:21پیر کو تھانہ سنبل کی حدود میں واقعہ سیکٹر جی تھرٹین میں نامعلوم ملزم نے کار میں کھس کر سنہ یوسف کو قتل کیا
00:30اسلامباد پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ واقعہ آج شام سیکٹر جی تھرٹین میں پیش آیا ہے
00:41ابتدائی معلومات کے مطابق سنہ یوسف کو ان کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار دی
00:46پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پیمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
00:55پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پیش رفت سے میڈیا کو اگاہ کیا جائے گا
01:04اردو نیوز کو پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سنہ یوسف کو ان کے گھر آئے ایک مہمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا
01:12تھانہ سنبل کے سٹیشن ہاؤس آفیسر ملک آصف نے اردو نیوز کو بتایا
01:18کہ بظاہر ٹک ٹاکر سنہ یوسف کو قتل کرنے والا شخص اس کا جاننے والا معلوم ہوتا ہے
01:24کیونکہ وہ مہمان بن کر ان کے گھر آیا تھا
01:27انہوں نے کہا کہ پولیس نے مختلف پہلوں سے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے
01:32اور جلد اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی جائے گی
01:35ملک آصف کے مطابق مقتولہ سنہ یوسف اپنے فیملی کے ساتھ سیکٹر جی تھرٹین میں رہائش پذیر تھی
Comments