" جب مسلمان لوگ اختلاف و قتال میں پڑ جائیں تو تم خدا کا وہ بندہ بنو جو مارا جائے، نہ کہ وہ جو مارے "
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (الزهد لأحمد, ١٣٧٥)
" اے شخص! جب مسلمان لوگ آپس میں قتال و جنگ میں پڑ جائیں تو تم اپنی تلوار کو پتھر پر مار کر توڑ دو، پھر گھر بیٹھ جاؤ "
ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ (الزهد لهناد,,١٤٦٩)
" سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے شورش و فتنہ کے روز پوچھا گیا، آپ نہیں لڑیں گے؟ فرمایا! میں نے رسول اللّٰہ ﷺ سے سنا ہے کہ اللہ متقی، گمنام اور بے نیاز بندے کو پسند کرتا ہے "
(الزهد لأحمد)
" خدا کی قسم اگر میں کسی مسلمان کو اپنی تلوار سے ذرا سا بھی زخم لگادوں، تو مجھے گمان ہے کہ خدا مجھے کبھی نہیں بخشے گا "
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ (الزہد لھناد)
" اگر مجھے مصر و شام کی سلطنت و حکومت بھی مل جائے تو بھی میں ایک مسلمان کا خون بہانے پر کبھی راضی نہیں ہوں گا "
ابو درداء رضی اللہ عنہ حلية أبو نعيم
" میں نہیں چاہتا کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں کہ میری گردن پر ایک مسلمان کا خون ہو "
عثمان رضی اللّٰہ عنہ (الزہد لھناد) ♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
Be the first to comment