00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04جب آسمان پھٹ جائے گا
00:07اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا
00:10اور اس کے لیے حق یہی ہے
00:13کہ اپنے رب کا حکم مانے
00:15اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
00:18اور جو کچھ اس کے اندر ہے
00:20اسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی
00:22اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی
00:26اور اس کے لیے حق یہی ہے
00:28کہ اس کی تعمیل کرے
00:30اے انسان
00:31تو کشان کشان اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے
00:35اور اس سے ملنے والا ہے
00:38پھر جس کا نامہ عمال اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا
00:42اس سے ہلکہ حساب لیا جائے گا
00:44اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا
00:48رہا وہ شخص جس کا نامہ عمال
00:51اس کی پیٹ کے پیچھے دیا جائے گا
00:54تو وہ موت کو پکارے گا
00:56اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا
00:59وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا
01:01اس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے
01:04پلٹنا کیسے نہ تھا
01:07اس کا رب اس کے کرتوت دیکھ رہا تھا
01:10پس نہیں
01:11میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
01:14اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیت لیتی ہے
01:18اور چاند کی جبکہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے
01:23تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف
01:27گزرتے چلے جانا ہے
01:29پھر ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے
01:32کہ یہ ایمان نہیں لاتے
01:34اور جب پران ان کے سامنے پڑا جاتا ہے
01:37تو سجدہ نہیں کرتے
01:39بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں
01:43حالانکہ جو کچھ یہ اپنے نامہ عمال میں جمع کر رہے ہیں
01:48اللہ اسے خوب جانتا ہے
01:51لہذا ان کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو
01:55البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں
01:58اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں
02:01ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا عجر ہے