سرینگر: معروف ڈل جھیل کے کنارے اور زبرون پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع ’باغ گل داؤد‘ انسان اور فطرت کے حسین امتزاج کی نئی مثال بن گیا ہے۔پانچ ہیکٹیئر پر پھیلے اس باغ میں گل داؤد کے ایک لاکھ پودوں پر 30 لاکھ رنگ برنگے پھول اپنے جوبن پر ہیں، جو خزاں کے سونے موسم میں نئی تازگی کا احساس دِلا رہے ہیں۔گزشتہ سال اس باغ کی بنیاد رکھی گئی تھی تاکہ اکتوبر اور نومبر میں کشمیر آنے والے سیاحوں کو خزاں میں بہار کے موسم کا احساس ہو۔ فلوریکلچر حکام کے مطابق یہ باغ نہ صرف جمالیاتی لحاظ سے اہم ہے بلکہ وادی کی سیاحت میں نئی جان ڈال رہا ہے۔
Be the first to comment