Skip to playerSkip to main content
  • 1 day ago

Category

🎈
Fun
Transcript
00:00پھر یوں ہوا کہ ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا
00:04ثابت ہوا کہ لازم و ملزوم کچھ نہیں
00:07پھر یوں ہوا کہ راستے یک جا نہیں رہے
00:11وہ بھی انا پرست تھا میں بھی انا پرست
00:14پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے کشکول گر گیا
00:17خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا
00:20پھر یوں ہوا کہ درد کی لذت بھی چھن گئی
00:24ایک شخص موم سے مجھے پتھر بنا گیا
00:27پھر یوں ہوا کہ لب سے ہسی چھین لی گئی
00:31پھر یوں ہوا کہ ہسنے کی عادت نہیں رہی
00:34پھر یوں ہوا کہ زخم نے جاگیر بنا لی
00:37پھر یوں ہوا کہ درد مجھے راس آ گیا
00:41پھر یوں ہوا کہ وقت کے تیور بدل گئے
00:44پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے
00:48پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہو گئے
00:52پھر یوں ہوا کہ شہر بیابان ہو گئے
00:56پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم اتنا چلے کے راستے حیران ہو گئے