Skip to playerSkip to main content
  • 5 hours ago
اننت ناگ: (میر اشفاق): جموں کشمیر کی وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ ’’یونین ٹریٹری میں حکومت کا انتظام و انصرام آسان نہیں، کیونکہ حکومت کے پاس مکمل اختیارات نہیں ہیں۔‘‘ انہوں نے اپنے بیان میں بغیر کسی پارٹی کا نام لئے ’’سابق حکمران جماعت پر سخت تنقید کی ہے۔‘‘نیشنل کانفرنس کی سینئر رہنما سکینہ ایتو کے مطابق جموں و کشمیر میں اس وقت حکومت محدود اختیارات کے دائرے میں کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ’’یونین ٹیریٹری کے اس سیٹ اپ نے عوامی حکومت کے ہاتھ باندھ دیے ہیں، اور کئی اہم فیصلے وہ خود نہیں کر پاتے ہیں۔ لیکن اس سب کی ذمہ دار وہ پارٹی ہے جنہوں نے 2014 میں بی جے پی کو یہاں لا کر جموں کشمیر کے عوام سے خصوصی اختیارات اور ان کی شناخت چھین لی۔نام لئے بغیر پی ڈی پی کی تنقید کرتے ہوئے ایتو نے کہا: ’’وہ جماعت جو ماضی میں، بی جے پی کو وادی میں داخل ہونے سے روکنے کا دعویٰ کر رہی تھی، اسی جماعت نے بعد میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر یہاں کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا۔‘‘ تاہم انہوں نے اپنی جماعت کی ستائش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ : نیشنل کانفرنس آج بھی اپنے اس وعدے پر قائم ہے کہ وہ بی جے پی کو جموں کشمیر میں کبھی حکومت نہیں بنانے دے گی۔‘‘ ان کے مطابق: ’’نیشنل کانفرنس اپنے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے، اور پچھلے ایک برس کے دوران اختیارات کی حد کے اندر رہتے ہوئے کئی ترقیاتی اقدامات کئے ہیں۔‘‘انہوں نے یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس اپنی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ ’’عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا کرنے کے لیے ہم مسلسل کوشاں ہیں۔ جہاں جہاں ہمیں اختیار حاصل ہے، وہاں ہم نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس عوامی امنگوں پر پورا اترے گی۔‘‘

Category

🗞
News
Transcript
00:00today's election we've been doing this
00:10a much better to help us
00:11when we get to the
00:13channels we can't do it
00:16after doing it
00:18and then finished it
00:20in our special status
00:22That's where we went.
00:52Thank you very much.
01:22Thank you very much.
Be the first to comment
Add your comment

Recommended

1:16
ETVBHARAT
6 months ago