In this video we are going to show you delicious dumpling house recipe. To get text version of this recipe please scroll down till end, you will get other mouthwatering recipes videos links too.
چنے کی دال دو سو پچاس گرام دودھ آدھا کلو گھی ایک کپ (ہری الائچی چار عدد ﴿ثابت بیسن دو سو پچاس گرام چینی ڈیڑھ کپ مکس خشک میوہ ایک کپ گوند چار کھانے کے چمچ مکھانے آدھا کپ (ہری الائچی ایک چائے کا چمچ﴿پسی ہوئی
پہلے چنے کی دال کو چھ گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ اب اسے دودھ میں اُبالیں، یہاں تک کہ دودھ خشک ہو جائے۔ پھر اسے گرائینڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب ایک کڑاہی میں آدھا کپ گھی گرم کرکے اس میں ثابت ہری الائچی اور بیسن ڈال کر دس سے بارہ منٹ کے لیے فرائی کریں اور الگ نکال کر رکھ دیں۔ اب ایک پین میں باقی آدھا کپ گھی گرم کرکے فرائی کی ہوئی دال کا پیسٹ ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔ پھر اس میں چینی شامل کرکے فرائی کرتے رہیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔ اب اس میں بھنا ہوا بیسن، مکس خشک میوہ، گوند، مکھانے اور پسی ہری الائچی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ آخر میں اسے سرونگ پلیٹر میں نکال کر برابر کرکے سرو کریں۔
Be the first to comment