Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
بہار اسمبلی انتخاب میں دیگھا اسمبلی حلقہ سے مہاگٹھ بندھن کی امیدوار دِوّیا گوتم نے ’قومی آواز‘ سے خصوصی گفتگو میں الیکشن کمیشن، ضلع انتظامیہ اور بی جے پی کی طرف سے ملنے والے چیلنجز کے ساتھ مہاگٹھ بندھن کی تیاریوں پر بات کی۔ دِوّیا نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مشینری ہے، لیکن عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران ان کی تشہیر پر الگ الگ طرح سے انگلی اٹھا رہے ہیں، لیکن پارٹی کے سینئر لیڈران ان تک یہ بات براہ راست نہیں پہنچنے دیتے تاکہ وہ بے فکر ہو کر انتخاب لڑ سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین سے لے کر طلبا تک سبھی موجودہ اقتدار سے پریشان ہیں، اور بہار کے ساتھ دیگھا میں بھی تبدیلی کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ دیکھیے دِوّیا گوتم سے بات چیت کی ویڈیو۔

Category

🗞
News
Be the first to comment
Add your comment

Recommended