00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:03کیا انسان پر لا متناہی زمانے کا ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے
00:09جب وہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا
00:12ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے قیدا کیا
00:16تاکہ اس کا امتحان لیں
00:18اور اس غرض کے لیے ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنایا
00:23ہم نے اسے راستہ دکھا دیا
00:26خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا
00:30کفر کرنے والوں کے لیے ہم نے زنجیریں اور توق اور بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
00:38نیک لوگ جنت میں شراب کے ایسے ساغر پیئیں گے
00:43جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگی
00:46یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا
00:49جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پیئیں گے
00:52اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں نکال لیں گے
00:56یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں نظر پوری کرتے ہیں
01:01اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی
01:06اور اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں
01:12اور ان سے کہتے ہیں کہ ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں
01:17ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں
01:19نہ شکریہ
01:21ہمیں تو اپنے رب سے اس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے
01:25جو سخت مسیبت کا انتہائی طویل دن ہوگا
01:29پس اللہ تعالیٰ انہیں اس دن کے شر سے بچا لے گا
01:34اور انہیں تازگی اور سرور بخشے گا
01:36اور ان کے صبر کے بدلے میں انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کرے گا
01:42وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے
01:46نہ انہیں دھوپ کی گرمی ستائے گی
01:49نہ جاڑے کی ٹھر
01:50جنت کی چھاؤں ان پر چھکی ہوئی سایا کر رہی ہوگی
01:54اور اس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے
01:58کہ جس طرح چاہیں انہیں ٹوڑ لیں
02:01ان کے آگے چاندی کے برطن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جا رہے ہوں گے
02:07شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہوں گے
02:10اور ان کو منتظمین جنت نے ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا
02:16ان کو وہاں ایسی شراب کے جام پلائے جائیں گے
02:20جس میں سونٹ کی آمیزش ہوگی
02:22یہ جنت کا ایک چشمہ ہوگا جسے سلسبیل کہا جاتا ہے
02:27ان کی خدمت کے لیے ایسے لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے
02:32جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے
02:34تم انہیں دیکھو تو سمجھو کہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں
02:39وہاں جدر بھی تم نگاہ ڈالو گے
02:42نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت کا سرو سامان تمہیں نظر آئے گا
02:48ان کے اوپر باریک ریشم کے سبز لباس اور اطلس و دیبا کے کپڑے ہوں گے
02:54ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے
02:56اور ان کا رب ان کو نہایت پاکیزہ شراب بلائے گا
03:01یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھیری ہے
03:07اے نبی ہم نے ہی تم پر یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے
03:13لہٰذا تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو
03:17اور ان میں سے کسی بدعمل یا منکر حق کی بات نہ مانو
03:21اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو
03:25رات کو بھی اس کے حضور سچتا ریس ہو
03:28اور رات کے طویل اوقات میں اس کی تسبیح کرتے رہو
03:32یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز دنیا سے محبت رکھتے ہیں
03:38اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے
03:41اسے نظر انداز کر دیتے ہیں
03:43ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے
03:46اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں
03:49اور ہم جب چاہیں ان کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں
03:53یہ ایک نصیحت ہے
03:56اب جس کا جی چاہے
03:57اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے
04:01اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا
04:04جب تک کہ اللہ نہ چاہے
04:06یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہے
04:10اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے
04:13اور ظالموں کے لیے
04:15اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
04:19وہ کی طرف ہے
04:22سوید درست خلای chair
04:29�د communیu
04:33ruptے
04:42ہم نے درست خلای
04:44یقیر لگ
04:46آپ بند
Comments