Skip to playerSkip to main content
اما بعد ! اللہ عز وجل نور یقین کے ساتھ میرے اورتمھارے دل کو منور کرے اور میرے اور تمھارے اوپر ایسی مہربانی کرے جیسی اپنے ان برگزید و محبوبوں پر فرماتا ہے جن کو اس نے اپنی مقدس مہمانی سے مشرف فرمایا اور اپنی محبت میں ایسا وارفتہ کیا کہ وہ مخلوق سے بےزار ہو گئے اور اپنی معرفت ، ملکوت کے عجائب اور اپنی قدرت کے آثار کے مشاہدہ کے لیے ان کو مخصوص کر دیا، ان کے قلوب صافیہ کومسرور کیا، ان کی عقلوں کو اپنی عظمت وشان سے حیرت زدہ کر دیا۔ پس ان محبوبوں نے صرف ایک غم ہی لازم کیا ہے، وہ تیری ذات ہےاور دین و دنیا میں تیرے جلوؤں کے نظارے کے سوا کسی سے سروکار نہیں رکھا،صرف اس کے جمال و جلال کے مشاہدہ میں مگن ہیں ، اسی کے آثار قدرت، عجائب عظمت میں سرگرداں ہیں ، اسی (ذات) سے لَو اور اسی پر توکل کرنے میں معزز ہیں،اس کے اس کے ارشاد کے شیدا ہیں:
﴿قُلِ اللّٰهُۙ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِیْ خَوْضِهِمْ یَلْعَبُوْنَ﴾
اللہ کہو پھر انھیں چھوڑ دو ان کی بے ہودگی میں انھیں کھیلتا (الانعام: ۹۱)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#QaziAyaz
#SeeratunNabi
#alshifa
#IslamicBooks
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended