00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن جابل نضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:08اذا استجنح اللیل فکفو صبیانكم فإن الشیاطین تنتشر حین اذن
00:15فإذا ذہب ساعتم من العشاء فخلوهم
00:19الحديث رواه البخارج
00:22نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:26رات کا اندھیرہ شروع ہونے پر اپنے بچوں کو اپنے پاس گھروں میں روک لو
00:31کیونکہ شیاطین اسی وقت پھیلنا شروع کرتے ہیں
00:34پھر جب عشاء کے وقت میں سے ایک گھڑی گزر جائے
00:38تو انہیں چھوڑ دو
00:39دوستو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس امت پر بہت زیادہ مہربان ہے
00:46اور حضور علیہ السلام نے ایسی ہدایات دی ہیں
00:50جو اس امت کی بہترین رہنمائی کرتی ہیں
00:54انہیں میں سے چھوٹے بچوں کے لیے حضور علیہ السلام نے یہ رہنمائی کی
00:59کہ جب سورج غروب ہو جائے
01:01تو اس کے بعد ان بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دو
01:04ان کو اکیلا نہ چھوڑو
01:06ان کو گھروں میں رکھو
01:07وجہ حضور نے بیان فرمائی
01:10کہ یہ شیاطین کے پھیلنے اور نکلنے کا وقت ہے
01:13اگر بچے اکیلے بازار میں پھر رہے ہوں گے
01:16تو شیاطین ان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں
01:19روحانی طور پر ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں
01:24اس لیے اس وقت میں بچوں کو اپنے پاس رکھیں
01:27گھروں میں
01:28یا اگر بچے کسی جگہ مسجد وغیرہ میں
01:31کسی جگہ مدرسہ میں
01:32کسی جگہ تعلیمی مرکز میں جاتے ہیں
01:34تو سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے بچوں کو وہاں پہنچا دیں
01:38تاکہ بچے شیاطین کے اثرات سے محفوظ رہیں
01:42اب ظاہرہ شیاطین کس وقت نکلتے ہیں
01:45یہ بات تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں
01:49کہ اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا
01:52اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مہربان نبی ہیں
01:55آپ نے امت کو بتایا
01:57کہ اس وقت میں اپنے بچوں کو اکیلہ مت چھوڑو
02:00کہ شیاطین ان پر کہیں اثر انداز نہ ہو جائے
02:03تو یہ بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیے
02:07کہ مغرب کے بعد بچوں کو اکیلہ نہ چھوڑیں
02:10وہ کسی تعلیمی مرکز میں بھیجنا ہے
02:12وہاں بھیج دیں
02:12یا گھروں میں روک کے رکھیں
02:14اور پھر جب ایک گھنٹہ تقریباً گزر جائے
02:16تو اس کے بعد پھر کہا گیا ہے
02:18کہ ٹھیک ہے اب بچوں کو آپ کہیں باہر بھیج سکتے ہیں
02:20اب کوئی مسئلہ نہیں ہے
02:22تو یہ حضور علیہ السلام کے امت پر شفقت اور مہربانی ہے
02:26ہمیں ان باتوں کا خیال کرنا چاہیے
02:28ہمارے یہاں بساوقات یہ اورات ہیں
02:30بچے کھیلنے کے لیے گئے ہیں
02:31مغرب کے بعد اکیلے واپس آ رہے ہیں
02:33تو یہ ساری چیزیں
02:35یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے خلاف ہیں
02:38اور اس سے بچوں پر شیطان اثر انداز ہوتا ہے
02:41اس کے نتیجے میں بچے بساوقات بیمار ہوتے ہیں
02:45ان کو نظر لگ جاتی ہے
02:46روحانی طور پر ان کے لیے مسائل ہوتے ہیں
02:48ان مسائل سے بچنے کے لیے
02:50نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
02:52اس مبارک ہدایت پر ہم سب کو عمل کرنا چاہیے
02:55السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Comments