00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:03جب سورج لپیٹ دیا جائے گا
00:07اور جب تارے بکھر جائیں گے
00:09اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
00:12اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی
00:17اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے
00:22اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے
00:25اور جب جانے جسموں سے جوڑ دی جائیں گی
00:28اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا
00:31کہ وہ کس قصور میں ماری گئی
00:34اور جب آمال نامیں کھولے جائیں گے
00:38اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا
00:42اور جب جہنم دہکائی جائے گی
00:44اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی
00:48اس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا
00:51کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
00:53پس نہیں
00:54میں قسم کھاتا ہوں پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی
00:59اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی
01:02اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا
01:05یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغامبر کا قول ہے
01:09جو بڑی توانائی رکھتا ہے
01:12عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے
01:15وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے
01:17وہ باعتماد ہے
01:19اور اے اہل مکہ تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے
01:24اس نے اس پیغامبر کو روشن افق پر دیکھا ہے
01:28اور وہ غیب کے اس علم کو لوگوں تک پہنچانے کے معاملے میں بخیل نہیں ہے
01:35اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے
01:39پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو
01:42یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے
01:46تم میں سے ہر اس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو
01:51اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا
01:54جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے