ٹوبہ ٹیک سنگھ محلہ بخشی پارک میں ترقیاتی کا م بڑی تیزی سے شروع ہوا لیکن اس کا م کو نظر لگ گئی یا ٹھیکدار کے غبارے سے ہوا نکل گئی ابھی ایک گلی آدھی بھی نہیں بنی تھی کہ ٹھیکدار اپنا بوریا بستر لپیٹ کرر فوچکر ہو گیااور تقریبا 10,12دن سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار ہے کیوں کہ گلیوں میں اینٹیں توڑ کر ڈالی ہیں جن پر موٹر سائیکل تو دور کی بات پیدل چلنا بھی دشوار ہے اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں
Comments