ڈسکہ٭ رپورٹ : مرزا آفتاب احمد ےوسف سیالکوٹ سے گوجرانوالہ جانے والی کار نمبریLEA 4882نے ڈگمگاتی چاند گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر ڈسکہ کے نواحی موڑ گلوٹیاں پر کھڑے مسافروں کو کچل دیا جن میں 2افراد تسلیم سلیم سکنہ گھوکل اور قمر اسلام سکنہ گلوٹیاں موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد تنویر، رضوان اور کامران کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جن میں 2زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ اور 1کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔ پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیور راشد اصغر سکنہ محلہ بختے والا گوجرانوالہ اور کار کو حراست میں لے لیا ۔ بعد ازاں ڈرائیور راشد اصغر کو متعلقہ تھانہ صدر لوڑھکی ڈسکہ کے حوالے کر دیا۔
Be the first to comment