In this video we are going to show you delicious lemon pepper chicken recipe. To get text version of this recipe please scroll down till end, you will get other mouthwatering recipes videos links too.
چکن ایک کپ پیاز ایک عدد شملہ مرچ ایک سے دو عدد کارن فلور ایک چائے کا چمچ تیل فرائی کے لیے :ساس کے لیے یخنی ایک کپ نمک آدھا چائے کا چمچ چلی ساس ایک چوتھائی کپ ٹماٹر کا پیسٹ ایک کپ چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ :میری نیشن کے لیے لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ سویا ساس ایک کھانے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ سرکہ ایک کھانے کا چمچ انڈے کی سفیدی ایک عدد میدہ ایک چائے کا چمچ
چکن اور سبزیوں کو ایک جیسے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چکن کو لہسن ادرک پیسٹ، سویا ساس، بیکنگ پاؤڈر، سرکہ، انڈے کی سفیدی اور میدے کے ساتھ آدھے گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ پھر ڈیپ فرائی کرکے کچن پیپر پر نکال کر رکھیں تاکہ تیل نکل جائے۔ سبزیوں کو تین کھانے کے چمچ تیل میں ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔ یخنی، نمک، چلی ساس، ٹماٹر پیسٹ اور چینی ملا کر ساس تیار کر لیں۔ چکن اور سبزیاں ساس میں ملا کر آخر میں کارن فلور ملائیں۔ گرما گرم شاشلک فرائڈ رائس کے ساتھ سرو کریں۔
Be the first to comment