بانڈی پورہ (اعجاز نازکی) : شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب بانڈی پورہ – گریز سڑک کو ہفتہ کے روز ٹریفک کی آواجا ہی کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے اور رات بھر جاری رہنے والے آپریشن کے دوران سڑک پر پھنسی 38 گاڑیوں کو نکالا گیا۔حکام کے مطابق یہ آپریشن بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی جانب سے اس وقت انجام دیا گیا جب رازدان پاس کے قریب متعدد گاڑیاں تازہ برفباری کی وجہ سے پھنس گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
Comments