سرینگر (پرویز الدین) : جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی گہما گہمی جاری ہے۔ پارٹی لیڈران کی جانب سے الزامات اور جوابات اور بیانات کا سلسلہ عروج پر ہے۔پیپلز کانفرنس (پی سی) چیئرمین اور ایم ایل اے ہندوارہ سجاد لون نے نیشنل کانفرنس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ’خفیہ مفاہمت‘ اور ’میچ فکسنگ‘ کا الزام عائد کیا۔ تاہم وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کو سینئر سیاسی چہروں کے ذریعے ’دھوکہ‘ ملا ہے۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے سجاد لون نے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کو ’میچ فکسنگ‘ قرار دیتے ہوئے خود ان انتخابات سے علیحدگی کو جائز ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا: ’’’’این سی کی کراس ووٹنگ سے بی جے پی کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔‘‘
Be the first to comment