- 1 year ago
Ask Mufti Tariq Masood | 473 th Session
0:00 Intro
0:06 Waldain k Isaal e Sawab k Liye Masjid e Haram mn Qur'an Rakhna ?
0:48 Aurat k Liye Cooking ka Channel Bnana ?
3:32 Bv ko Talaq Daity hi Uski Behen Se Nikah ?
5:14 Fajar Se Pehly koi si Qaza Namaz Parrhna?
5:25 Sali Se Prda Kiyun Hai ?
5:55 Islam Qabul Krny Pr Rishtadar Naraz Ho Jain To?
11:56 Namaz mn Mobile Se Daikh Kr Qur'an Parrhna ?
12:31 Niyaz Krna ?
12:50 Mirchon se Nzr Utarna ?
13:59 Facebook ki Aisi Posts ka Hukam?
14:19 Pakistani Larrka Hindu gf Se Kaisy Shadi Kry ?
14:40 Pedal Hajj Pr Jana Kaisa Hai?
16:16 Kiya Bherriya (Wolf) Napak Hota Hai?
16:41 Hurmat e Musahera ka Masla ?
17:21 Hindu ka Qur'an Parrhna Kaisa Hai?
18:29 Aisy Shohr k Liye Qur'an mn Kiya Hukam Hai ?
19:37 Namardi Ka Hal ?
21:10 Fajar ki Pabandi Kaisy Krain ?
23:35 Asar k Baad Sony Se Dimagh Kamzor Hota Hai?
24:53 Kiya Jinnat Insanon ko Mar Skty Hain?
0:00 Intro
0:06 Waldain k Isaal e Sawab k Liye Masjid e Haram mn Qur'an Rakhna ?
0:48 Aurat k Liye Cooking ka Channel Bnana ?
3:32 Bv ko Talaq Daity hi Uski Behen Se Nikah ?
5:14 Fajar Se Pehly koi si Qaza Namaz Parrhna?
5:25 Sali Se Prda Kiyun Hai ?
5:55 Islam Qabul Krny Pr Rishtadar Naraz Ho Jain To?
11:56 Namaz mn Mobile Se Daikh Kr Qur'an Parrhna ?
12:31 Niyaz Krna ?
12:50 Mirchon se Nzr Utarna ?
13:59 Facebook ki Aisi Posts ka Hukam?
14:19 Pakistani Larrka Hindu gf Se Kaisy Shadi Kry ?
14:40 Pedal Hajj Pr Jana Kaisa Hai?
16:16 Kiya Bherriya (Wolf) Napak Hota Hai?
16:41 Hurmat e Musahera ka Masla ?
17:21 Hindu ka Qur'an Parrhna Kaisa Hai?
18:29 Aisy Shohr k Liye Qur'an mn Kiya Hukam Hai ?
19:37 Namardi Ka Hal ?
21:10 Fajar ki Pabandi Kaisy Krain ?
23:35 Asar k Baad Sony Se Dimagh Kamzor Hota Hai?
24:53 Kiya Jinnat Insanon ko Mar Skty Hain?
Category
📚
LearningTranscript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:30ان کو دفن کرنا پڑتا ہے
00:31اور حرم میں تو ویسے ہی حکومت سعودیہ نے بہت سارے قرآن رکھے ہوئے
00:36تو عصال سواب کرنا ہو تو ان کے لئے صدقہ خیرات کریں
00:39جو منصوص ہے جس کا حدیث میں سرحتن ذکر ہے
00:42وہ زیادہ اچھا کام ہے
00:44صدقہ خیرات کیا کریں کسی غریب پر فائدہ پہنچائیں
00:47میں شادی شدہ ہوں اور کوکنگ کا چینل بنانا چاہتی ہوں
00:53میرے صرف ہاتھ نظر آئیں گے باقی پورا جسم پردے میں ہوگا
00:57کیا یہ جائز ہے
00:57دیکھیں جوان عورت کو چاہیے کہ وہ
01:01ویسے تو پردے میں عورت گھر سے باہر بھی جا سکتی ہے
01:06تو چینل پہ بھی آ سکتی ہے
01:08لیکن شریعت میں حوصلہ افضائی کس بات کی ہے
01:11کہ عورت ایسے کام نہ کرے جو مردوں کے سامنے ہو
01:14افظائرے چینل پہ آئیں گی
01:16تو پوری دنیا دیکھے گی
01:18اس میں مرد بھی ہوں گے عورتیں بھی ہوں گی
01:20تو عورتوں کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے
01:21تو میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ ناجائز ہے
01:24اگر آپ مکمل پردے میں آتی ہیں تو گنجائش ہے اس کی
01:27لیکن بہرحال یہ شریعت کی نظر میں
01:30حوصلہ افضائی نہیں ہے ایسے عمل کی
01:33کہ کوئی مجبوری ہو تو ایک الگ بات ہے
01:38لیکن اگر مجبوری نہیں ہے اور آپ کے شوہر کمار ہیں
01:41تو پھر آپ کو چاہیے کہ آپ نہ آئیں تو زیادہ بہتر ہیں
01:45ناجائز ہے بہرحال
01:46ناجائز ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے
01:49بہت سی چیزیں جائز ہوتی ہیں لیکن شریعت اپیشیٹ نہیں کرتی
01:56حوصلہ افضائی نہیں کرتی
01:57جیسے عورت کی آواز کا پردہ فرض نہیں ہے لیکن
02:00بلا وجہ مرز سے بات کرنے کو عورت پسند نہیں کرتی
02:04کہ عورت بلا وجہ کسی مرز سے بات کرے
02:06تو غیر ضروری بات کرے اس سے
02:10حالکہ عورت کی آواز کا جو سطر میں داخل نہیں ہے عورت کی آواز
02:15پھر قرآن نے فتنوں سے بچنے کے لیے کتنی سخ پاوندیاں لگائیں ہیں عورت کے اوپر
02:20اللہ تعالی نے قرآن میں کیا کہا
02:22وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّا
02:26کہ عورت اپنا پاؤں و زور سے زمین پر نہ رکھے
02:29کہ اس کے پازیب کی آواز اور جو گھنگرو ہیں
02:32اس کی آواز مردوں کے کان میں جائے غیر مرد کی کان میں جائے
02:35اس میں بھی احتیاط کرے عورت
02:36اسی طرح فرمایا
02:38لَا تَخْضَعْنَا بِالْقَوْلِ فَيَتُمْ عَلَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضِ
02:41جب کوئی غیر مرد آپ سے بات کرے
02:43کوئی شریح مسئلہ پوچھے
02:44یا کوئی بھی ضرورت کی بات کرے
02:47تو آپ اپنی آواز میں نرمی پیدا نہ کریں
02:49تو اتنی ساری احتیاطوں کا شریعت نے حکم دیا
02:53تو خواتین جوب اگر کوئی مجبوری ہو
02:55تو ایسی جگہ جہاں ان کو دیکھنے والی صرف خواتین ہی ہو
02:59مردوں سے کم واسطہ پڑتا ہو
03:00چینل پہ اگرچہ پردے میں ہو
03:03لیکن ظاہر ہے ساری دنیا کے مرد دیکھیں گے
03:06ایک ایجٹ خاتون ہو تو ایک الگ بات ہے
03:08عمر زیادہ ہو گئی ہو
03:09بوڑی خواتین بوڑی عورت ہو
03:12تو ایک الگ بات ہے
03:13اس میں تو گنجائش ہے
03:14یعنی اس میں امید ہے انشاءاللہ کوئی حرج نہیں ہوگا
03:17لیکن جوان لڑکی بے پردہ ہو کے آنا
03:19تو بہارل نہ جائز ہے
03:20اور اگر پردے میں بھی آئے
03:22تو بھی قابل تعریف نہیں ہے
03:24اچھا
03:30ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی
03:34اور فوراً اسی وقت
03:35اس کی بہن سے کوٹ میریج کر لی
03:38کیا ان کا نکاح ہو گیا
03:39وہ ہمارے بہت غریبی رشتدار ہیں
03:42ہمیں کیا کرنا چاہیے
03:43نئی جی نکاح نہیں ہوا
03:44بیوی کو طلاق دی
03:46اور اس کی بہن سے شادی کی
03:47تو جب تک اس طلاقی آفتہ کی عدت پوری نہ ہو جائے
03:51اس کی بہن سے شادی نہیں کر سکتے
03:53وجہ اس کی یہ
03:55کہ جب تک عورت عدت میں ہوتی ہے
03:57تو نکاح بلکل یا ختم نہیں ہوتا
03:59اگرچہ میہ بیوی اگر تین طلاقیں دیئے
04:01تو ریلیشن تو ناجائز ہو گیا میہ بیوی کا
04:04لیکن نکاح کے کچھ حقوق باقی رہتے ہیں
04:06عدت ہے اور نان نفقہ ہے
04:07وہ شوہر پہ ہی ہوتا ہے
04:09تو ہر جہد سے نکاح ختم نہیں ہو جاتا
04:12لہذا اسی دوران اگر اس نے
04:14اس کی بہن سے نکاح کر لیا
04:15تو یہ ایسے ہی ہے جیسے دو بہنوں کو نکاح میں
04:17آپ نے جمع کر لیا
04:18یہ جائز نہیں ہے دو بہنوں سے ایک وقت میں نکاح نہیں ہوتا
04:21تو عدت کے دوران میں نکاح کے کچھ حکام چونکہ باقی رہتے ہیں
04:25لہذا جب تک اس بہن کی عدت پوری نہیں ہوتی
04:27دوسری بہن سے نکاح اگر کرے گا
04:28تو یہ نکاح کا لدم ہوگا
04:30تو ان صاحب کو چاہیے
04:32کہ فوراں نلیدگی اختیار کرے
04:33اور جب ان کی پہلی بیوی کی عدت پوری ہو جائے
04:37پھر چاہیں تو نکاح کر سکتے ہیں
04:38باقی ایسا کیا کیا ہوا انہوں نے
04:40تو
04:42ایک بہن کو طلاق دے کے دوسری بہن سے نکاح کرنا
04:45اس کی کوئی معقول ریزن اگر نہیں تھی
04:47تو یہ چیز قطع رحمی میں آتی ہے
04:48سالیوں سے آج کل پردہ ہوتا نہیں ہے
04:51عاشق ہو جاتے ہیں
04:52پھر اپنی بیوی کا گھر اجار دیتے ہیں
04:54یہ بہت غیر اخلاقی حرکت ہے
04:55یہ بے پردگی کے عذاب ہیں
04:58ہماری سوسائٹی میں
04:59شریعت نے حکم دیا سالی کو
05:01کہ وہ بہنوی سے پردہ کرے
05:03آج کل پردہ نہیں ہوتا
05:05بے تکلفیاں ہوتی ہیں
05:06بہنوں کے گھر اجڑتے ہیں
05:07اگر طلاق نہ دیں
05:08تو پھر ویسے ہی ناجائز ریلیشن قائم ہونا شروع ہو جاتے ہیں
05:11گل ناز انساری یوپی سے
05:16جب فجر کا وقت شروع ہو جائے
05:18تو فجر کی نماز سے پہلے
05:19کیا کوئی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں
05:21جی ہاں پڑھ سکتے ہیں
05:22جب سالی سے نکاح نہیں ہو سکتا ہے
05:27تو اس سے پردہ کیوں ہیں
05:28اس لئے کہ وہ سالی ہے
05:29اس لئے پردہ ضروری ہے
05:31نکاح ہو سکتا ہے بیوی کے مرنے کے بعد
05:33تو ان رشتداروں سے پردہ نہیں ہے
05:37ان رشتدار خواتین سے
05:38جن سے کبھی بھی قیامت تک نکاح ہو ہی نہیں سکتا
05:40سالی سے تو نکاح ہو سکتا ہے
05:42اگر بیوی کی خدا نہ خواستہ ڈیتھ ہو جائے
05:45تو پھر سالی سے نکاح ہو سکتا ہے
05:48یا بیوی کو طلاق ہو جائے
05:49تو بیوی کی عدد گزرنے کے بعد
05:50پھر اس کی بہن سے نکاح ہو سکتا ہے
05:52اس لئے نامحرم میں آتی ہے سالی
05:54میں غیر مسلم ہوں اور مسلمان ہونا چاہتا ہوں
05:59ماشاءاللہ
06:00جب سے گھر والوں کو یہ بات پتا چلی ہے
06:03وہ مجھ سے بہت خفا رہتے ہیں
06:04میں نے ان کو سمجھایا
06:05لیکن وہ یہ کہتے ہیں
06:06کہ جاؤ کہیں مسلمانوں میں رہو
06:08مجھے کیا کرنا چاہیے
06:09کیا جا کر کسی دوسرے شہر میں
06:11مسلم کمیونٹی میں رہنا چاہیے
06:14دیکھیں اگر
06:15ناراض نہ ہو رشتدار
06:18اسلام قبول کرنے پر
06:20تو پھر تو سارے
06:21آدھے سے زیادہ غیر مسلمان ہو جائیں
06:23وہ اسی چکر میں نہیں ہوتے
06:24کہ خاندان چھوڑنا پڑے گا
06:25پریوار چھوڑنا پڑے گا
06:26رشتدار ناراض ہوں گے
06:28تو ایسے موقعے پر دیکھنا یہ چاہیے
06:30یہ جس نے پیدا کیا ہے
06:32اس کا حق زیادہ ہے
06:33یہ عرشتداروں کا حق زیادہ ہے
06:35جس خدا نے ہمیں بنایا ہے
06:37جس اللہ نے ہمیں بنایا ہے
06:39جو کریٹر ہے
06:40خالق ہے
06:41اس کا دین برحق تو اسلام ہے
06:43اللہ کہتا ہے کہ دین
06:47حقیقی دین اسلامی ہے
06:48اسلام کے علاوہ کسی اور دین کو فالو کرو گے
06:55نہیں مانوں گا میں
06:56اور ویسے بھی اقل استعمال کی جائے
06:59اسلام کو آپ دوسرے مذہبوں سے کمپیر کریں گے
07:01تو اسلام کا پلڑا بھاری رہے گا
07:04اور صاف ستری تعلیمات ہیں
07:06ایک خدا کو ماننا
07:08طہارت
07:08صفائی
07:09رشتداری جوڑنا
07:10اگر آپ اسلام قبول کرتے ہیں
07:11تو بھی اسلام آپ کو حکم دیتا ہے
07:13آپ اپنے غیر مسلم رشتداروں سے اچھا سلوک کریں
07:15والدین سے اچھا سلوک کریں
07:16تو انسانیت اور رشتداری جوڑنا
07:19یہ تو اسلام جس میں سپیریر ہے
07:21تو اللہ کہتا ہے
07:23اگر کسی نے مجھے خوش کرنا ہے
07:24تو اس کے پاس اسلام کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے
07:27تو میرا مقصد دوسرے مذاہد کی توہین
07:31یا ان کا مذاق اڑانا نہیں ہے
07:32لیکن مقصد صرف یہ بتانا ہے
07:34کہ
07:35اللہ کے دین جو ہے
07:37اگر کسی نے فالو کرنا ہے
07:39عقل بھی یہی کہتی ہے
07:40کہ وہ اسلام ہی ہے
07:42توحید ہے
07:43طہارت ہے
07:44نمازیں ہیں
07:45عبادت ہے
07:45حج ہے
07:46زکاة ہے
07:47صدقات و خیرات ہیں
07:48رشتداری جوڑنا ہے
07:49معاہدوں کی پابندی ہے
07:51یہ ساری چیزیں اسلام کی تعلیمات میں شامل ہیں
07:54پانچ ارکان ہیں
07:55یہ پانچ ارکان دنیا میں کسی مذہب کے پاس نہیں ہے
07:58نماز
07:58زکاة
07:59روزہ
08:00حج
08:00اور کلمہ توحید
08:02یہ کتنے
08:03یہی ایک پانچ چیزیں ہی اسلام کی حقانیت کے لیے کافی ہیں
08:07تو
08:08اللہ کہتے ہیں بتاؤ کسی کا ایک خدا ہو
08:16ایک مولا ہو
08:17ایک آقا ہو
08:18وہ زیادہ خوش ہوگا
08:19یا بیسیوں خدا ہو
08:20اسلام کے علاوہ
08:22تو جتنے مذاہب ہیں
08:23وہ تو
08:23اتنے بھگوان ہیں
08:25اتنے معبود ہیں
08:26آدمی اس سے
08:27ڈپریشن میں جائے
08:27سٹریس میں جائے گا
08:28انسان کو سکون بھی نہیں ملے گا
08:30یہ ایک اللہ ہے
08:30جس نے پیدا کیا
08:31ٹھیک ہے ہم نے اس کو دیکھا نہیں ہے
08:34لیکن قرآن کہتا ہے
08:35اس کی بنیوی چیزوں سے
08:35تم اس کو پہچانو
08:36بنیوی چیزیں
08:38یہ بنائی گئی ہیں
08:39یہ بنی نہیں ہے
08:40آٹومیٹیکلی نہیں بن گئی ہیں
08:41خود بخود
08:41کائنات موجود میں نہیں آ سکتی
08:43اس لیے اللہ کا دین
08:45آپ اسلام ہے
08:46اس کو فالو کریں
08:47رشداروں کو خوش رکھنے کی کوشش کریں
08:49ناراض ہوتے ہیں
08:49تو ہونے دیں
08:50اللہ پہلے جانا تو
08:51اللہ کے پاس ہے
08:52رشداروں کے پاس
08:52سوڑی دین ہے ہمیشہ
08:53تو
08:55اللہ کے پاس جانا ہے
08:56اور اسلام لائیں گے
08:57تو اللہ کے پاس جاتے ہوئے بھی
08:58آپ کو ایک پروٹوکول ملے گا
08:59غسل دیا جائے گا
09:00نماز پڑھی جائے گی آپ کی
09:01تو
09:03تو عزت کے ساتھ
09:04قبر میں دفن کیا جائے گا
09:05ہم غیر بھار ملکوں میں دیکھ کر آئے ہیں
09:07انسانی لاشوں کے ساتھ
09:08کیا ہوتا ہے
09:08جلا کے راک بنا دیتے ہیں
09:10کیا لکڑیوں میں جلا دیتے ہیں
09:12اور اون میں جلیے
09:13انسان ہے بھائی
09:13یہ کوئی کباب ہے
09:14جو کوفتے ہیں
09:15جو جلا کے پکائے جا رہے ہیں
09:17تو
09:18اس لیے
09:20اسلام کو فالو کرنا چاہیے
09:22دنیا بھی اسی میں
09:23آپ کی بھلائی ہے
09:24اور آخرت کی بھلائی بھی اسی میں
09:25اور ورنہ
09:26بہت خسارہ ہے
09:27اگر آپ اسلام کو فالو
09:28نہیں کرتے
09:29آخرت میں تو
09:30اللہ کہتا ہے
09:30میں نہیں بخشوں گا
09:32اگر تم اسلام کے علاوہ
09:33کسی اور چیز کو اختیار کرو گے
09:35تو اس لیے
09:36آپ حمد کریں
09:37محبت سے گھر والوں کو سمجھائیں
09:39مان جائیں
09:40ٹھیک ہے
09:40نہیں تو آپ اناؤنس کر دیں
09:41اور پھر جو تکلیفیں
09:43رشتداروں کی طرف سے آئیں
09:44ان پر صبر کریں آپ
09:45اور ان کے ساتھ
09:46سلوک اتنا اچھا کریں
09:47کہ ان کو خود لگے
09:48کہ بھئی مسلمان ہونے کے بعد
09:50یہ پہلے سے زیادہ اچھا ہو گیا ہے
09:52ہمارے مسئلہ یہ ہے
09:53کہ جب غیر مسلم مسلمان ہوتے ہیں
09:54تو وہ اپنے رشتداروں پر
09:56تنس کرنا شروع کر دیتے ہیں
09:58تم تو ایسے ہو
09:59تم تو یوں ہو
09:59تمہارا تو دین غلط ہے
10:01تم تو بھئی کچھ بھی نہ کہیں ان کو
10:02آپ ان سے اچھا سلوک کریں بس
10:04ماں باپ ہیں
10:04تو آپ ان کے قدموں میں جنت تلاش کریں
10:06بس
10:06دیگر رشتدار ہیں
10:08ان سے اچھا سلوک کریں
10:09تو
10:11محبت سے بس
10:13جو ہے نا
10:14آپ کا بیہیوئر اچھا ہونا چاہیے
10:16وہ خود ہی اسلام کی طرف مائل ہوں گے
10:18بعض جگہوں پر تو
10:19تبلیغ کرنا بھی نقصان دے دیتا ہے
10:20تو ایسا بھی نہیں کریں
10:22کہ آپ اسلام لانے کے بعد
10:23ان کو تبلیغ کرنا شروع کر دیں گے
10:24وہ کہیں گے
10:25یار اب یہ ہمارے لیے
10:25ایک درد سر بن گیا ہے
10:26مسئیبت بن گیا ہمارے لیے
10:28تو ان کو بس اپنا بیہیوئر آپ کا ایسا ہو
10:30اسلام میں اللہ نے اتنی اٹریکشن رکھی ہے
10:32کہ اگر مسلمان اسلام پہ
10:33صحیح چلنا شروع کر دینا
10:34تو تبلیغ کی ضرورتی نہ رہے
10:36یہ تو ہمارا عمل ایسا ہے
10:37کہ ہم اسلام کو بدنام کرتے ہیں دنیا میں
10:39تو ورنہ اسلام تو
10:41اللہ نے بہت پیارا بہت خوبصورت مذہب بنایا ہے
10:44تو اگر اسلام پہ ہم صحیح طرح سے چلنا شروع کر دیں
10:47اسلام نے جو اخلاق سکھائے ہیں
10:48اگر اسی کو فالو کرنا شروع کر دیں
10:50آپ رشتہ داروں پہ خرش کریں
11:00اور رشتہ داروں پہ خرش کرو
11:01تو آپ بھی اسلام قبول کریں
11:04اور اپنا بیہیوئیئر
11:05اپنے اخلاق
11:07اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بہت اچھے کریں
11:09اچھے نہیں بہت اچھے کریں
11:10اور تبلیغ بے موقع تبلیغ نہ کریں
11:13کسی کو آپ
11:14اگلے کا موڈ نہیں ہے اور سمجھانا شروع کر دیا
11:16ہاں جو آپ سے پوچھنا چاہ رہا ہے
11:18اس کو آپ ضرور سمجھائے
11:20تو اس طرح اگر آپ چلیں گے
11:22تو انشاءاللہ آپ کے لئے مشکلات نہیں ہوں گی
11:25اور اگر آپ نے اسلام لا کے ہی تنز کرنا شروع کر دیا
11:28ان کے اوپر
11:29یا ان سے بائیکارٹ کرنا شروع کر دیا
11:32تو پھر مسائل کھڑے ہوتے ہیں
11:33اور اسلام کی تعلیمات کے بھی یہ چیز خلاف ہے
11:35باقی آپ نے کہا کہ
11:36مسلم کیومنٹی میں شفٹ ہو جانا چاہیے
11:38تو اگر اسلام لانے کے بعد
11:41آپ نے اپنے اخلاق بھی درست کر لیے
11:43سب کچھ ہو گیا
11:44پھر بھی آپ کو تنگ کر رہے ہیں
11:45اور آپ سے لیے برداشت نہیں
11:47اور آپ کے لیے
11:47تو پھر آپ حجرت کر لیں
11:49کسی مسلم کیومنٹی میں جا کے رہنے
11:51تو یہ ٹھیک ہے
11:52امیر حمد سعودی عرب سے
11:58اگر اپنا قرآن پکا کرنے کے لیے
12:01نفل نماز میں پڑھ رہے ہیں
12:02اور اس میں غلطی آ جائے
12:03اور قرآن موبائل میں کھلا ہوا ہو
12:04تو موبائل میں غلطی دیکھ سکتے ہیں
12:06کیا اس طریقے سے
12:06کرنے سے نفل نماز ہو جائے گی
12:08نہیں
12:09جائز نہیں ہے
12:10باقی اس پہ میں
12:12تفصیلی مدلل کلپ
12:13کسی وقت ریپورٹ کروا دوں گا
12:14کہ جس حدیث سے
12:15صدلال کیا جاتا ہے
12:16ٹھیک ہے
12:16بعض اصلاف میں
12:18بعض حضرات کی یہی رائے تھی
12:19کہ قرآن دیکھ سکتے ہیں
12:22موبائل وغیرہ میں
12:23لیکن جو جمہور کی رائے ہے
12:26اور مضبوط رائے ہے
12:27وہ یہی ہے
12:27کہ یہ عمل درست نہیں ہے
12:29میرے شوہر اپنی فیملی کو
12:33خوش کرنے کے لیے نیاز کر رہے ہیں
12:34اور کہہ رہے ہیں
12:34کہ نیت اللہ کی کروں گا
12:35تو کیا شرک کا کام
12:37اللہ کی نیت سے کرنا جائز ہوگا
12:38جب نیت اللہ کی کریں گے
12:40تو یہ شرک رہے گا ہی نینا
12:41باقی یہ کہ
12:43بیدت ہے
12:43تو بیدت کا گناہ ہوگا
12:44تو ان سے کہیں
12:45ہم مت کریں
12:45یہ شرک نہیں ہوگا
12:49مرچوں سے نظر اتارنا
12:50کیسا ہے
12:51کچھ بھی نہیں ہے
12:54ہمیں ڈراؤے واضح ہے
12:55تو لوگ کہتے ہیں
12:57ہم جب مرچوں سے نظر اتارتے ہیں
12:58تو بچہ ٹھیک ہو جاتا ہے
12:59وہ بیماری اس لیے
13:00شیطان اس کو کرتا ہے
13:01کہ شیطان کو پتا ہوتا ہے
13:02کہ یہ اس کے ابا اور امہ
13:04جو ہیں وہمی ہیں
13:05تو وہ کچھوکے لگاتا ہے بچوں کو
13:07بچے روتے ہیں چیختے ہیں
13:09تنگ کرتے ہیں
13:09تو جب آپ مرچیں جلاتے ہیں
13:11تو شیطان تنگ کرنا چھوڑ دیتا ہے
13:13تاکہ مرچوں پہ آپ کا اعتقاد بڑھ جائے
13:16تو اس لیے اگر آپ
13:18شیطان کو مایوس کر دیں
13:19بچہ روتا رہا ہے
13:21آپ کہیں ڈاکٹر سے علاج کراؤں گا
13:22جو سنت رقیہ ہے
13:23سورہ فلق سورہ ناس پڑھ کے دم کر دیں
13:26بس کافی ہے
13:26تو اس سے زیادہ میں آگے نہیں بڑھوں گا
13:28تو شیطان تھوڑے دنوں میں مایوس ہو کے
13:30اپنا بوری بسل لے کے گول کر جاتا ہے
13:31تو یہ جو اس طرح کے ٹوٹکوں سے
13:33جن کو شفا ملتی ہے
13:34وہ زیادہ خطرناک ہے
13:35یہ اس کی علامت ہوتی ہے
13:37کہ شیطان نے اب اس گھر میں
13:38ڈیرے لگا لیے
13:38شیطان اب بچوں کو بھی تنگ کرے گا
13:40چھڑے گا بھی
13:41اور شیطان کو پتا ہے
13:42کہ یہ آدمی
13:43یہ مرچیں چلائے گا
13:44کوئی یہ سلبٹے گھومائے گا
13:45پتا نہیں کیا کیا
13:46وہ پتاں گھرکت نہیں ہو رہی ہوتی ہے
13:47میرے اللہ نے اتنی
13:49ما شاء اللہ
13:49اللہ نے مجھے اولاد دی
13:50اللہ نظر بس سے بچائے
13:51ہم تو نہ کبھی مرچیں چلائی
13:52ہم نے
13:53نہ کبھی اس طرح کے ٹوٹکے کیے
13:55جب ہم فیس بک چلاتے ہیں
14:01تو اس میں بہت سے لوگوں نے
14:02پوسٹ کی ہوتی ہے
14:03کہ اس پوسٹ کو
14:04اللہ کے لیے
14:04یا نبی کے لیے
14:05لائک کرو
14:06اور بہت سی پوسٹوں میں
14:08لکھا ہوتا ہے
14:08کہ اگر یہ پوسٹ کو
14:09لائک کرو گے
14:10تو خوشخبری ملے گی
14:10کہ ہم ان کو
14:11اسکپ کر سکتے ہیں
14:12یا ان کو لائک کرنا
14:13ضروری ہے
14:13ان کو اسکپ کرنا
14:14ضروری ہے
14:15لائک کرنا تو
14:18اناجائز ہے بالکل
14:19میں پاکستان میں رہتا ہوں
14:20مسلمان ہوں
14:21میری یہ گرل فرینڈ ہے
14:22جو ہندو ہے
14:23مسلمان ہونا چاہتی ہے
14:24مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے
14:25مجھے کیا کرنا ہوگا
14:26آپ کو
14:27اس کو مسلمان کرنا ہوگا
14:28پھر اس سے شادی کرنی ہوگی
14:29اور پھر اس حشتے کو
14:31نبھانا ہوگا
14:32یہ کرنا ہوگا آپ نے
14:33کرو گے پھر بھی نہیں
14:36اللہ تعفیق دے بہارال
14:39مفتی صاحب اگر
14:40کوئی پیدل حج کے لیے جائے
14:42تو یہ کیسا ہے
14:43جبکہ تمام سہولیات
14:44موجود ہیں
14:45آج کل جہاز بھی ہیں
14:46لیکن پھر بھی
14:47پیدل جائے
14:48تو کیا یہ مناسب ہے
14:49کیونکہ شریعت تو یہ کہتی
14:50اپنا وقت بچایا جائے
14:51اسلاف میں
14:53بعض حضرات سے ثابت ہے
14:55کہ وہ پیدل حج کیا کرتے تھے
14:56حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ
14:58نے بیس مرتبہ پیدل حج کیا ہے
15:00کوفہ سے
15:01بسرہ سے
15:02یا کوفہ سے گئے ہیں آپ
15:03جو اللہ کے گھر کی عظمت کے لیے
15:05لیکن
15:06جن لوگوں میں زیادہ طاقت نہ ہو
15:08اور وسائل نہ ہو
15:10صحت اچھی نہ ہو
15:11ان کے لیے جائز نہیں ہے
15:12کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
15:13بعض خواتین
15:15جنہوں نے منت مانی بھی تھی
15:16پیدل حج کی
15:17ان کو روکا ہے اس عمل سے
15:18تو ہر ایک کی صحت
15:20دوسرے سے مختلف ہوتی ہے
15:22ہر ایک کی
15:23کے پاس وسائل مختلف ہوتے ہیں
15:24وقت کا بھی مسئلہ ہوتا ہے
15:25ہر ایک کے پاس وقت
15:26ایک جیسا نہیں ہوتا
15:27وقت میں برکت کا بھی مسئلہ ہوتا ہے
15:29یہ جو اسلاف تھے ان کے وقتوں میں
15:31تو اللہ نے بہت برکتیں دی تھی
15:32تو
15:34اس لیے شرعہ جائز ہے
15:36اگر کسی میں طاقت ہے
15:37قوت ہے
15:38اور
15:39باقی
15:40جب تک کسی شخص کے شخصی حالات
15:42کو نہ دیکھا جائے
15:43اس وقت تک
15:43فتوہ نہیں دیا جا سکتا
15:45تو
15:46عمومی طور پر تو
15:48اپنے آپ کو ایسی مسئلہ میں
15:49نہیں ڈالنا چاہیے
15:50راستے میں لوٹ جائے
15:52ڈاکو آ جائیں
15:53اور پھر
15:53اتنا ٹائم جب یہ گزارے گا
15:55تو اس میں نان نفقہ کیا
15:57اس کے پاس گھر والوں کے لیے کیا
15:58چھوڑ کے جا رہا ہے
15:59وغیرہ وغیرہ
15:59بیسیوں باتیں ہیں
16:01تو
16:01اس لیے
16:02نارملی تو یہ عمل
16:03مناسب نہیں ہے
16:04جہاز جب ہیں
16:05جا رہے ہیں
16:05آرام سے آپ جائیں
16:06ہچ کر کے آئیں
16:07لیکن اگر
16:07کسی میں حوصلہ ہے
16:09احمد ہے
16:09وہ پیدل جا رہے ہیں
16:11تو یہ اس کے حوصلے کی بات ہے بھائی
16:12ہم کیا کہہ سکتے ہیں
16:13اس بارے میں
16:14کیا بھیڑیا ناپاک ہوتا ہے
16:17نہیں نہیں
16:18کوئی بھی جانور
16:19اوپر سے ناپاک نہیں ہوتا
16:20سوائے خنزیر کے
16:21کتے کا بھی لعاب ناپاک ہے
16:23کتہ خود ناپاک نہیں ہے
16:25صرف اس کا تھوک ناپاک ہوتا ہے
16:26تو بھیڑیے کبھی
16:27بھیڑیے کی دروت پیش کے آگئی ہے آپ کو
16:30بارال بھیڑیا ناپاک نہیں ہوتا
16:33ہاں درندوں کا جو تھوک ہے
16:35وہ ناپاک ہوتا ہے
16:36اگر وہ
16:36کہیں پانی میں
16:37برتن میں مو ڈال لے
16:38تو وہ برتن ناپاک ہو جائے گا
16:39دو سال سے کم عمر کے بچے کو
16:43شونے سے
16:44کیا حرمت مساہرہ ثابت ہو جائے گی
16:46نہیں جی
16:47حرمت مساہرہ ثابت ہونے کے لیے
16:49لڑکی ہو
16:51لڑکا لڑکی میں ریلیشن ہو
16:53اور وہ لڑکی بھی
16:54قریب البلو ہو
16:55بلکل چھوڑی بچی نہ ہو
16:56تو اس سے پھر حرمت مساہرہ ثابت ہو جاتی ہے
16:59حرمت مساہرہ کا مطلب یہ ہے
17:01کہ اس کے
17:01آپ کا کسی لڑکی سے
17:03فیزیکل ریلیشن ہو گیا
17:04تو اس لڑکی کی ماں اور بیٹی سے
17:06آپ کبھی بھی نکہ نہیں کر سکتے
17:08اور اگر پہلے سے وہ آپ کے نکہ میں تھی
17:10تو نکہ حرام ہو جائے گا
17:11بھی بھی حرام ہو جائے گی
17:12لیکن کبھی کہیں ایسا ہو
17:14تو خود سے فتوے نہ دیں
17:15کسی قریبی دارالفتہ سے
17:16ریلیبل ادارے سے
17:18ڈیٹیل لکھے
17:19بخایدہ فتوے لیں
17:21ہندو کا قرآن پڑھنا کیسا ہے
17:23بہت اچھا ہے
17:24اللہ تعالیٰ نے تو
17:26قرآن میں غیر مسلموں کو بھی خطاب کی ہے
17:28کتنی آیتیں قرآن کی ایسی ہیں
17:30یا ایوہ الناس
17:31یا ایوہ الناس
17:32اے لوگو
17:33اے لوگو میں تو غیر مسلم بھی داخل ہیں
17:35یا ایوہ الناس
17:36اتقو ربکم
17:37اے لوگو اس رب سے ڈرو
17:38جس نے تمہیں پیدا کیا
17:41اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا
17:43یہ سارے خطاب قرآن کے غیر مسلموں کے لیے
17:44اس لیے غیر مسلم کو بھی قرآن پڑھنا چاہیے
17:48اور کوئی غیر مسلم قرآن پڑھنے کے لیے مانگے
17:50تو ترجمہ والا قرآن اس کو دینا چاہیے
17:52قرآن نے مشرقوں کے بارے میں
17:55سورہ توبہ میں کیا فرمایا
17:56کہ ان کو محلت دو
17:58حتیٰ یسمع کلام اللہ
18:01اور اگر کوئی غیر مسلم مشرقین میں
18:04جن سے تمہارا ایگریمنٹ نہیں ہے
18:05لیکن تم سے ایگریمنٹ کر کے پناہ میں آنا چاہتا ہے
18:08تو اس کو لے آو پناہ میں
18:09حتیٰ یسمع کلام اللہ
18:11تاکہ وہ اللہ کے کلام کو سنے اپنے کانوں سے
18:14اور کیونکہ ان میں بہت سے لوگ ہیں
18:17جن کو قرآن کا پتہ ہی نہیں کہ کیا لکھا ہوئے اس میں
18:19اس لیے غیر مسلم کو تو قرآن سنانا بھی چاہیے
18:23اس کو سننا بھی چاہیے
18:24اس کو پڑھنا بھی چاہیے
18:25تحقیق تو کرے وہ
18:26مفتی صاحب جیسے حدیث میں عورت کے بارے میں آتا ہے
18:31کہ جو عورت دوسروں کو اپنی طرف مائل کرے
18:33اور دوسروں کی طرف مائل ہو
18:34جنت کی خوشبو بھی نہیں سنگے گی
18:36تو ایسے مردوں کے بارے میں کیا حکم ہے
18:37میرے شور ہے وہ دوسری عورتوں کی طرف بہت مائل ہوتے ہیں
18:40چھپ کر تصویریں بناتے ہیں
18:42اور کبھی میری دوستوں کی تصویریں
18:45تصویر پر لٹو ہو جاتے ہیں
18:48سبحان اللہ
18:48کبھی کسی کی بیوی کو بولتے ہیں
18:51کہ دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ہے
18:52ایسے مرد کے بارے میں کیا حکم ہے
18:54بغیرتی ہے پرلے درجے کی
18:57دو بغیرتیاں کٹھی ہو گئی ہیں یہاں پہ
19:00ایک تو غیر عورتوں میں دلچسپی لینا
19:02ان کی تصویریں بنانا
19:04اور اس سے زیادہ بڑی بغیرتی
19:06اپنی بیوی کے سامنے غیر عورتوں کا تذکرہ کرنا
19:08تو
19:09بغیرتی میں ایوارڈ ملنا چاہیے
19:12قرآن حدیث میں ایسے مرد کے بارے میں کیا آتا ہے
19:14یہی آتا ہے جو میں نے بھی آپ کو بتایا
19:16اگر کوئی بغیرتی کا ایوارڈ ہوتا
19:19تو میں بلا کے ایک باقاعدہ
19:21ان کی خدمت میں پیش کرتا
19:22اللہ ہدایت دے میں یہی کہہ سکتا ہوں
19:24آپ
19:27اپنے خاندان میں بتائیں
19:29یا اپنے شوہر کو پہلے محبت سے سمجھائیں
19:31انسان کے بچے بن جاؤ
19:32نہیں بنتے تو
19:33اس پہ کوئی ایکشن لیں آپ
19:34بائیس سالہ لڑکا فہش فلمیں دیکھنے کا
19:40بہت زیادہ عادی ہے
19:41اور نامردی افساف ظاہر ہو رہی ہے
19:44ایسے شخص کو گناہ سے کیسے بچائے جائے
19:46کہ ایسا شخص شادی کر سکتا ہے
19:47اگر نہیں تو اس کے کیا حال ہے
19:48نامرد ہوتا تو
19:50فہش فلمیں کیوں دیکھ رہا ہوتا وہ
19:52نامردوں کو تھوڑی دلچسپی ہوتی ہے
19:54فہش فلموں میں
19:55تو اس کا علاجی شادی ہے
19:56اس کی فورا شادی کریں
19:57یہ نفسیاتی مسئلہ ہے
19:59کہ نامرد ہو گیا ہے
20:01تو ذہنی مسئلہ ہے
20:02شادی کر دیں
20:03اس کو یہ سمجھائیں
20:03اس کے دماغ میں ڈال دیں
20:04کہ تم نامرد نہیں ہو
20:05تاکہ وہ شادی کریں
20:07اور اس کبیرہ گناہ سے بچے وہ
20:08آج کل بہت سنو جوان
20:10اس غلازت میں مبتلائیں
20:11اس کا حل ہی ہے
20:12کہ جل سے جل اس کی شادی کی جائے
20:14اور دوسری بات یہ
20:16کہ کسی اللہ والے سے
20:19تعلق قائم کیا جائے
20:20حضرت فیروز مہمن صاحب ہے
20:21کراچی کے بڑے بزرگوں میں شمار ہوتا ہے
20:24ان سے بیعت ہو جائیں
20:25یا اور
20:26ادھر کے پی کے میں
20:27حضرت پیر مختار الدین شاہ صاحب ہے
20:30ان کا بھی بڑا زبردست اجتماع ہوتا ہے
20:32رمضان میں
20:32جو بھی بزرگ اللہ والے بزرگوں
20:35ان سے تعلق قائم کریں
20:36اور ساتھ ساتھ
20:37کسی سائیکولوجس کو بھی دکھائیں
20:39بعض بیماریاں
20:42ڈاکٹر بھی چھڑوا دیتے ہیں
20:43تو کسی سائیکولوجس کو دکھائیں
20:45کہ بھئی یہ فوہش فلموں کی عادت پڑ گئی ہے
20:46عادت چھوڑنی ہے
20:47سب سے پہلے شادی تو کرنی ہی کرنی ہے
20:49بعض دفعہ یہ
20:50گناہ کی ایسی علت پڑتی ہے
20:52کہ شادی کے بعد بھی پھر یہ گناہ چھوٹتا نہیں ہے
20:55تو چھوڑنے کی کوشش کریں
20:56انشاءاللہ چھوڑ جائے گا
20:57باقی یہ جو کہہ دیا ہے
20:58کہ نامردی صاحب ظاہر ہو رہی ہے
20:59یہ بلکل بیکار بات ہے
21:00تو
21:01نامرد ہوتا
21:03تو فوہش فلمیں دیکھنے کا دل نہیں کرتا
21:05اس لیے ایسے بندوں کا علاج یہ شادی ہے
21:08مفتی صاحب فجر کی پابندی نہیں ہو رہی
21:14روزانہ قضا پڑتا ہوں
21:16اور سنتیں بھی نہیں پڑتا
21:17جب نماز چھوڑ جاتی ہے
21:18تو بہت افسوس ہوتا ہے
21:19کیا کروں
21:20پٹمائیں اپنے آپ کو کسی سے
21:22بہت سے کام شرافت سے نہیں ہوتے
21:24اس میں چترول کوئی بڑے ہوتے ہیں
21:27اببہ اممہ ہوتے ہیں
21:28جو تھپڑ لگاتے ہیں
21:29چانٹے لگاتے ہیں
21:30نبی نے کیوں حکم دیا
21:31کہ بچہ جب سات سال کا ہو جائے
21:33تو محبت سے نماز کا حکم دو
21:34محبت سے نماز کا بولو
21:36جب دس سال کا ہو جائے
21:37تو پھر مارو اس کو
21:38سختی کے بغیر کون انسان بنتا ہے آج کل
21:41تو میں آپ سے محبت کرتا ہوں
21:43مقصد میرا یہ نہیں ہے
21:45کہ آپ کو جو ہے
21:46کوئی رسوا کرنا
21:47لیکن آپ کسی کے ذمہ لگائیں
21:49کہ آپ کو چترول لگائے کرے وہ
21:51صبح صبح
21:51دو چار دفعہ
21:53اببہ سے مار پڑے گی
21:54دادا سے پٹیں گے
21:56انشاءاللہ صلو علی الحبیب ہو جائے گا
21:58باقی جب تک کوئی کوٹنے پیٹنے والا نہیں ہے
22:03دیکھیں
22:04مسلح کے بغیر اصلاح نہیں ہوتی
22:05ان لوگوں پر
22:07اللہ کا بہت بڑا حسان ہوتا ہے
22:08جن پر اللہ کسی بڑے کو
22:09مسلط کر دیتے ہیں
22:10اور وہ ڈانٹ اپڑ کر کے
22:11ان کو سیدھا کر دیتے ہیں
22:13خود انسان کے لئے
22:14اپنی اصلاح کرنا بہت مشکل ہے
22:15ارادہ تو کرتا ہے انسان
22:18لیکن اپنے آپ کو سزا نہیں دے پاتا
22:19تو سزا بڑے ہی دیتے ہیں
22:21تو بچپن میں جن لوگوں کو
22:23مارے پڑ گئیں
22:23نماز پر اور اچھے کاموں کی طرف لانے پر
22:26تو وہ خوش قسمت ہیں
22:27اس لئے آپ بھی
22:30کوئی مارنے والا پیٹنے والا ہو
22:32مارنے سے میری مراد نہیں
22:34کوئی ڈنڈوں سے پکڑے کے کھوٹے
22:35مارنے کا مطلب یہ ہے
22:36کوئی ڈانٹنے والا
22:37کوئی سمجھانے والا ہو
22:38اور جیسے ہمارے بچے
22:40اگر کبھی کوئی نہ اٹھ رہا ہو
22:41تو اسپریے رکھا ہوئے
22:42بوتل کا ہم نے پانی کا
22:43وہ جا کے اس کے موہ پہ کرنا شروع کر دے
22:44تو وہ چٹڑا ہو کے اٹھتا ہے
22:46پھر وہ کرتے ہو جاتا ہے
22:47اٹھ جاتا ہے لیکن
22:49تو اسپریے والی بوتل ہے
22:51کل میرا ایک بچہ نہیں اٹھ رہا تھا
22:53نماز کے لئے
22:54تو دوسرے بھائی نے جا کے
22:56اسپریے کیا اس کے اوپر
22:57یوں کر کے
22:58تو ایسے یوں کر کے
23:00غصے میں اٹھا ہے
23:01پھر جب مجھے دیکھا
23:02کہ میں کھڑا باؤں
23:03تو پھر چپ ہو گیا
23:03کچھ بولا نہیں آجے سے
23:04تو اور گیا
23:06تمیز سے ماشاءاللہ
23:07اس نے نماز پڑھی
23:08صلو علی الحبیب
23:09تو آپ کو بھی کسی کے ذمہ لگائیں
23:11اور یہ تو حدیث
23:13اگر آپ شادی شدہ ہیں
23:14تو پھر بیوی کے ذمہ لگائیں
23:16کہ وہ پانی کی چھنٹیں مارے آپ کے اوپر
23:17یہ چیز بھی حدیث سے ثابت ہے
23:19بارال جی
23:21جب تک کوئی ایسا سزا دینے والا نہ ہو
23:24تو پھر اپنے آپ کو خود ہی سزا دیں
23:26جس دن فجر چھوڑ جائے
23:28ناشتہ گیا
23:28آپ بولیں ناشتہ اسی دن ہوگا
23:30جس دن فجر کی نماز جماعت سے پڑھوں گا
23:32کیا آسر اور مغرب کے درمیان
23:36سونے سے دماغ کمزور ہوتا ہے
23:37یہ کوئی سونے کا نیچرل ٹائم نہیں ہے
23:39نیچرل ٹائم سونے کا رات کو ہے
23:42جو قرآن نے بیان کیا ہے
23:44اور دن میں قیلولہ دوپہر کے وقت تھوڑی دیر
23:46تو اس کے علاوہ جو ٹائم ہے
23:49فجر کے بعد سونا یا آسر کے بعد سونا
23:51یہ فطری ٹائم نہیں ہے
23:52اس کی شریعت میں حوصلہ افضائی نہیں ہے
23:53بہت سے اصلاف سے تو
23:54فجر کے بعد سونے کا ناپسند ہونا منقول ہے
23:58لیکن بارال اگر کوئی ضرورت ہو
24:00تو ایک الگ بات ہے
24:02بعض افت تھکاوٹ اتنی ہوتی ہے
24:03اور آپ کے کام آگے بہت پڑے ہوتے ہیں
24:05تو پھر آپ سو بھی سکتے ہیں
24:07تو ڈاکٹر تو یہی کہتے ہیں
24:08کہ یہ صحت کے لیے بھی اچھا نہیں ہے
24:10اور شریعت میں بھی زیادہ پسندیدہ
24:12یعنی زیادہ کا مطلب پسندیدہ کام نہیں ہے
24:14حرام ناجائز نہیں ہے بہرحال
24:16لیکن پسندیدہ بھی نہیں ہے
24:19اور فطری وقت نہیں ہے
24:21جو اللہ نے قرآن میں بیان کی ہے
24:22سونے کے اوقات
24:23ان میں سے یہ وقت نہیں ہے
24:24لیکن مجبوری ہو تو ایک الگ بات ہے
24:26بعض افعیسی حالت ہوتی ہے انسان کی
24:29کہ سونا پڑتا ہے اس کو
24:30نہیں سوئے گا تو زیادہ
24:31مسئلہ خراب ہو جائے گا
24:33اچھا بھئی
24:53کیا جنات انسانوں کو مار سکتے ہیں
24:57جی مار سکتے ہیں
25:01لیکن مارتے نہیں ہیں
25:02اس لئے عاملوں سے
25:04ڈرنے کی ضرورت بلکل بھی نہیں ہے
25:06بلا وجہ جنات نہیں
25:07انسان کو آکے تو تنگ کرتے ہیں
25:09اگر ایسا ہوتا تو ہم سب
25:10مر چکے ہوتے اب تک
25:11تو اس لئے جنات کا
25:14روب زیادہ انہی لوگوں پر ہوتا ہے
25:15جو جنات سے ڈرتے ہیں
25:16قرآن مجید میں
25:19سورة جن میں اللہ نے کیا فرمایا
25:20وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنس
25:23جنات جب مسلمان ہوئے
25:28تو انہوں نے کہا
25:29کہ ہمیں
25:31بہت سے انسان ایسے تھے
25:33جو ہم سے پناہ مانگا کرتے تھے
25:36یعنی ہمیں اتنا پروٹوکول دیتے تھے
25:37کہ جیسے ہم ان کو مسئیبتوں سے بچائیں گے
25:39تو جن انسانوں نے
25:41یہ کرنا شروع کیا
25:42تو ہماری سرکشی بڑھ گئی
25:43ہمیں لگا کہ انسان ہمیں اتنا پروٹوکول دے رہا ہے
25:46اور انسان ہم سے ڈر رہا ہے
25:47تو ہم بھی پھر شیر ہو گئے
25:49تو اس سے پتہ چلتا ہے
25:50کہ انسان اگر جنات سے جو ڈرتے ہیں
25:52اور عاملوں کے پاس جاتے ہیں
25:53عاملوں کے پاس جانا ہے
25:54اس کی علامت ہوتی ہے
25:55کہ آپ جنات سے ڈرتے ہیں
25:58تو جو عاملوں کے پاس جاتے ہیں
25:59جن چڑیل بھوت وہیں آتے ہیں
26:01تو اس لیے فی نفسی ہی تو یہ ممکن ہے
26:03کہ کوئی جن انسان کو قتل کر دے
26:05لیکن عملی طور پر ایسا نادر ہے
26:07یعنی نہ ہونے کے برابر ایسے واقعات
26:10تو اس لیے ڈرنے کی بلکل ضرورت نہیں ہے
26:12یہ بلکل ایسے ہی ہے
26:13کہ جیسے کوئی کہے
26:15کہ کیا امریکہ میں جو فلاں دہشتگرد ہے
26:18وہ مجھے قتل کر سکتا ہے
26:20تو جواب یہ ہے
26:21کہ آپ کو کوئی بھی قتل کر سکتا ہے
26:22لیکن کیوں کرے گا بھائی
26:23اس کا کیا لینا دینا آپ سے
26:25یہ اور کوئی کہے
26:27کہ وہ جو فلاں ٹیررسٹ ہے
26:29وہ کیا میرے لوکر سے پیسے چوری کر سکتا ہے
26:33بھائی کر سکتا ہے
26:34جب بینک کو لوٹ سکتا ہے
26:36تو آپ کے لوکر سے چوری کیوں نہیں کر سکتا
26:37لیکن سوال ہے کیوں کرے گا بھائی
26:39تو اس لیے جنات بھی کر سکتے ہیں
26:42لیکن کرتے ورتے نہیں ہیں
26:43اور ان کا آپ سے لینا دینا کیا ہے
26:45تو جنات کو لفٹ ہی نہ کرائیں آپ
26:46اور لفٹ نہ کرانے کا مطلب
26:49عاملوں کے پاس نہ جائیں
26:50اور جو سنت رقیہ ہے
26:52بس اس کا احتمام کریں
26:53سورہ فلق سورہ ناس پڑھ لیا
26:54کافی ہے
27:04موسیقی
Comments