فیاض لولو (اننت ناگ) : جنوبی کشمیر کے شانگس، اننت ناگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہونے والی دلہن کی ’پر اسرار موت‘ کے بعد کہرام مچ گیا۔ متوفیہ کے لواحقین نے اس غیر فطری موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ ان کی لخت جگر کو ’خود اپنی جانے لینے پر مجبور کیا گیا۔‘‘ لواحقین کا الزام ہے متوفیہ کا ہونے والا شوہر اسے ذہنی اذیت دیتا اور شادی توڑنے کی بھی دھمکی دیتا تھا۔ادھر، اننت ناگ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اُترسو پولیس اسٹیشن نے بی این ایس کی 194شق (BNS 194) کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وہیں متوفیہ کے ہونے والے شوہر اور اس کے اہل خانہ نے میڈیا کے سامنے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا تاہم انہوں نے اس معاملے سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا۔
Be the first to comment