1
- 1 year ago
Ask Mufti Tariq Masood | 454th Session | Solve Your Problems
0:00 Intro
0:07 Qur'an Yad Kr K Bhool Jany Ka Gunah ?
0:43 Duty Aor Thankan Ki Wja Se Qaza Namazain Aik Sath Parrhna?
1:37 Aurat Peron Pr Mehndi Lga Skti Hai?
1:43 BeNamazi Ki Namaz e Janaza Na Parrhna?
2:51 Bed Pr Koi Baitha/Laita To Neechy Baith Kr Qur'an Parrhna?
3:53 Boss Agar Dukan Se Asar Ki Namaz k Liye Masjid Na Jany Dy To?
4:50 Mard K Kafan k 3, Aurat K 5 Ki Tehqeeq?
5:09 Zikr Kis Waqt Kiya Jaye?
5:47 Imam Pehli Rakaat mn Qira'at Na Kry To?
6:15 Tension ki Bemari K Liye Kiya Krain?
10:44 Surah Teen Parrhny Se Delivery Aasan?
11:01 Shadi K Baad Pehly Yad Ki Hooi Surah Baqarah Bhool Jaye To?
11:51 China Mehndi Lgany Se Wazu Ho Jata Hai?
12:40 Hafiz Kaisy Rishta Talash Kry?
13:21 Isaal e Sawab K Liye Board Lgana?
14:05 Mangaiter ki Pic Mobile mn Rakhna?
14:33 Sharai Prda Krny Ki Wja Se Job Na Mily To?
16:51 Maghreb Aor Isha Ki Pehli 2 Rakaat Jamaat Se Reh Jain To?
18:53 Baghair Topi K Namaz Parrhna?
19:18 Masjid mn Aisi Bida'at?
21:45 Shohr K Intaqal K Baad Iddat Bap K Ghar ?
22:05 Aisi Drawing Bnana?
22:50 Ghar mn Istemal Shuda Jharu Kisiko Daina ?
23:00 Salon ki Nokri mn Darrhi Katna ?
24:32 Tiktok Pr Bnai Gye Videos Toba K Baad Doosry K Channel Se Htwana ?
25:39 Wazu Se Pehly Intenja Zaruri Hai?
27:04 Larrky Ka Aik Kan Chhidwana ?
27:14 2 Chotiyan Bnana?
27:22 Doston K Dermiyan Baith Kr Gheebat Se Kaisy Bachain?
28:44 Bv Ki Kamzori Ki Wja Se Hamal Zaya Krana ?
33:08 Teen Talaq K Baad Dobara Nikah ?
34:01 5 Bachon Wali Aurat Ko Is Base Pr Talaq Daina ?
37:17 Bc Dalna Kaisa Hai?
37:54 Shohr K Aisy Alfaz Se Talaq?
0:00 Intro
0:07 Qur'an Yad Kr K Bhool Jany Ka Gunah ?
0:43 Duty Aor Thankan Ki Wja Se Qaza Namazain Aik Sath Parrhna?
1:37 Aurat Peron Pr Mehndi Lga Skti Hai?
1:43 BeNamazi Ki Namaz e Janaza Na Parrhna?
2:51 Bed Pr Koi Baitha/Laita To Neechy Baith Kr Qur'an Parrhna?
3:53 Boss Agar Dukan Se Asar Ki Namaz k Liye Masjid Na Jany Dy To?
4:50 Mard K Kafan k 3, Aurat K 5 Ki Tehqeeq?
5:09 Zikr Kis Waqt Kiya Jaye?
5:47 Imam Pehli Rakaat mn Qira'at Na Kry To?
6:15 Tension ki Bemari K Liye Kiya Krain?
10:44 Surah Teen Parrhny Se Delivery Aasan?
11:01 Shadi K Baad Pehly Yad Ki Hooi Surah Baqarah Bhool Jaye To?
11:51 China Mehndi Lgany Se Wazu Ho Jata Hai?
12:40 Hafiz Kaisy Rishta Talash Kry?
13:21 Isaal e Sawab K Liye Board Lgana?
14:05 Mangaiter ki Pic Mobile mn Rakhna?
14:33 Sharai Prda Krny Ki Wja Se Job Na Mily To?
16:51 Maghreb Aor Isha Ki Pehli 2 Rakaat Jamaat Se Reh Jain To?
18:53 Baghair Topi K Namaz Parrhna?
19:18 Masjid mn Aisi Bida'at?
21:45 Shohr K Intaqal K Baad Iddat Bap K Ghar ?
22:05 Aisi Drawing Bnana?
22:50 Ghar mn Istemal Shuda Jharu Kisiko Daina ?
23:00 Salon ki Nokri mn Darrhi Katna ?
24:32 Tiktok Pr Bnai Gye Videos Toba K Baad Doosry K Channel Se Htwana ?
25:39 Wazu Se Pehly Intenja Zaruri Hai?
27:04 Larrky Ka Aik Kan Chhidwana ?
27:14 2 Chotiyan Bnana?
27:22 Doston K Dermiyan Baith Kr Gheebat Se Kaisy Bachain?
28:44 Bv Ki Kamzori Ki Wja Se Hamal Zaya Krana ?
33:08 Teen Talaq K Baad Dobara Nikah ?
34:01 5 Bachon Wali Aurat Ko Is Base Pr Talaq Daina ?
37:17 Bc Dalna Kaisa Hai?
37:54 Shohr K Aisy Alfaz Se Talaq?
Category
📚
LearningTranscript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:30روزانہ پڑھنے کا معمول بنائیں
00:31زبانی نہیں پڑھا جا رہا دیکھ کے پڑھ لیا کریں
00:34تو اس میں زیادہ ٹینچل لینے کی ضرورت نہیں ہے
00:35بس تلاوت کی عادت ڈالیں
00:37ایک پارہ نہیں پڑھا جا رہا آدھا پڑھ لیں روزانہ
00:40آدھا نہیں پڑھا جا رہا ایک پاؤ پڑھ لیا کریں
00:42ڈیوٹی کی وجہ سے اور تھکن کی وجہ سے
00:47نمازیں قضا ہو جاتی ہیں
00:49تو کیا ہم ڈیوٹی کے بعد
00:51ساری نمازیں ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں
00:54نہیں جناب
00:55یہ اللہ نے جو پانچ نمازیں
00:57پانچ ٹائموں پر فرض کی ہیں
00:58یہ اس لیے تھوڑی کی ہیں کہ رات کو آپ
01:00اکٹھی پانچوں نمازیں پڑھ لیں
01:02تو ہر نماز اپنے وقت پر پڑھنی پڑھے گی
01:05نبی قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
01:07نماز مومنین پر مقررہ
01:14اوقات میں فرض ہے
01:15تو اگر ڈیوٹی کی وجہ سے نماز قضا کرنے کی گنجائش ہوتی نا
01:21تو اللہ میدان جنگ میں نماز کو قضا کرنے کی اجازت دے دیتا
01:24اللہ نے میدان جنگ میں نہیں قضا کرنے دی
01:27طریقہ بدل دیا
01:28سفر میں اللہ نے چار کی دو کر دی
01:30ان قضا کرنے کی اجازت نہیں ہے کسی صورت میں
01:33کیا عورت پیروں میں مہندی لگا سکتی ہے
01:40جی لگا سکتی ہے
01:41جاوے سیفی فیصل عباس سے
01:44ہم نے اگر کسی شخص کو نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا
01:49اور اس کے رشدار بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں
01:52تو کیا ہم اس کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں
01:56پہلے زمانے میں ایسا ہوتا تھا
01:58کہ جو نماز نہیں پڑھتا تھا
02:00لوگ اس کی نماز جنازہ کا بائیکارٹ کیا کرتے تھے
02:02یہ ہم نے اپنے بڑوں سے سنائے
02:04یہ ہندوستان میں رواج تھا
02:06اور بھی دنیا میں رواج ہوگا
02:07تو بجا اس کی یہ کہ
02:11کبیرہ گناہ ہے نماز قضا کر دینا
02:13اور پھر پڑھنا ہی نہیں
02:15کبھی پڑھتے ہوئے دیکھا ہی نہ گیا ہو بندہ
02:17تو اس کے تو ایمان میں شبہ ہوتا تھا
02:19لیکن اب یہ بیماری
02:21اتنی زیادہ پھیل گئی ہے
02:22کہ بہت زیادہ لوگ اب بے نمازی ہو گئے ہیں
02:25تو اگر نماز جنازہ کا
02:27بائیکارٹ کیا جائے پھر تو بہت
02:28چند لوگ ہی ہوں گے جن کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی
02:31یہ تشدیداً
02:33علماء اس طرح کیا کرتے تھے پہلے زمانے میں
02:35لیکن اب یہ حکم نہیں ہے
02:37بہرحال ہے مسلمان کلمہ گو ہے
02:39تو چاہے وہ نماز
02:41پڑھتا ہو یا نہ پڑھتا ہو
02:43بہرحال اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی
02:46اچھا بھئی
02:51بیٹ پر اگر کوئی بیٹھا ہوا ہو
02:54یا لیٹا ہوا ہو
02:55تو نیچے بیٹھ کر کلام پاک پڑھنا
02:57کیسا ہے جائز ہے
02:58کوئی حرج نہیں ہے اس میں ہمارے ہاں
03:01عدب و عدب کے معاملات میں بہت زیادہ غلو ہونے لگا ہے
03:03تو
03:05اس کی وجہ سے کیا ہوتا ہے
03:07کہ قرآن کی تلاوت سے ہی لوگ محروم ہو جاتے ہیں
03:09قرآن کا عدب کرنا چاہیے لیکن
03:11نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
03:13لَا تُشَدِّدُو فَيُشَدِّدَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ
03:15اَوْ کَمَا قَالَا صلی اللہ علیہ وسلم
03:17اپنے اوپر سختیاں نہیں کرو
03:19ورنہ اللہ بھی تم پہ پھر
03:20سختیاں کرے گا
03:22تو
03:23گنجائشوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے
03:25جہاں ضرورت ہو وہاں پھر عدب سے زیادہ
03:28ضرورت کو ترجیح دینی چاہیے
03:30تو بیعدبی تو جائز نہیں
03:32یا قرآن کی کسی صورت میں لیکن عدب کو
03:33اتنا مسلط کر لینا
03:35کہ اس کی وجہ سے تلاوت ہی نہ ہو پائے
03:37اب گھروں میں تو ایسا ہوتا ہے
03:39کہ کوئی بستر پہ بیٹھا وائے کوئی لیٹا وائے
03:41آپ نیچے قرآن ہی نہیں پڑھنے دے رہے کسی کو
03:43تو آپ جب پڑھیں گے
03:45تو اس کو بستر سے اتر کے نیچے آنا پڑے گا
03:47تو ظاہر ہے اس سے حرج اور تنگی میں واقع ہوں گے لوگ
03:50میرا دوست ایک دکان پر جوب کرتا ہے
03:55ساڑھے پانچ وجہ عصر کی نماز ہوتی ہے
03:58لیکن اس کے پاس اسے نماز پڑھنے نہیں جانے
04:02اس کے باس اسے نماز پڑھنے نہیں جانے دیتے
04:05وہ کہتے ہیں کہ دکان پر ہی نماز پڑھو
04:08کیا اس صورت میں باس پر گناہ ہوگا
04:10کیا اسے یہ جوب چھوڑ دینی چاہیے
04:11مسجد اگر قریب میں ہے
04:13تو دکان بند کر کے مسجد جانا لازم ہے
04:16دکان بند کریں نہ کریں
04:18باراللہ مسجد جانا لازم ہے
04:19باس اگر نہیں جانے دیتا
04:21تو جوب چھوڑ دینی چاہیے
04:24باس بھی گناہ گار ہوگا
04:26کوئی دوسری جوب تلاش کریں آپ
04:27جب تک نہیں ملتی جوب مجبور ہیں
04:30کوئی ایسا نہ ہو گھر میں فاقع پڑھنا شروع ہو جائیں
04:32تو مجبوری میں کریں
04:33استغفار بھی کیا کریں ساتھ ساتھ
04:36اور جیسے ہی کوئی دوسری جوب ملتی ہے
04:38فوراں اس کو چھوڑ دیں کیونکہ
04:39لا صلاة علی جاری المسجدی
04:41اللہ فی المسجد
04:42حدیث میں آتا ہے جس کے پڑوس میں مسجد ہونا
04:44تو اس کی نماز مسجد ہی میں قبول ہوتی ہے
04:47مفتی صاحب مرد کے کفن کے تین کپڑے
04:52اور عورت کے کفن کے
04:54پانچ کپڑوں کے بارے میں
04:56کوئی صحیح حدیث ہے تو بتا دیجئے
04:58اچھا میں اس پہ انشاءاللہ تحقیق کر کے بتا دوں گا آپ کو
05:04یہ مسئلہ میں نے نوٹ کر لیا ہے آپ کا
05:07محمد رمضان جھنگ سے
05:12ذکر کس وقت کیا جائے
05:14فجر کی نماز سے پہلے یا بعد میں
05:16دیکھیں فجر کی نماز کے بعد ذکر کرنا زیادہ افضل ہے
05:21کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے
05:24جس نے فجر کے بعد اللہ کا ذکر کیا
05:26اور اشراق تک ذکر میں مشغول رہا
05:29اور پھر اس کے بعد اشراق پڑی اس نے
05:31تو اس کو ایک حج عمرے کا ثواب ملتا ہے
05:33تو اس لئے افضل یہی ہے کہ
05:35فجر کی نماز کے بعد ذکر کیا جائے
05:37بارال کسی کو ٹائم کا ایشو ہو
05:39تو ذکر نہ کرنے سے بہتر ہے
05:41پہلے کر لے کوئی مسئلہ نہیں
05:42پہلی رکت میں قراءت نہ کرے
05:49اور صدہ صحب کر لے
05:51تو نماز ہو جائے گی
05:52امام اگر پہلی رکت میں قراءت نہ کرے
05:54اگر امام نے سور فاتحہ پڑی
05:56قراءت کرنا بھول گیا
05:57اور بھولے سے رکو میں چلا گیا
06:00تو رکو میں اگر یاد آیا
06:02تو واپس لوٹ جائے
06:03اور قراءت کرے
06:04اور آخر میں صدہ صحب کر لے
06:06لیکن اگر رکو میں بھی یاد نہیں آیا
06:09امام کو
06:09تو پھر صدہ صحب کر لے گا
06:11تو نماز ادا ہو جائے گی
06:13انڈیا سے کسی نے پوچھے
06:16ٹینشن کی بیماری کے لیے کیا کرنا چاہیے
06:19ٹینشن کی بیماری دو طرح سے ہوتی ہے
06:21ایک روحانی اور ایک جسمانی
06:23روحانی کا مطلب یہ
06:25کہ آپ نے کسی غم کو
06:26ضرورت سے زیادہ مسلط کر لیا
06:27اپنے اوپر
06:28آپ میں صبر ہے ہی نہیں
06:29آپ دنیا کو مسافر خانہ سمجھتے ہی نہیں ہو
06:32آپ میں دنیا کی لالچ ہے
06:34حب دنیا ہے
06:35لہذا چھوٹے چھوٹے غم کو
06:37آپ بہت زیادہ بڑھا لیتے ہو
06:38یہ وہ ٹینشن ہے
06:40جو کافروں میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے
06:42اسی کی وجہ سے وہ خودکشیاں کرتے ہیں
06:44اور ڈپریشن میں جاتے ہیں
06:46یہ والی ٹینشن مسلمان کو نہیں ہوتی
06:48کیونکہ مسلمان کو پتا ہے
06:50بھئی دنیا مسافر خانہ ہے
06:52یہاں خوشیاں بھی آتی ہیں
06:54غم بھی آتے ہیں
06:55غموں میں ہمیں صبر سکھایا گیا ہے
06:57ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے
06:59اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
07:02ہم اللہی کے لیے ہیں
07:03ہم نے اللہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
07:06اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
07:10عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ
07:11اِنَّا أَمْرَهُ كُلَّهُ لَهُ خَيْرِ
07:14اِنْ اَصَابَتْهُ سَرَّاءُ شَكَرَ فَكَانَ خَيْرَ اللَّهُ
07:17وَإِنْ اَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ سَبَارَ فَكَانَ خَيْرَ اللَّهُ
07:21وَلَيْسَ ذَالِكَ إِلَّا لِلْمُؤْمِن
07:23مومن کو جب خوشی پہنچتی ہے
07:25شکر ادا کرتا ہے تو بھی سواب ملتا ہے
07:27غم پہنچتا ہے
07:28سبر کرتا ہے تو بھی سواب ملتا ہے
07:30دونوں صورتوں میں درجات ہی بلند ہوتے ہیں
07:32اور یہ اللہ نے پیکج صرف مومن کو دیا ہے
07:34تو مسلمان کے لیے
07:36تو سبر بہت بڑی نیکی ہے
07:39لہذا وہ دپریشن میں نہیں جاتا
07:41تو یہ تو
07:43یعنی دپریشن کی یہ قسم وہ ہے
07:45جو صرف بے دینوں کو ہوتی ہے
07:47بے سبروں کو ہوتی ہے
07:48لیکن اسٹریس اور دپریشن کی ایک قسم یہ بھی ہے
07:51کہ انسان بہرحال گوشت پوس کا بناوا انسان ہے
07:53بعض افعال دل کمزور بہت ہوتا ہے
07:56آپ جیسے بوڑے لوگ جلدی ٹینشن میں آ جاتے ہیں
07:59بچے ڈر جاتے ہیں جلدی
08:01اب بچے جو جلدی ڈر جاتے ہیں
08:02تو اس کی وجہ یہ تو نہیں ہوتی
08:04کہ ان میں دنیا کی لالچ ہے
08:07یا حوس ہے
08:08یا بوڑے آدمی جلدی ڈر جاتا ہے
08:10وجہ اس کی یہ کہ دل کمزور ہوتا ہے
08:12آساب کمزور ہو جاتے ہیں
08:14تو اس کا حل یہ ہے
08:16کہ جسمانی صحت کا خیال کیا جائے
08:17جسمانی صحت چھیک ہوگی
08:20تو آپ کے لئے ٹینشن کو برداشت کرنا آسان ہوگا
08:23جسمانی صحت خراب ہوگی
08:24تو ٹینشن چھوٹی سی بھی آپ کو بڑی لگے گی
08:26کیونکہ آپ کے آساب اور پٹھوں میں طاقت ہی نہیں ہے
08:29تو اس میں پھر کیا ہوتا ہے
08:30آپ کے دماغ کے جو کیمیکل ہیں آگے پیچھے ہونے لگتے ہیں
08:33پھر آپ ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں
08:35وہ سائیکیٹریس جو ہیں
08:36پھر آپ کو میڈیسن دیتے ہیں
08:37وہ کیمیکل کا توازن
08:39اس کو بیلس لانے کے لئے
08:41تو ٹینشن کی یہ والی قسم کا علاج
08:43ڈاکٹروں کے پاس ہے
08:44یہ علماء کا شعبہ نہیں ہے
08:46علماء پہلے والی ٹینشن کا علاج کرتے ہیں
08:49جو بے سبری کی وجہ سے آتی ہے
08:50دنیا کی محبت کی وجہ سے آتی ہے
08:52دنیا کو مسافر خانہ نہ سمجھنے کی وجہ سے آتی ہے
08:55اور جو دماغی کیمیکل آگے پیچھے ہو جائیں
08:58اس کی وجہ سے جو دپریشن اور اسٹریس میں انسان جاتا ہے
09:02اس قسم کی ٹینشن کا علاج
09:03یہ سائیکیٹریس کے پاس ہوتا ہے
09:05ڈاکٹروں کے پاس ہوتا ہے
09:07تو اگر کوئی یہ والی ٹینشن ہے
09:08تو آپ کو چاہیے کہ آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں
09:11وہ آپ کو میڈیسن دے گا
09:12کوئی جو کیمیکل آگے پیچھے ہو گئے ہیں
09:14ان کی سیٹنگ پلک پانے لے گا
09:16ان کو سیٹ کر دے گا
09:17تو یہ علاج ہو جاتا ہے
09:19اچھا اس میں ہمارے ہاں بڑی مصیبت یہ ہے
09:21کہ بچوں کو اس طرح کی کوئی سٹریس اور ڈپریشن میں ہو
09:24اور ان کو پھر اس خوف کی وجہ سے کچھ نظر آنے لگتا ہے
09:28تو فوراں آملوں کے پاس لے جا کے
09:30ان بچوں کی اور اپنی زندگیاں برباد کر دیتے ہیں
09:33آمل ایک نمبر کے بے شرم بے غیرت ہوتے ہیں
09:36وہ جا کے بتا دیتے ہیں ان کو خوف تو ہے ہی نہیں خدا کا
09:38وہ بتا دیتے ہیں اس پہ چڑیل ہے
09:41اس پہ جن ہے اس پہ بھوت ہے
09:42اس پہ فلان ہے اس پہ ڈمکانا
09:43بنیان سونگتے ہیں وہ
09:45تو آپ تجربہ کر کے دیکھ لیں
09:47آمل ہی کا اپنا بنیان چوری کر کے
09:50اس کو سونگا دیں اس پہ بھی کہے گا کہ جن آتا ہے
09:51تو
09:53اس لیے جو ہے وہ
09:55آملوں کے چکر میں پڑیں گے
09:57اور پھر وہ مسئلہ پیچیدہ ہوتا
10:00چلا جاتا ہے
10:00شروع میں ہی ڈاکٹر کے پاس چلے جاتے ہیں
10:03تو اس مصیبت میں نہ پڑتے
10:05شروع میں ہی ٹھیک ہو جاتے
10:06تو لوگ انہیں کیس بگاڑ دیے ہوتے ہیں
10:09پھر وہ ڈاکٹروں سے بھی نہیں سملتا ہے کیس
10:10اس لیے آملوں کے چکر سے اپنے آپ کو بچائیں
10:13کوئی بھی ایسا جن چڑے البھوت نظر آ رہے ہیں
10:15تو جا کے سیدھا سیدھا
10:16ڈاکٹر کو دکھائیں انشاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا
10:18اکثر یہ چیزیں ڈپریشن کی وجہ سے ہوتی ہیں
10:21اور
10:22رقیہ کرنا ہے تو سنت رقیہ
10:24سور فلق سور ناس پڑھ کے
10:26خود ہی بچے پہ دم کر لیا کریں
10:27آیت الکرسی پڑھ کے خود ہی اپنے بچے پہ دم کر لیا کریں
10:31آملوں کے پاس نہ لے کے جائیں
10:32نہ کسی شف کے پاس
10:35اور نہ کسی آمل کے پاس
10:36آچھا میرے بھائی
10:40مجھے کسی نے بتایا
10:46کہ سورہ تین پڑھنے سے
10:48ڈیلیوری میں آسانی ہوتی ہے
10:49رہنمائی فرمائیں میرے علم میں کوئی ایسی دلیل نہیں ہے
10:52کہ سورہ تین پڑھنے سے
10:55ڈیلیوری میں آسانی ہوتی ہے
10:56اللہ تعالی سے بس دو رکعت پڑھ کے
11:00دعا مانگنی چاہیے
11:01میسز وجاہت
11:02میں نے سورہ بقرہ شادی سے پہلے سن کر یاد کی تھی
11:06شادی کے بعد
11:07مصروفیت کی وجہ سے بھول گئی
11:09کیا اس کا بہت زیادہ گناہ ہوگا
11:11یہ جو حدیث میں آتا ہے نا
11:13قرآن پڑھ کے جو بھول جائے
11:14تو بہت سخت گناہ ہے
11:15تو اس کا مطلب جو راجع مطلب ہے
11:17وہ یہ ہے کہ دیکھ کے بھی نہ پڑھ سکے
11:19پہلے زمانے میں اس بات کا امکان تھا
11:21کیونکہ کتابت سیکھی جاتی تھی
11:22بہت وقت لگتا تھا
11:24اتنے کتابت کے طریقے اجاد نہیں ہوئے تھے
11:26تو اس میں اس بات کا امکان تھا
11:28کہ کتابت ہی بھول لیا ہے
11:29لیکن اب ایسا نہیں ہے
11:31تو اس لیے
11:31یہ نعمت کی ناقدری تو ہے یقیناً
11:35آپ کو اللہ نے سورہ بقرہ
11:37آپ کے سینے میں محفوظ کی
11:38اور آپ نے بھول کے
11:39اس کی نعمت کی ناقدری کی ہے
11:41اس لیے یاد کر لینا چاہیے
11:43لیکن انشاءاللہ گناہ نہیں ہوگا آپ کو
11:45کوشش کریں کہ زبانی یاد نہیں ہوتی
11:48تو ویسے دیکھ کے پڑھ لیا کریں
11:49راجہ انڈیا سے
11:53کیا چائنہ مہندی لگانے سے غسل ہو جاتا ہے
11:57دیکھیں مہندی کوئی بھی ہو
11:59یا کلر کوئی بھی ہو
12:00تو اس کا ایک فارمولہ یاد رکھیں
12:02اسے آپ کاغذ پہ لگائیں
12:04اور پھر اسے اتار لیں جب خوشک ہو جائے
12:07جو کلر اس کا ہو
12:08اس کلر کے اوپر آپ نے پانی کا قطرہ ٹپکایا
12:11اگر وہ پانی کا قطرہ
12:13نیچے کاغذ میں جذب ہو جاتا ہے
12:15تو اس کا مطلب اس سے پانی جا رہا ہے
12:17اور اگر وہ جذب نہیں ہوتا
12:19اوپر ہی رہتا ہے
12:20تو اس کا مطلب بھئی یہ پلاسٹک کی طرح تہ جم گئی ہے
12:22اس میں پانی نہیں جا رہا
12:24تو یہ تجربہ کر کے آپ کو اندازہ ہو جائے گا
12:26کہ اس مہندی سے غسل ہوگا
12:28یا نہیں ہوگا
12:30اچھا بھئی
12:35ہم اپنے والد صاحب کے
12:37ایسال اچھا
12:39راول پنڈیز کے لئے پوچھا ہے
12:40میں حافظ قرآن ہوں
12:41اور کسی دیندار خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہوں
12:44کہیں رشتہ نہیں ہو رہا
12:46اور ہم جہیز بھی نہیں لینا چاہتے
12:47تو اس صورت میں ہم کیا کریں
12:50رشتے تلاش کریں یہی کریں
12:51میں نے بھی یہی کیا تھا
12:53مجھے بھی نہیں مل رہا تھا
12:54تو میں نے یہی کیا
12:55میں نے یہ تو نہیں کہ آس مفتی تارک مسئول پر
12:57اپنا سوال لکھ کے بھیج دیا
12:59یا اور کسی بڑے بزرگ کو کہا
13:02کہ مجھے رشتہ نہیں مل رہا
13:03بلکہ مجھے پتا تھا
13:04کہ وہ بزرگ کو بھی اگر نہیں مل رہا ہوگا
13:05تو وہ بھی تلاش جاری رکھیں گے
13:07مجھے بھی نہیں مل رہا تھا
13:08تو میں نے بھی تلاش جاری رکھی
13:10تو میں دعا کر لیتا ہوں آپ کے لئے
13:11اللہ آپ کو اچھے سا کوئی نہیں
13:12ایک دیندار رشتہ عطا فرمائے
13:14اور آپ کو بھی اگر آپ دیندار ہیں
13:16تو اور اس میں ترقی عطا فرمائے
13:17دیندار نہیں ہیں
13:18تو اللہ آپ کو دیندار بنائے
13:20ہم نے اپنے والد صاحب کے عیسال سواب کے لیے
13:24مسجد کے اوقات کا بورڈ لگایا ہے
13:27اور نیچے سید عبدالخالق پوسٹ میں لکھوایا ہے
13:31کیا اس طرح لکھنے سے سواب میں کوئی کمی بیشی ہوگی
13:35اس کا کیا حکوم ہے
13:36بھئی بس دل کے نیت کافی ہے
13:40والد کے عیسال سواب کے لیے نمازوں کے اوقات کا بورڈ لگا لیا
13:43تو بس دل میں نیت کافی ہے
13:44اس میں لکھنا کہ یہ فلانے کے عیسال سواب کے لیے
13:48تو یہ کیا ضرورت ہے
13:48اس کی اللہ تعالی کو تو معلوم ہے نا
13:50تو اللہ تعالی کو معلوم ہے
13:52بس اس میں نیت کافی ہے
13:54تو اس تکلف کی ضرورت نہیں ہے
13:55سواب میں نہ کمی ہوگی نہ بیشی ہوگی
13:58لیکن اس تکلف سے دور رہنا چاہیے
14:01بس دل میں نیت کر لی کافی ہے
14:03تو میرا خیال ہے نام ہٹا لیں آپ وہاں سے
14:05منگیتر کی فوٹو فون
14:07فوٹو فون میں رکھنا
14:09فون میں رکھنا کیسا ہے
14:14اور وہ اس کو دیکھے بھی نہیں
14:15غلط ہے کیوں رکھ رہے ہو فون میں
14:17جب دیکھنا ہی نہیں ہے تو رکھنے کا فائدہ کیا
14:19اور اگر دیکھنا ہے تو وہ غلط ہے ناجائز ہے
14:21اس لیے آپ
14:23شادی کر کے منگیتر ہی کو رکھ لیں
14:25یہ زیادہ بہتر ہے آپ
14:27شادی کر لیں
14:29فوٹو آپ کے سہارے نہ جیئیں
14:31کینیڈا سے کسی نے کہا ہے
14:35میں شرعی پردہ کرتی ہوں
14:37اور مجھے پردے کی وجہ سے جاب نہیں مل رہی
14:40مجھے جاب کی بہت سخت ضرورت ہے
14:43کیا ایسی صورت میں میں اپنا نقاب بنا سکتی ہوں
14:46ہٹا سکتی ہوں
14:47دیکھیں جاب کی ضرورت خواتین کو شریع لحاظ سے ہے نہیں
14:52کیونکہ خواتین کا نان نفقہ جب تک شادی نہیں ہوتی
14:55باپ کے کندھوں پر ہے
14:56باپ نہ ہو تو بھائیوں کے کندھوں پر ہے
14:58اور شادی کے بعد شوہر کے کندھوں پر ہے
15:01یہ تو ہمارا کلٹر کی ایسی کی تیسی ہو گئی ہے
15:03یورپی اقوام نے
15:06خود تو ڈوبے ہیں سنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے
15:09انہوں نے تو یہ سیٹ اپ کر دیا ہے
15:11اس لئے شریعت اس کو ضرورت مانتی نہیں ہے
15:13کہ خواتین کو جاب کی ضرورت ہے
15:15شریعت اس کو تسلیم نہیں کرتی ہے
15:17ہاں آپ کے گھر کے مرد اگر
15:19ذمہ داری ادا نہیں کر رہے
15:20آپ کے والد خرچہ نہیں دے رہے آپ کو
15:22یا خدا نہ خواستہ آپ یتیم ہیں
15:25یا آپ کے بھائی خرچہ پانی نہیں اٹھا رہے
15:27یا آپ کے شوہر
15:30یا آپ انمیرڈ ہیں
15:31اور کوئی بھی خرچہ نہیں اٹھا رہا
15:32یا میرڈ ہیں لیکن شوہر نکٹھو ہیں
15:35وہ خرچہ نہیں اٹھا رہے
15:37یہ بھی آج کل ایک فضول بات ہے
15:38کہ جب تک دونوں مل کے نہ کمائیں
15:40تو خرچہ پورے نہیں ہوتے
15:41یہ سب بیکار کی باتیں ہیں
15:43بہت ہی کوئی غریب غربہ قسم کا ہو
15:45تو اس پہ تو ٹھیک ہے
15:46لیکن نورملی ایسا ہے نہیں
15:47اللہ نے مرد کی آمدن میں برکت رکھی ہے
15:50جن گھروں میں خواتین کمانا شروع کر دیں
15:52ان گھروں میں برکتیں ہی ختم ہو جاتی ہیں
15:54ساری زندگی دونوں مل کے کماتے رہتے ہیں
15:57اور پھر بھی بچارے روتے ہی رہتے ہیں
16:00اور بچے الگ رول رہے ہوتے ہیں
16:01ان کو ماں کی ممتہ نہیں ملتی بچوں کو
16:03محبت نہیں ملتی
16:05بہت ہی عجیب زندگی ہوتی ہے
16:06میں تو ترس آتا ہے دیکھ کے
16:08تو اس لیے
16:09اس کو اپریشیٹ نہیں کیا شریعت نے
16:12بارل اگر واقعی ضرورت ہے
16:14واقعی
16:15واقعی کا مطلب یہ ہے
16:16کہ کوئی بھی آپ کی کفالت کرنے والا نہیں ہے
16:18یا شوہر واقعی بہت غریب ہے
16:21نہیں ہو رہا بالکل
16:22تو پھر مجبوری میں جوب آپ کے لیے جائز ہے
16:25ظاہر ہے پھر اس میں یہی ہے کہ
16:26چہرے کا پردہ ضروری ہے جوان عورت پر
16:29اور اگر نہیں کرنے دیرے
16:31تو آخری گنجائش کے طور پر
16:33مجبوری کے حالت میں پھر چہرے
16:34چہرہ آپ کھول سکتی ہیں
16:36اسکاف نہیں اتار سکتی
16:37چہرہ کھولنے کی شدید مجبوری میں گنجائش ہوگی
16:40لیکن بہرحال
16:42جوان اور دیندار عورت کے لیے
16:44یہ ہے بہرحال فتنے کی بات
16:46مغرب اور عشاء کی پہلی اور دوسری رکعت نہ ملے
16:55تو بعد میں ادا کرنے کی کیا صورت ہے
16:58دیکھیں مغرب کی اگر پہلی رکعت نہ ملے
17:01تو کوئی بات نہیں
17:02سلام امام نے پھیرا
17:03تو آپ کھڑے ہو
17:04سنہ پڑھیں
17:05آعوذ باللہ
17:06بسم اللہ پڑھیں
17:07سورہ فاتحہ پڑھیں
17:08پھر بسم اللہ پڑھیں
17:09پھر صورت ملائیں
17:09پھر رکو کریں
17:11پھر دو سردے کر کے
17:12بیٹھیں
17:13تیاد دعا دروشی پڑھ کے
17:14سلام پھر لیں
17:15یہ تو مغرب کا ہو گیا
17:16اور اگر عشاء کی آپ کی پہلی رکعت نکل گئی ہے
17:18تو بھی یہی طریقہ ہے اس میں
17:20تو بہت آسان ہے
17:23اچھا
17:25اچھا دوسری رکعت اگر نہ ملے
17:27تو کیا کرنا ہے
17:28یعنی پہلی اور دوسری دونوں
17:29سوال آپ کا یہ ہے
17:30پہلی بھی اور دوسری بھی
17:31تو بہت ایزی ہے
17:33عشاء میں تو بہت آسان ہے
17:35سلام پھیرا امام نے
17:36آپ کھڑے ہو جائیں
17:37وہی سنہ پڑھیں
17:38سور فاتحہ
17:39سورت ملائیں
17:40پھر دو سردے کریں
17:41پھر اس کے بعد دوبارہ کھڑے ہو جائیں
17:42سور فاتحہ
17:43پڑھیں
17:44سورت ملائیں
17:45اور آخر میں
17:46تیاد پڑھ کے سلام پھیر لیں
17:48مغرب میں تھوڑا سا
17:50مشکل ہو جاتا ہے سمجھنا
17:52مغرب کی دو رکعتیں نکل گئیں
17:53ایک رکعت ملی آپ کو امام کے ساتھ
17:56تو اب کیا کرنا ہے
17:57امام نے جیسے سلام پھیرا
17:58آپ کھڑے ہو جائیں
17:59سنہ پڑھیں
18:01آوز باللہ بسم اللہ پڑھیں
18:02سور فاتحہ پڑھیں
18:03پھر بسم اللہ پڑھیں
18:04سورت ملائیں
18:04رکوع کریں
18:06دو سردے کریں
18:07اس کے بعد بیڑھ جائیں
18:08پھر اتیاد پڑھیں
18:10اور پھر کھڑے ہو جائیں
18:11اس کے بعد پھر بسم اللہ پڑھیں
18:13سور فاتحہ پڑھیں
18:14پھر بسم اللہ پڑھیں
18:15پھر سورت ملائیں
18:16پھر رکوع کریں
18:17دو سردہ کریں آخر میں تیاد دروی شریف دعا کے بعد سلام پھیر لیں
18:20یعنی ایک ایکسٹرا آپ کو قادہ کرنا پڑے گا
18:23اور اگر کسی نے وہ ایکسٹرا قادہ نہیں بھی کیا
18:26تو بھی ہو جائے گی اس کی نماز
18:27یعنی اگر ایک رکت مغرب میں دو رکتیں نکل گئی نا مغرب میں
18:32تیسری رکت میں آپ امام کے ساتھ شامل ہوئے
18:35تو امام نے سلام پھیرا آپ کھڑے ہو گئے
18:37سنہ پڑی فاتحہ پڑی صورت ملائی رکو سردہ کر کے بیٹھنا چاہیے
18:41لیکن اگر آپ نہیں بیٹھے کھڑے ہو گئے
18:44تو بھی نماز ہو جائے گی آپ کی
18:46یعنی یہ والا قادہ نہیں بھی کیا تو بھی ہو جائے گی
18:48لیکن افضل یہی ہے کہ یہ قادہ کیا جائے
18:50بغیر ٹوپی کے نماز پڑھنا کیسا ہے
18:55ناپسندیدہ ہے نامناسب ہے خلاف سنت ہے
18:58ہماری نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سر ڈھاپ کے نماز پڑھا کرتے تھے
19:02صرف احرام کی صورت میں آپ نے سر کو کھولا ہے
19:05اس لئے یہ قابل تقلید عمل نہیں ہے سر ننگا کر کے نماز پڑھنا
19:13آج کل فیشن چل پڑا ہے لوگ نہیں دھاپرے ہوتے سر
19:16عادل مصطفیٰ کشمیر سے ہمارے یہاں ایک بدعت کا رواج ہے
19:22کہ لوگ کھانے پینے کی چیزیں مسجد میں اس نیت سے لاتے ہیں
19:26کہ ان کے مردوں کو سوا پہنچ جائے
19:30کیا ایسا کرنا جائز ہے جائز نہیں ہے
19:32مسجدوں میں نماز پڑھو پتھلی گلی سے نکلو
19:36اور اگر سواب کرنا ہے تو صدقہ خیرات کرو
19:40بس غریبوں کو کھلاو یہ کون سی نئی رسم چلا دی ہے
19:42ایسی چیزیں آہستہ آہستہ
19:44بدت بن جاتی ہیں اور پھر رواج کا حصہ بن جاتی ہیں
19:48اور نمازیوں کو کھلا کے کون سا سواب حاصل کر رہے ہو
19:51نمازیوں کو بھی چاہیے کہ وہ نوالہ آپ کے حلق میں اترتا کیسے ہے
19:55دیکھو غریب آدمی کو صدقہ دینا الگ چیز ہے
19:58نمازیوں کو تو گفٹ اور حدیہ دیا جائے گا نا
20:02اس کی مثال ایسے ہے کہ آپ اپنے والد کو کی دعوت کر رہے ہیں
20:08آپ نے ان کو کھلایا والد نے پوچھا
20:10ماشاءاللہ بیٹا آج کیسے خیال آگیا
20:12آپ کو ابا دادا کے اس حال سواب کے لیے کھلا رہا ہوں آپ کو میں
20:15ابا کو عصہ آئے گا نا یار تو نے کہ آپ مردوں کے سواب کے لیے
20:18مجھے منتخب کیا ہے تو عزتدار آدمی کو یہ چیز پسند نہیں ہوتی
20:21اکثر میں اپنا بیان میں واقعہ سوناتا ہوں ایک صاحب جمعیرات کو میرے گھر
20:25کوفتوں کا سالن لاتے تھے ہوتا بڑا لش پش مزیدار سالن تھا
20:27ابھی بھی ایسا سالن تھا مجھے ابھی بھوک بڑک اٹھی ہے اس کو تصور سے
20:31بڑا زبردست سالن ہوتا تھا کوفتے بھی ہوتے تھے آلو بھی پڑا ہوتا تھا
20:35ہم لوگ بھی پھڑ پھڑ دیتے تھے اتنا زبردست سالن آ رہے
20:37تو ہر جمعیرات کو لاتے تھے
20:41تو مجھے جمعیرات کے دن سے تھوڑا سا وہم ہو گیا
20:43کہ یار کوئی چکر تو نہیں ہے میں نے پوچھا کہ یہ آپ
20:45ماشاءاللہ خدمت کر رہے ہیں خیریت ہر جمعیرات کو لاتے ہیں
20:48اور کوفتے ہی ہوتے ہیں کہتے ہیں اصل میں میری والدہ کا انتقال ہوئے
20:51تو ان کے اس سال سواب کے لیے آپ کو کھلا رہا ہوں
20:53میں نے کہا یار ہم کھاتے پیتے لوگ ہیں یار
20:57آپ نے اممہ کے سواب پہنچانا ہے تو کسی غریب کو کھلا دو بھائی
21:00تو تھوڑی بہت بھی انسان کو اگر تھوڑی سی اس میں غیرت ہونا
21:04تو اس کو برا لگتا ہے کہ کسی کے اس سال سواب کے لیے مجھے کھلا رہے ہو
21:07بھائی ہمیں ویسی محبت میں کھلا دو تو کھا لیں گے
21:09سواب پہنچانے تو جاؤ غریبوں کو کھلاو بھائی
21:13تو چاہے آدمی غریب بھی ہو تو بھی اس کو یہ چیز اچھی نہیں لگتی ہے
21:17تو اس لئے مسجدوں میں لاکہ اببہ کے سواب کے لیے نمازی کو کھلا رہے ہیں
21:22اور نمازی بھی مسٹنڈوں کی طرح کھا رہے ہیں
21:24تو یہ برا عمل ہے
21:25اس سے اجتناب کریں
21:28اچھا میرے بھائی
21:31یہ ایسا ہی ہے نا ایک سموسہ کھلا دیا نانی کے سواب کے لیے
21:35اس کو ایک پکوڑا کھلا دیا چاچو کے سواب کے لیے
21:37یہ کیا ہو رہا ہے
21:39اچھا میرے بھائی
21:43میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے
21:47اور میں اپنے اببو کے گھر رہتی ہوں
21:48اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے
21:50عدد کے دوران شوہر کے گھر میں رہنا پڑے گا
21:53اببو کے گھر نہیں رہ سکتی آپ
21:54شوہر کی ڈیتھ ہو گئی
21:56تو چار مہینے دس دن آپ کو شوہر ہی کے گھر میں گزارنے پڑیں گے
22:01اس کے بعد پھر آپ جہاں چاہے رہے جا کے
22:03کیا ایسی ڈرائنگ بنانا جو کارٹون کی شکل میں ہو
22:09حقیقت میں نہ ہو
22:10جائز ہے
22:10بہت ہی ٹیڑا میڑا کوئی کارٹون ہو
22:13تو اس کی بعض علماء نے گنجائش دی ہے
22:16کیونکہ وہ پھر تصویر کے حکم میں نہیں آتا
22:18توہین والی تصویر ہے
22:19لیکن احتیاط یہی ہے
22:20کہ پرنٹڈ تصویر کارٹون کی بھی نہ بنائی جائے
22:23احتیاط اسی میں اختلافی مسئلہ ہے
22:25البتہ جو ڈیجیٹل کارٹون ہے
22:28ان میں ہماری رائی یہی ہے
22:29کہ وہ تصویر کے حکم میں نہیں ہے
22:30کیونکہ وہ پرنٹ نہیں ہوتے
22:32کاغذ پر قرار نہیں ہوتا
22:34تو اس لیے جو پرنٹڈ تصویریں ہیں
22:36ان سے بہرحال اشتناب کیا جائے
22:38چاہے کارٹون ہی کیوں نہ ہو
22:39لیکن بہرحال ہے اس میں اختلاف
22:42کوئی شخص ضرورت ہو
22:44تو بعض علماء اس کی گنجائش دیتے ہیں
22:47کیا گھر میں استعمال ہوئی جھاڑو اور
22:53چھننی کسی کو دے سکتے ہیں
22:57کیوں نہیں دے سکتے بھائی
22:57صدیق لوہار
23:00میرا ایک سیلون ہے
23:02جس میں چھوٹے سے ہی کام کر رہا ہوں
23:05لیکن جب میں دین سے جڑا
23:07تو مجھے یہ داڑی کاٹنا
23:09اور بال سنت کے خلاف بنانا
23:11خود سے صحیح نہیں لگ رہا
23:13تو مجھے بتائیے کہ یہ کام
23:14میرے لیے صحیح ہے یا نہیں
23:16اور اگر صحیح نہیں
23:17تو میں حلال رزق حاصل کرنے کے لیے
23:19کیا کام کر سکتا ہوں
23:20رہنمائی فرمائے
23:22صدیق بھائی آپ کے دل میں اچھا خیال آیا
23:24داڑی کاٹنا جائز نہیں ہے
23:25تو آپ نہیں کر سکتے
23:27یہ کام
23:27اسی طرح بالوں کے بارے میں
23:29نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے
23:31کہ کہیں سے منوانا
23:32کہیں سے باقی رکھنا
23:33یہ بھی ٹھیک نہیں ہے
23:34تو جب یہ عمل ٹھیک نہیں ہے
23:36تو اس میں کسی کے ساتھ
23:38تعاون کرنا بھی ٹھیک نہیں ہے
23:39تو اس لیے آپ
23:41یا تو صرف
23:42جائز حدود کی حد تک
23:44اس سیلون کو چلائیں آپ
23:45ظاہر ہے کسٹمر پھر آئیں گے ہی نہیں
23:48مجھارٹی تو آڑے ترشے بالی بنواری ہوتی ہے
23:51تو پھر
23:52اگر بھارال شریح حدود کے اندر رہ کے
23:54یہ کام کر سکتے ہیں تو کریں
23:55ورنہ کوئی دوسری روزی روٹی تلاش کریں
23:58میں بھی دل سے دعا کرتا ہوں
23:59اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا
24:00بہترین متبادل عطا فرمائے
24:03اچھا کچھ لوگوں نے یہ کام چھوڑا
24:05لیکن وہ پھر
24:06مدرسوں کے غریب جا کے
24:07اوروں نے یہ
24:07ایسا اپنی شاپ کھول لی
24:09تو مدرسے کے طلبہ ہوں
24:11یا دیندار لوگ ہوں
24:13وہ پھر ان چیزوں کا خیال کرتے ہیں
24:15کہ ہم غیر شرعی بال نہ کٹیں
24:17تو یہ بھی آپ کر سکتے ہیں
24:20کوئی ایسی جگہ چلے جائیں
24:21جہاں جیسے مدرس کے طلبہ ہوتے ہیں
24:23اب ان کو بھی ضرورت ہوتی ہے
24:24تو وہ پھر ظاہر ہے
24:26ان کو اس طرح غیر شرعی بال
24:27نہیں کٹ رہے ہوتے
24:28عظیم ایباد آباس سے
24:34میں نے پہلے ٹک ٹاک پر
24:36بہت سی ویڈیوز بنائی تھی
24:37اور اب میوزک کو سننا چھوڑ دیا ہے
24:40اور دین پر عمل کرنے لگا ہوں
24:41میں نے اپنے اکاؤنٹ سے
24:45وہ گانو والی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں
24:47تاکہ گناہ سے بچا جا سکے
24:49لیکن میرے کزن کی اکاؤنٹ پر
24:51وہ ویڈیوز ابھی بھی اپلوڈ ہیں
24:53اور میں نے بہت کہا
24:55لیکن وہ ڈیلیٹ نہیں کر رہا
24:57کیونکہ اس کی اور میری ویڈیوز
25:00ساتھ میں ہیں
25:00اس صورت میں کیا کرنا چاہیے
25:02آپ نے ان کو کہہ دیا
25:03بس آپ کا فرضہ دا ہو گیا
25:04پہلی بات تو اللہ تعالیٰ
25:06آپ کی اس توبہ میں برکت دے
25:07دیکھو گناہ کر کے توبہ کر
25:08اگر توبہ کر لینا کسی نے
25:10توبہ کرنے والا
25:11اللہ کو بہت زیادہ محبوب ہے
25:12تو آپ نے ایسے جرم سے توبہ کی ہے
25:15جس میں بڑے بڑے لوگ پڑے ہوئے ہیں آج کل
25:17گانے بجانے میوزک
25:19یہ تو آج کی دنیا
25:20لوگ کہتے ہیں اس کے بغیر گزارے ہی نہیں ہے
25:22تو اس پہ قائم رہیے گا
25:24میں بھی دل سے دعا کرتا ہوں
25:25اللہ آپ کو اس پہ قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے
25:27باقی آپ نے اپنے دوست کو کہہ دیا
25:29ہٹانے کا
25:29وہ نہیں ہٹا رہا
25:30تو آپ کا فرزہ دا ہوگیا
25:31آپ اپنے چینل سے ہٹا دے
25:32تو انشاءاللہ اس کا گناہ آپ کو نہیں ہوگا
25:36جعفر اقبال
25:39کیا وضو سے پہلے استنجا کرنا ضروری ہے
25:42نہیں بھائی
25:42کچھ لوگوں کو ہم نے دیکھا ہے
25:44پتہ نہیں وضو سے پہلے لازمی
25:46واش روم میں گزرے ہوتے ہیں
25:47بھائی واش روم میں گزنے کا ٹائم
25:49تو جب ہے جب آپ کو واش روم آ رہا ہو
25:51نہیں آ رہا
25:53تو نماز کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے
25:54واش روم کا
25:55تو ہمارے حضرت مفتی رشید احمد صاحب رحمہ اللہ تعالی
25:59تو مسجدوں میں واش روم بنانے کی قائل ہی نہیں تھے
26:01وہ تو ایک لفظ بولتے تھے
26:04کہتے ہیں یہ لوگوں کو
26:05ہگانے متانے کا ٹھیکہ
26:06مسجدوں نے پتہ نہیں کیوں لے لیا ہے
26:07پبلک ٹوائلٹ ہونے چاہیے گورنمنٹ بنائے
26:10فرماتے تھے یہ چونکہ
26:12مسجدوں نے لوگوں کو ہگانے متانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے
26:14اس لیے گورنمنٹ پبلک ٹوائلٹ بناتی نہیں ہے
26:16حالانکہ پوری دنیا میں
26:18امریکہ کینڈا جہاں مسجدیں نہیں ہوتیں جگہ جگہ
26:20وہاں بھی پبلک ٹوائلٹ تو ہوتے ہیں
26:22تو یہ گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ ٹوائلٹ بنائے
26:25مسجدوں میں صرف وضو خانے ہونے چاہیے
26:27اصولی طور پر تو یہی ہے
26:29تو حضرت تو فرمائے کرتے تھے
26:31اگر کوئی بازار میں چلتا وہاں پوچھے نا
26:33کہ مسجد کہاں ہیں تو سمجھ لو بہت زور کا پشاب آ رہا ہے اس کو
26:35تو اس لیے ہمارے دارالفتہ والے رشاد میں
26:38حضرت مفتی عشید عمد صاحب کے ہاں
26:40واشروم تھے ہی نہیں
26:40طلبہ کے لیے مدرسے میں تو تھے الگ سے
26:42مسجد میں نمازیوں کے لیے نہیں تھے
26:44حضرت فرمائے در اپنے گھر سے جس نے کرنا ہے کرو
26:46ہم آپ کے واشروم کے ہم دھمیدار نہیں ہیں
26:49اگر کوئی دور سے آتا ہے تو پبلک ٹوائلٹ ہونے چاہیے
26:53اس کے لیے خیر اب یہ تو ایک بڑا مسئلہ ہے
26:55لیکن موضوع سے پہلے اس سنجا ضروری نہیں ہے
26:58اس سنجا اس وقت کرنا چاہیے جب قضائے حاجت کی ہے
27:01کیا لڑکے اپنا ایک کان چھدوا سکتے ہیں نہیں چھدوا سکتے
27:08جائز نہیں ہے اس میں خواتین کی مشابہت ہے
27:11کیا اسلام میں دو چوٹی بنانا جائز ہے
27:16جائز ہے پیچھے چوٹی جتنی مرضی بنا لیں
27:18سر کے اوپر نہیں بنا سکتے
27:19میں پچھلے چھے آٹھ سالوں سے
27:24یار جب بھی یہ لوگ سالے کہتے ہیں
27:26تو مجھے اپنے سالے یادانا شروع ہو جاتے ہیں
27:28چھے آٹھ ہی ہیں تقریباً بلکہ زیادہ ہی ہوں گے
27:30میں پچھلے چھے آٹھ سالوں سے اپنے دوستوں کے ساتھ رہتا ہوں
27:34اور ہم سب ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں
27:38پھر اس کھانے کے دوران جو بندہ موجود نہیں
27:42اس کی غیبت شروع ہو جاتی ہے
27:43نورملی یہی ہوتا ہے آج کل
27:44یہ سب جگہ ہو رہا ہے صرف آپ کے ساتھ نہیں ہو رہا
27:47اس سے کھانے میں چٹنی کا مزہ آتا ہے
27:49یعنی اگر کھانے میں چٹنی نہیں ہے
27:51تو آپ کسی تیسرے آدمی کی غیبت شروع کر دیں
27:53تو ایسا حضم ہوتا ہے کھانا
27:55ریپورٹ ہے یہ
27:56میرے بہت منع کرنے کے بعد بھی وہ لوگ نہیں مانتے
27:59اور جو ایسی محفل میں شریک ہو
28:01اس کو بھی اتنا ہی گناہ ملتا ہے
28:04تو ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے
28:06بار بار ایسا ہو رہا ہے
28:08تو پھر ایسی مجھلے چھوڑ دینی چاہیے
28:09اس سے انسان کی سوچ میں
28:12نیگٹیویٹی پیدا ہوتی ہے
28:13منفی سوچ پیدا ہوتی ہے
28:15بیرہ وجہ لوگوں سے بدگمان ہوتا ہے
28:17پھر انسان محول سے متاثر بھی ہوتا ہے
28:18اس کی بھی یہی عادت ہو جاتی ہے غیبتیں کرنے کی
28:20میں نے اپنی زندگی میں ایسے لوگ دیکھیں
28:22ان کو غیبت سے بہت نفرت ہوتی ہے
28:24کوئی بیٹھ کے ان کے سامنے کسی کی برائی کرے
28:26وہ اٹھ کے چلے جاتے ہیں
28:38ایسے گیدرنگ سے ایوائٹ کرنا چاہیے
28:41میری بیگم
28:44اس اکیس سال کی ہے
28:46اور میرے دو بچے ہیں
28:47اور دونوں آپریشن سے ہیں
28:49اور میرا چھوٹا بچہ ابھی پانچ مہینے کا ہے
28:51اور میری بیوی پریگنٹ ہے
28:54جو
28:55اس کے لیے کمزوری کا سبب ہے
28:57تو ایسی صورت میں ہم حمل ضائع کرا سکتے ہیں
29:00دیکھیں یہ بچہ آپ کا پانچ مہینے کا ہو
29:07اور بیوی دوبارہ پریگنٹ ہو جائے
29:08تو اس سے کوئی مسئلہ ہوتا نہیں ہے
29:10یہ تو میڈیا نے بہت بڑا مسئلہ بنا کے پیش کر دیا ہے
29:14عورت کے پریگنٹ ہونے کو
29:16کہ پتہ نہیں کیا ہو جاتا ہے
29:17یہ تو نیچرل ہے
29:18پریگنٹسی نہ ہونا تو مسئلہ ہے
29:20پریگنٹسی ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے
29:22تو بچہ اگر پانچ مہینے کا ہے
29:25اور دوبارہ پریگنٹسی ہو گئی
29:26تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے
29:28آپ کی وائف اگر کمزور ہیں
29:30تو خوراک اچھی رکھیں ان کو
29:31کھلائیں پلائیں
29:32کمزوری کا علاج تو خوراک میں ہے
29:35اور پریگنٹسی میں
29:37بہت ساری نفسیاتی
29:39یعنی وقتی طور پر تو پریشانیاں ہوتی ہیں
29:41عورت کو
29:42یہ تو حملت
29:43قرآن کی الفاظ ہیں
29:45کہ ماں بچے کو تکلیف سے اٹھاتی ہے
29:48لیکن یہ تکلیف وقتی ہے
29:49عارضی ہے
29:50تو کیونکہ بچہ زائع کرانے میں
29:53بہت زیادہ مسائل پیدا ہوتے ہیں
29:55اب یہ تو بڑے آرام سے
29:57لوگ کہہ دیتے ہیں
29:58خواتین کہتی تھی
29:58ایکچولی میں کمزور ہوں
30:00ویک ہوں
30:00تو مجھے پریگنٹسی ہو گئی
30:01تو پھر یہ
30:02بچہ کیسے پیدا ہوگا
30:03بغیرہ بغیرہ
30:04تو بھئی زائع کرنے میں
30:05کیا
30:05کیا کم نقصان ہے کیا
30:07وہ کوئی آسان پروسس ہے
30:09تو بہرحال
30:10شریح مسئلہ یہ ہے
30:11کہ
30:13چار مہینے کا
30:14اگر حمل ہو گیا ہے
30:15پھر تو کسی صورت میں
30:15زائع نہیں کر سکتے
30:16چار مہینے سے کم
30:18اگر ڈاکٹر
30:19ماہر ڈاکٹر کہہ دیں
30:20ایک آدھ ڈاکٹر کی بات نہیں ہے
30:21آپ لیڈی ڈاکٹرز کو
30:22جو زیادہ
30:23ماہر ڈاکٹرز ہو
30:24چار پانچ کو دکھا لیں
30:26سب اگر یہی کہیں
30:27کہ بھئی ان کی
30:27ان کی حالت ایسی ہے
30:29کہ اس سے ان کو
30:30شدید نقصان ہوگا
30:31بیمار ہو جائیں گی
30:32جان کا خطرہ ہے
30:33تو ایسی کنڈیشن میں
30:36پھر چار مہینے سے پہلے
30:37حمل ضائع کرائے جا سکتا ہے
30:38شدید ضرورت میں
30:39اور اگر ایسی
30:41ایسی ویکنیس نہیں ہے
30:42کوئی اتنی شدید
30:43نوعیت کی
30:44سیچویشن نہیں ہے
30:45تو پھر حمل ضائع
30:46نہیں کرائے جا سکتا
30:47اور یہ
30:48اس پہ خوش ہونا چاہیے
30:49اللہ آپ کو
30:50اولاد دے رہا ہے
30:51اور نعمت ہے اولاد
30:53تو
30:53مسئلہ میں نے جو
30:55بتانا تھا وہ بتا دیا
30:56کہ اگر واقعی
30:56کوئی شدید
30:57مسائل ہیں
30:58یہ تو ڈاکٹر بتائے گا
31:00یہ تو میں نہیں بتا سکتا
31:01کہ
31:02کتنی کمزوری ہے
31:04آپ کی وائف میں
31:05کہ کوئی شدید خطرہ ہے
31:07خدا نہ خواستہ
31:08بچے کے معذور ہونے کا
31:09یا ماں کے مرنے کا
31:11یا اس کے کوئی
31:12خطرناک حد تک
31:13اس کی صحت کو
31:14نقصان کا خطرہ ہے
31:15تھوڑا بہت تو
31:17رزق ہر حمل میں ہوتا ہی ہے
31:18اس لئے اس کا
31:19کوئی اعتبار نہیں ہے
31:20باقی اگر غالب
31:22گمان ہو کے خطرہ ہے
31:23تو پھر
31:24چار مہینے سے پہلے پہلے
31:26حمل گرانے کی گنجائش ہے
31:27لیکن حمل گرانے سے
31:29اس کمزوری
31:30اور زیادہ بڑھے گی
31:31یہ بھی ذہن میں رکھنا
31:32اور آئندہ پریگننسی
31:33کے مکانات بھی
31:33بہت کم ہو جاتے ہیں
31:35بڑے مسائل کھڑے ہوتے ہیں
31:36دیکھیں اللہ تعالیٰ کا
31:39جو نظام ہے نا
31:40فطرس سے کبھی نہیں
31:41لڑنا چاہیے
31:42اگر آپ کا بچہ
31:43پانچ مہینے کا ہے
31:44اور وائف کو
31:44پریگننسی دوبارہ ہو گئی
31:45عام طور پر ہوتی نہیں ہے
31:47جب خواتین بچے
31:49کو دودھ پلاتی ہیں
31:49تو پریگننٹ نہیں ہوتی
31:50یہ قدرت کا ایک نظام ہے
31:52اگر وہ ہو گئی ہیں
31:53تو اس کا مطلب
31:53اللہ نے اتنی
31:54صلاحیت رکھی ہوتی ہے
31:56کیونکہ جیسے
31:58حدیث میں آتا ہے نا
31:59تزوج الودود الولود
32:01اس عورت سے نکاح کرو
32:02جو کسرس سے اولاد دے
32:03تو کسرس سے اولاد
32:04کا کیسے پتا چلتا ہے
32:05بعض خواتین میں
32:06اللہ نے یہ صلاحیت رکھی ہوتی ہے
32:07کہ ان کو
32:09وہ جلدی پریگنٹ ہو جاتی ہیں
32:10جلدی بچہ جن لیتی ہیں
32:12تو نبی نے حکم دیا
32:12کہ ایسی ہی عورت سے
32:13نکاح کرنا چاہیے
32:14کیونکہ نکاح کا
32:15بنیادی مقصد ہی
32:16تکثیر نسل ہے
32:17بچہ پیدا کرنا نہیں ہے
32:18نسل بڑھانا ہے
32:19یہ خوب سمجھ لیں
32:20تکثیر نسل
32:21نسل کو بچانا نہیں ہے
32:23نسل کو بڑھانا ہے
32:24نکاح کا مقصد
32:26ہر جانور بھی
32:27جو مرد
32:28ان کے جو میل فی میل
32:29میں ملاپ ہوتا ہے
32:30وہ نسل
32:31بچانے کے لیے نہیں ہوتا
32:33وہ نسل بڑھانے کے لیے ہوتا ہے
32:34تو انسان تو
32:35مقصود کائنات ہے
32:36اس میں اللہ
32:37مرد اور عورت کا ملاپ
32:38اس لیے رکھیں
32:39کہ بس ایک دو بچے پیدا ہوں
32:40تاکہ نسل باقی رہے
32:41یہ کیسے ہو سکتا ہے بھائی
32:42جب ہر مخلوق میں
32:44نسل کی بقا کے بجائے
32:45نسل بڑھانے کے لیے
32:46مرد اور عورت کا
32:48نر اور مادہ کا ملاپ ہے
32:49تو انسان جو
32:50مقصود کائنات ہے
32:51جس کے لیے
32:51اس کائنات کو بنایا گیا
32:53اس میں نسل بچانا مقصد نہیں ہے
32:55نسل بڑھانا مقصد ہے
32:56اس لیے
32:57پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہو
32:59جو شریح مسئلہ تھا
33:00وہ میں نے بتا دی
33:00اگر کوئی لیڈی ڈاکٹرز کہتی ہیں
33:02آپ کو دو چار
33:02کہ بھئی شدید خطرہ ہے
33:03تو پھر جو
33:04پھر گنجائش ہے بہرحال
33:06میں نے اپنی بیوی کو
33:08بزریا ڈاگگواہوں کے
33:10دستخط کے ساتھ
33:11تین طلاق دی ہیں
33:12اور اب دو سال بعد
33:14مجھے لگا کہ
33:15اس سے غلطی ہوگی
33:15جلدی لگ گیا آپ کو
33:16بہت جلدی لگ گیا آپ کو
33:18اور میں
33:20ان سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہوں
33:23اس کا شریح حکم کیا ہے
33:24نہیں ہو سکتا نکاح
33:25بھئی تین طلاقوں کے بعد
33:26نہیں ہو سکتا نکاح
33:27اللہ تعالیٰ طلاق کے حکام
33:32بیان کر کے فرماتے ہیں
33:33کہ اللہ کی آیات کو
33:34مزاق نہ بناو
33:35تو اس لیے
33:36آپ کی زوجہ
33:38کہیں بھی نکاح کر کے
33:39زندگی گزاریں
33:40اتفاق سے
33:42وہاں سے طلاق ہو گئی
33:43یا اس کی ڈیتھ ہو گئی
33:45یا ویسے ہی
33:46آپ کی زوجہ نے
33:47اس سے ڈیورس مانگ لی
33:48کہ بھئی میں نہیں
33:49رہنا چاہتی
33:49اور اس نے دے دی
33:50ڈیورس
33:51تو عدد کے بعد
33:51پھر وہ جہاں چاہے
33:52نکاح کر سکتے ہیں
33:53آپ سے بھی کر سکتی ہیں
33:54کسی اور بر سے بھی کر سکتی ہیں
33:56ادروائز آپ کا
33:57ان سے نکاح نہیں ہو سکتا
34:00خاوند اپنے والد کی
34:03خدمت نہ کرنے کا
34:04عذر بنا کر
34:05طلاق دینے کا کہتا ہے
34:06بیوی اپنی ساری کوششیں کرے
34:08لیکن والدین
34:09جھوٹ موٹ کی باتیں بنا کر
34:12خاوند کو تیش دلائیں
34:14اور بیوی کے والدین
34:15کو اس کے گھر لے جانے کا کہیں
34:17اور اس عورت کے پانچ بچے بھی ہیں
34:19کیا اس حمل سے طلاق ہو جائے گی
34:21دیکھیں طلاق تو طلاق دینے سے ہوگی
34:25زبان سے کہے یا لکھ کے دے
34:27تو
34:28باقی اس طلاق کی بیس کیا ہے
34:31بیس کبھی درست بھی ہوتی ہے
34:33کبھی بیس اس کی غلط بھی ہوتی ہے
34:34تو اب بیس کے بارے میں
34:37تو میں نہیں بتا سکتا
34:37آپ وہ جو شوہر کہہ رہے ہیں
34:39کہ میرے والد کی خدمت نہیں کرتی
34:41خدمت نہ کرنے کا مطلب کیا ہے
34:43بعض خدمتیں تو ایسی ہوتی ہیں
34:45جو بہت ہی ان کو نہ کرنا
34:47تو انتہائی درجے کی غیر اخلاقی حرکت ہوتی ہے
34:49مثال کے طور پر بڑے والد صاحب بیٹھے ہوئے ہیں
34:51وہ بہو سے کہتے ہیں
34:52بیٹا ذرا مجھے پانی پلا دو
34:54اور بہو کہہ نہیں میں نہیں پلا رہی
34:55یہ تو پھر تیش آئے گا بھئی ہر ایک کو
34:58یار یہ کیا
34:59کوئی بڑھا آدمی
35:02یا ایجٹ آدمی بیٹھا واہ ہو
35:03یا ایجٹ عورت بیٹھی بھی ہو
35:04ویسے کسی کو بھی کہہ دے
35:06تو ہر شخص پہ لازم ہوتا ہے
35:08کہ وہ یہ خدمت کرے
35:09تو اس نویت کی بھی اگر خدمت نہیں کر رہی ہے
35:11تو پھر اگر اس بیس پہ شوہر الہدگی کا فیصلہ کر لیتا ہے
35:14تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے
35:16نہ کرے تو اچھا ہے آج کل
35:17کون خدمت کرتا ہے
35:19لیکن بہرحل یہ بہت ایک ویلیڈ ریزن ہے
35:21اور اگر خدمت کا مطلب یہ ہے
35:23کہ وہ
35:23جیسے گھروں میں ماسی ہیں خدمتیں کر رہی ہوتی ہیں
35:26اس ٹائپ کی خدمت ہے
35:27تو پھر اس میں
35:28بہرحل اس بیس پہ طلاق نہیں دی جا سکتی
35:30کیونکہ خدمت میں
35:31ہر عورت کے جذبات دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں
35:34کچھ بہت خدمت والی ہوتی ہیں
35:35کچھ کم خدمت والی ہوتی ہیں
35:37تو
35:37اس بیس پہ پھر طلاق نہیں دینی چاہیے
35:40اپنی بیٹیوں کا سوچنا چاہیے
35:42اپنی بہنوں کا سوچنا چاہیے
35:43اور پانچ بچے ہو گئے
35:44ان بچوں کا کیا ہوگا
35:45خود بھی یہ پچتائے گا بعد میں
35:47پاگل ہو جائے گا
35:48کیونکہ بچوں کے لیے
35:49ماں سے بہتر کوئی آلٹرنیٹ نہیں ہوتا
35:52ایسے لوگ جذبات میں چھوڑ دیتے ہیں
35:53بعد میں سر پیٹھتے ہیں وہ
35:55میں نے مردوں کو بلکہ زیادہ روتے ہوئے دیکھا ہے
35:58طلاق کے بعد
35:59تو اس لیے یہ ہماقت کی بات ہوگی
36:02تو اب میں فیصلہ نہیں کر سکتا
36:04کہ آپ کے شوہر کو طلاق دینی چاہیے
36:06کہ نہیں دینی چاہیے
36:07جب تک دونوں طرف کے مکمل حالات سامنے نہ آ جائیں
36:09تو اصولی بات تو یہی ہے
36:12کہ طلاق اب غز الحلال ہے
36:13حلال چیزوں میں اللہ کو سب سے زیادہ نا پسند ہے
36:16تو اصل یہی ہے کہ نہیں دی جائے
36:19حتی الامکان اس زوجہ کو برداشت کیا جائے
36:23گھر اسی طرح برداشت سے ہی چلتا ہے
36:25ساس سسر کی خدمتیں کرنے والی بہویں
36:27ویسے بھی مارکریٹ میں شوٹ چل رہی ہیں
36:29اور پھر خدمتوں میں ہر ایک کا میار دوسرے سے
36:31الگ ہوتا ہے
36:32تو کوئی زیادہ خدمت کرتی ہے
36:34کوئی تھوڑی کرتی ہے
36:35کوئی ریزرو رہ کے زندگی گزارتی ہے
36:37ان بیسز پر طلاقیں دینا نہیں بنتا
36:39یہ برا عمل ہے
36:40لیکن اگر بہت زیادہ بدتمیزی والی کیفیت ہے
36:43جو میں نے بتائی وہ ایک الگ مسئلہ ہے
36:44تو میں اس بارے میں نہیں فیصلہ کر سکتا
36:47اور نہ کسی کو طلاقوں کے مشورے دے سکتا ہوں
36:49میں اصولی بات بتا سکتا ہوں
36:51کہ شریعت میں طلاق ناپسندیدہ ہے
36:53اس میں اصل یہ ہے کہ نہ دی جائے
36:55جب بالکل ہی برداشت سے معاملہ بھار ہو جائے
37:00تو بھی پھر مشورہ کر کے
37:02خاندان کے بڑوں کو بٹھا کے
37:03صرف ایک طلاق دی جائے
37:05وہ بھی پاکی کی ایام میں
37:06اور تین منسز جب عورت کے گزر جائیں گے
37:09تو ایک طلاق سے نکاح ختم ہو جائے گا
37:10زندگی بر جب چاہیں دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں
37:13تین طلاقیں تو پھر بھی دینا جائز نہیں ہے
37:15کسی بھی صورت میں
37:16بی سی ڈالنا کیسا ہے جائز ہے
37:19کیا وطر تحجد کے وقت پڑھ سکتے ہیں
37:24جی ہاں پڑھ سکتے ہیں
37:26زیادہ افضل تو یہی ہے
37:27لیکن آگ کھلنے کا یقین ہو
37:29باقی جو بی سی ڈالنے کا مسئلہ میں نے بتایا
37:31تو جائز ہے
37:33لیکن اس میں آج کل بی سیوں میں بھی بڑی گڑڑیں ہو رہی ہیں
37:36وہ پہلے نمبر پہ جس کی
37:39یعنی اس میں یہ ہوتا ہے
37:41کہ اس طرح کی بی سیاں بھی آ رہی ہیں
37:43کہ جی
37:44جس کی بی سی نکل جائے گی وہ مزید پیسے نہیں دے گا
37:47تو پھر وہ سود کے حکم میں آتی ہے
37:48تو نارمل جیسے گھروں میں بی سیاں ڈالتی ہیں
37:50اس طرح کی بی سی کی مواد کر رہا ہوں جائز
37:51شوہر بہنوں کے کہنے پر دو طلاق دے
37:56اور اس کے بعد کہے جاؤ تو آزاد ہے
37:59ایسا کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے
38:01دیکھیں دو طلاقیں اس نے سریح دی ہیں
38:04اور پھر تیسری طلاق میں
38:07جاؤ تو آزاد ہے کہا
38:08تو اس میں دیکھا جائے گا
38:09یہ پہلی ہی دو طلاقوں پر متفرع تو نہیں کر رہا
38:12بعض زفہ یہ ہوتا ہے
38:13کہ دو طلاقیں دینے کے بعد کہتا ہے
38:15تم آزاد ہو
38:15اس کا خیال یہ ہوتا ہے
38:17کہ دو طلاقوں سے تم آزاد ہو چکی ہو
38:18تو ہم پھر یہی کہیں گے
38:20بھئی دو طلاقوں سے عورت آزاد نہیں ہوتی
38:22آپ نے غلط بیانی کیے
38:23شور سے نیت پوچھی جائے گی
38:31یعنی دو تو میں نے سرحہ تن دی ہیں
38:33تیسری کنایا تن دی ہے
38:34تو پھر تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں
38:36تو یہ جو آزاد کا لفظ ہے
38:37اگر یوں کہتا ہے
38:38میری طرف سے تم آزاد ہو
38:40یا میرے نکاح سے تم آزاد ہو
38:41پھر یہ سریح طلاق میں ہی آتا ہے
38:43لیکن جاؤ تم آزاد ہو
38:44یہ سریح طلاق میں نہیں
38:45یہ کنایا میں آتا ہے
38:46اور کنایا میں
38:47اس میں دونوں امکان ہیں
38:49کہ پچھلی دو طلاقوں پر یہ متفرع کر رہا ہے
38:52یا اس کا ریزلٹ بیان کر رہا ہے
38:53یا جدید طلاق کی نیت کر رہا ہے
38:55اس میں دونوں احتمال ہیں
38:56تو شوہر جو کہے گا
38:58اس کی نیت کا ہم اعتبار کریں گے
39:00اور وہ کہتا ہے
39:00میری نیت
39:01اس سے تیسری طلاق دینی کی تھی
39:03تو پھر تیسری ہو گئی ہے
39:04اور اگر کہے گا
39:05کہ میرا مقصد یہ تھا
39:06کہ دو طلاقیں دے چکا ہوں
39:07لہٰذا تم آزاد ہو
39:08تو پھر ہم کہیں گے
39:10بھئی دو طلاقوں سے آزاد نہیں ہوتی
39:11دو طلاقوں کے بعد بھی
39:13نکاح قائم رہتا ہے
39:14تو پھر دو طلاقیں ہوں گی
39:15تو شوہر سے پوچھا جائے
39:16یہ جو تم نے کہا تھا
39:16جاؤ تم آزاد ہو
39:17اس سے تمہاری نیت کیا تھی
39:41بھئی دو طلاقوں سے پوچھا جائے
39:52جائے