پلوامہ (شبیر بٹ) : ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس (MBBS) سیٹوں پر مسلم طلباء کے داخلے پر جہاں سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے وہیں سیکولر جماعتیں بھی بھاجپا سمیت دایاں بازوں جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ترال علاقے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر کانگریس کے سینئر لیڈر سریندر سنگھ چنی نے کہا: ’’بھارت سیکولر ملک ہے، جہاں ہر شہری کو آئینی طور پر یکساں حقوق حاصل ہے اور ہر شہری ملک کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔‘‘سریندر سنگھ چنئی نے بی جے پی کی مذمت تنقید کرتے میں کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی اس معاملے پر سیاست کر رہی؟ حالانکہ نظام ان ہی کے ہاتھوں میں ہے۔‘‘انہوں نے کشمیر کی اسلامک یونیورسٹی اور راجوری کی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں غیر مسلم طلباء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’اگر غیر مسلم بچے ان اداروں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں تو پھر ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلم طلباء کیوں پڑھائی نہیں کر سکتے؟‘‘
Be the first to comment