00:00شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
00:05الف لام میم
00:07یہ کتاب یعنی قرآن مجید اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ کا کلام ہے
00:14پرہیزگاروں کے لیے رہنما ہے جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں
00:21اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
00:25اور جو کتاب اے پیغمبر تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے پیغمبروں پر نازل ہوئیں
00:32سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں
00:36یہی لوگ اپنے پروردگار یعنی اس کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت پر ہیں
00:41اور یہی لوگ کامیاب ہیں
00:44جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے
00:49وہ ایمان نہیں لانے کے
00:52اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے
00:55اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے
00:58اور ان کے لیے بڑا عذاب تیار ہے
01:01اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں
01:07حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے
01:09یہ اپنے خیال میں اللہ کو اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں
01:14مگر حقیقت میں اپنے سوا کسی کو دھوکہ نہیں دیتے
01:18اور اس سے بے خبر ہیں
01:19ان کے دلوں میں کفر کا مرض تھا
01:22اللہ نے ان کا مرض اور زیادہ کر دیا
01:25اور ان کے جھوٹ بولنے کے سبب ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا
01:29بچوں کی دینی تربیت کے لیے آئیں اسلام سیکھیں
01:33ہماری ویڈیوز کو لائک اور شیئر کریں
01:36جزاک اللہ
Comments