سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران پہلگام حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کے مارے جانے پر محتاط ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا: ’’میں نہیں جانتا وہ کون تھے، اگر یہی لوگ پہلگام حملے کے لیے ملوث تھے تو اچھا ہوا کہ کیفر کردار تک پہنچے۔‘‘فاروق عبداللہ کا یہ بیان مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں ’’آپریشن مہادیو‘‘ کی تفصیلات کے بعد سامنے آیا ہے۔ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’پہلگام حملے میں ملوث افراد کو سرینگر میں ’آپریشن مہادیو‘ کے دوران ہلاک کیا گیا۔‘‘