جموں، (محمد اشرف گنائی): اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام حسن میر نے ای ٹی وی بھارت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تاریخ گواہ ہے کہ اس جماعت نے آج تک کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور آرٹیکل 370 کی بحالی جیسے وعدے کیے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج کے دوران نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو اسمارٹ میٹروں کو دریا میں پھینک دیں گے، مگر اب وہی حکومت پری پیڈ میٹر نصب کر رہی ہے۔ میر کے مطابق نیشنل کانفرنس کی کارکردگی ہمیشہ وعدوں تک ہی محدود رہی ہے۔
Be the first to comment