Skip to playerSkip to main content
  • 3 months ago
اننت ناگ (میر اشفاق + دین عمران) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو سیکورٹی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز کو ایک مخصوص اطلاع ملی کہ مذکورہ علاقے میں ملی ٹنٹ چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز نے گڈول جنگلات کے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹس کی تعداد یا عسکری تنظیم کے ساتھ وابستگی ظاہر نہیں کی ہے اور خبر تحریر کیے جانے تک علاقے میں محاصرہ جاری تھا اور ملی ٹنٹس اور سیکورتی فورسز کے مابین آمنے سامنے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔وہیں اس دوران آپریشن کے دوران لاپتہ ہوئے فوجی جوانوں کو بازیاب کرنے کے لئے فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور اضافی اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔  سرچ آپریشن میں چاپرس اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔  

Category

🗞
News
Transcript
00:00this is the third stage.
00:08This is the end of the theatre.
00:13All right.
00:43All right.
Be the first to comment
Add your comment

Recommended