Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 6 weeks ago
کولگام (فیاض لولو) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اکہال کے گھنے اور دشوار گزار جنگلات میں جاری مشترکہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن آج چودھویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ ملی ٹنٹس کے خلاف یہ کارروائی یکم اگست 2025 کو شروع ہوئی تھی۔سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے مابین یکم اگست کو ہی گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا تھا تاہم گزشتہ دو روز سے طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ تھم گیا ہے اور دو روز سے مکمل خاموشی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے محتاط رہنے اور جنگلاتی علاقے کی جانب رخ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ جنگلاتی علاقے میں ابھی بھی ااپریشن جاری ہے، وہیں آبادی کے بیچوں بیچ سے اضافی فوجیوں کی تعیناتی کم کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اب تک اس انکاؤنٹر میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک مقامی ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

Category

🗞
News
Transcript
00:00foreign
00:14foreign
00:28Thank you very much.
00:58Thank you very much.
01:28Thank you very much.
Be the first to comment
Add your comment

Recommended