00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04نہیں میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
00:08اور نہیں میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی
00:13کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے
00:19کیوں نہیں ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
00:25مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بدعمالیاں کرتا رہے
00:30پوچھتا ہے آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن
00:34پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے اور چاند بے نور ہو جائے گا
00:40اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے
00:44اس وقت یہی انسان کہے گا کہاں بھاگ کر جاؤں
00:47ہرگز نہیں وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی
00:51اس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھہرنا ہوگا
00:55اس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کر آیا بتا دیا جائے گا
01:02بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
01:06چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے
01:09اے نبی اس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے
01:13اپنی زبان کو حرکت نہ دو
01:15اس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
01:19لہٰذا جب ہم اسے پڑھ رہے ہوں
01:22اس وقت تم اس کی قرط کو غور سے سنتے رہو
01:25پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمہ ہے
01:29ہرگز نہیں
01:30اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز
01:35یعنی دنیا سے محبت رکھتے ہو
01:37اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو
01:40اس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہوں گے
01:43اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے
01:46اور کچھ چہرے اداس ہوں گے
01:48اور سمجھ رہے ہوں گے
01:50کہ ان کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے
01:53ہرگز نہیں
01:54جب جان حلق تک پہنچ جائے گی
01:57اور کہا جائے گا
01:58کہ ہے کوئی جھاڑ پھوک کرنے والا
02:01اور آدمی سمجھ لے گا
02:03کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے
02:05اور پندلی سے پندلی جڑ جائے گی
02:09وہ دن ہوگا
02:10تیرے رب کی طرف روانگی کا
02:12مگر اس نے نہ سچ مانا اور نہ نماز پڑھی
02:16بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا
02:19پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا
02:23یہ روش تیرے ہی لیے صداوار ہے
02:26اور تجھی کو زیب دیتی ہے
02:28ہاں یہ روش تیرے ہی لیے صداوار ہے
02:31اور تجھی کو زیب دیتی ہے
02:33کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے
02:37کہ وہ یوں ہی محمل چھوڑ دیا جائے گا
02:40کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا
02:43جو رحم مادر میں ٹپکایا جاتا ہے
02:46پھر وہ ایک لو تھڑا بنا
02:48پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا
02:50اور اس کے آزا درست کیے
02:53پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں
02:56کیا وہ اس پر قادر نہیں ہے
02:59کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کر دے