00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:30اپنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موضوع ہے
00:37دن کے اوقات میں تو تمہارے لیے بہت مصروفیات ہیں
00:41اپنے رب کے نام کا ذکر دیا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
00:47وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے
00:52لہٰذا اسی کو اپنا وکیل بنا لو
00:55اور جو باتیں لوگ بنا رہے ہیں ان پر صبر کرو
00:59اور شرافت کے ساتھ ان سے الگ ہو جاؤ
01:02ان جھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام
01:06تم مجھ پر چھوڑ دو اور انہیں ذرا کچھ دیر اسی حالت پر رہنے دو
01:11ہمارے پاس ان کے لیے بھاری بیڑیاں ہیں
01:14اور بھڑکتی ہوئی آگ اور حلق میں پھسنے والا کھانا اور دردناک عذاب
01:20یہ اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے
01:25اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا
01:28جیسے ریٹ کے دھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں
01:31تم لوگوں کے پاس ہم نے اسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر پھیجا ہے
01:37جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا
01:41پھر دیکھ لو کہ جب فرعون نے اس رسول کی بات نہ مانی
01:45تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ دیا
01:48اگر تم ماننے سے انکار کروگے تو اس دن کیسے بچ جاؤگے جو بچوں کو بڑھا کر دے گا
01:56اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا
02:00اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے
02:02یہ ایک نصیحت ہے اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے
02:10اے نبی تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب
02:16اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو
02:21اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے
02:25اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے
02:30اسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے
02:34لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی
02:37اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو
02:42اسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے
02:45کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں
02:49اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں
02:53پس جتنا قرآن بہ آسانی پڑھا جا سکے پڑھ لیا کرو
02:58نماز قائم کرو زکاة دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو
03:03جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے
03:06اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے
03:09وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا عجر بہت بڑا ہے
03:14اللہ سے مغفرت مانگتے رہو
03:16بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے